ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت پیش آنے والی عمومی خرابیاں

اگر آپ کو اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو آپ کو جو خرابی کا پیغام نظر آ رہا ہے اسے منتخب کریں اور اپنے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹربل شوٹنگ کے اقدامات کی پیروی کریں۔

Shorts کی آڈیو لائبریری کا تجارتی استعمال اور بامعاوضہ پروموشنز

بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندی والے Shorts سمیت تجارتی مقاصد کے لیے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے چینلز کو Shorts کی آڈیو لائبریری کی آوازوں پر مشتمل Shorts اپ لوڈ کرتے وقت خرابیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ خرابیاں کچھ میوزک پارٹنرز کے ساتھ ہمارے معاہدوں کی وجہ سے پیش آتی ہیں، جو Shorts میں موسیقی کے استعمال کو ذاتی اور غیر تجارتی استعمال تک محدود کرتے ہیں۔

ایک متبادل کے بطور:

  • آپ اپنی مختصر ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور Shorts کی آڈیو لائبریری سے شامل کی گئی موسیقی کو ہٹا سکتے ہیں۔
  • آپ اپنی مختصر ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں، لیکن Shorts تخلیق کرنے کے ٹولز سے باہر کی موسیقی شامل کر سکتے ہیں۔
    • نوٹ: اپنی مختصر ویڈیو شائع کرنے سے پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ نے کاپی رائٹ کے مالک یا مالکان کے ساتھ تمام ضروری حقوق صاف کر لیے ہیں۔ اگر آپ ان کے ساتھ حقوق صاف نہیں کرتے ہیں تو آپ کی مختصر ویڈیو نفاذ کے ساتھ مشروط ہو سکتی ہے، بشمول کاپی رائٹ کے اخراجات اور دیگر قانونی کارروائیاں۔
  • آپ اپنی مختصر ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں، لیکن رائلٹی سے پاک موسیقی استعمال کریں۔ رائلٹی سے پاک موسیقی حاصل کرنے کے لئے:
    1. Shorts کی آڈیو لائبریری میں جائیں۔
    2. "YouTube کی آڈیو لائبریری" تلاش کریں۔

اپ لوڈ کرنے سے پہلے دو بار چیک کریں کہ آپ نے جو گانا منتخب کیا ہے اس میں درجہ ذیل ہے: 

  • سبز رنگ کا البم آرٹ ورک جس پر "YouTube کی آڈیو لائبریری" لکھا ہے
  • YouTube لوگو

اگر تلاش کے نتائج اس معیار پر پورا اترتے ہیں تو وہ ان کے لئے آپ کو پہلے سے حقوق صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر تلاش کے نتائج اس معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں تو ہو سکتا ہے استعمال کے لئے ان کے حقوق صاف نہ ہوں۔

نوٹ: غیر انگریزی بولنے والوں کیلئے، درست نتائج کی خاطر انگریزی میں "YouTube آڈیو لائبریری" تلاش کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔

 

"ہمیں غیر متوقع دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے"

چند منٹ انتظار کرنے کی کوشش کریں پھر دوبارہ اپ لوڈ کریں۔

"سرور نے فائل مسترد کردی ہے"

یہ خرابی کا پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب آپ فائل کو غلط فارمیٹ میں اپ لوڈ کر رہے ہوں۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ تعاون یافتہ فائل کی قسم استعمال کر رہے ہیں۔

"ڈیٹا کو نیٹ ورک پر بھیجتے وقت ایک خرابی پیش آگئی ہے"

خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب آپ کے براؤزر کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہو۔ ہماری تجویز ہے کہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے چند براؤزرز کا استعمال کریں:
ایک مرتبہ اپنے براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

"پروسیسنگ کا عمل ترک کر دیا گیا"

خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوسکتا ہے جب اپ لوڈ کردہ فائل مختصر یا غلط ہو۔ یہ اپ لوڈ کی رفتار کم ہونے پر بھی ہو سکتا ہے۔ اپنی ویڈیو کو واپس اپنے آلے پر چلانے کی کوشش کریں ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ایک تعاون یافتہ فائل کی قسم استعمال کر رہے ہیں پھر دوبارہ اپ لوڈ کریں۔ اگر مسئلہ پھر بھی حل نہ ہو تو، اپنی ویڈیو کو کسی مختلف پلیٹ فارم سے اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

"نیٹ ورک کی ایک خرابی پیش آگئی ہے"

خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب آپ کے براؤزر کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہو۔ ہماری تجویز ہے کہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے چند براؤزرز کا استعمال کریں:
ایک مرتبہ اپنے براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
"اپ لوڈ نہیں ہو سکا۔ فی الحال آپ کے چینل کے اسٹیٹس یا اکاؤنٹ کی ترتیبات میں اپ لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔"
خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوسکتا ہے جب:

"سیکیورٹی کی ایک خرابی پیش آ گئی ہو"

خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب آپ کے براؤزر پر سیکورٹی کی غیر معمولی ترتیبات موجود ہوں۔ یہ ترتیبات ممکنہ طور پر فائر وال، اینٹی وائرس، اینٹی اسپائی ویئر، یا دیگر متعلقہ سافٹ ویئر کی ہو سکتی ہیں۔ ہم یہ تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس سافٹ ویئر کو عارضی طور پر آف کر دیں اور دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

"مسترد کر دی گئی (فائل بہت چھوٹی ہے)"

خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب آپ نے KB ‏2 سے چھوٹی فائل اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی ہو۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ویڈیو فائل کم از کم 2‎ KB کی ہو، پھر دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

"ناکام ہو گیا (خالی ‎.mov فائل)"

خرابی کا یہ پیغام اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب QuickTime موویز کو کسی حوالہ جاتی مووی کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی ویڈیو صحیح طریقے سے تبدیل ہوتی ہے، "خود سے منسلک مووی کے طور پر محفوظ کریں" کو منتخب کریں اور دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

"یومیہ اپ لوڈ کی حد پوری ہو گئی۔ آپ 24 گھنٹوں میں مزید ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔"

YouTube پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ہم حد مقرر کرتے ہیں کہ ڈیسک ٹاپ، موبائل اور YouTube API پر ایک چینل 24 گھنٹے کی مدت میں کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
حدود ملک/علاقہ یا چینل کی سرگزشت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ کاپی رائٹ اسٹرائیکس چینل کی سرگزشت کی اہلیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس اس حوالے سے متاثر کریں گی کہ آپ کتنا اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
YouTube پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتے وقت اگر آپ کو کوئی ایسی خرابی پیش آتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "روزانہ اپ لوڈ کی حد پوری ہو گئی" تو 24 گھنٹے بعد دوبارہ کوشش کریں۔

دیگر

فائل کو غلط فارمیٹ میں اپ لوڈ کرتے وقت آپ کو خرابی کا پیغام موصول ہو سکتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ ایک تعاون یافتہ فائل کی قسم استعمال کر رہے ہیں۔ آپ اپنے کوڈیکس کو تبدیل کرنے یا سافٹ ویئر میں ترمیم کرنے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14013032308585007923
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false