زیر نگرانی تجربات کے لیے مواد کی ترتیبات سیٹ کریں

ہم والدین کو اپنے بچے کے YouTube سفر کی رہنمائی کے لیے انتخابات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ YouTube پر ویڈیوز کی دنیا دریافت کرتے وقت بچے نئی دلچسپیاں دریافت کر سکتے ہیں، مختلف نقطۂ نظر سے سیکھ سکتے ہیں اور ان میں ایک شعورِ وابستگی پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا بچہ YouTube پر مواد کی ایک وسیع کائنات دریافت کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے تو یہ کچھ اختیارات ہیں۔ آپ ایک نسبتاً محفوظ اور سادہ تجربے کیلئے ہماری الگ YouTube Kids ایپ استعمال کرنے یا YouTube پر زیر نگرانی تجربہ تخلیق کرنے اور اس کا نظم کرنے کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

زیر نگرانی تجربات کا استعمال کرنے والے خاندانوں کیلئے مواد کی ترتیبات

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

YouTube میں، ہم مانتے ہیں کہ الگ الگ قسم کے مواد اور مختلف لوگوں کی باتیں سننے سے ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس تنوع کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کے سامنے ایسے نظریات آ سکتے ہیں جن سے ممکن ہے کہ آپ متفق نہ ہوں۔ ہر کسی کی خاطر دیکھنے کا ایک محفوظ تجربہ تیار کرنے میں مدد کرنے کیلئے، ہمارے پاس کمیونٹی گائیڈلائنز موجود ہیں۔ ہمارے پاس نیچے بیان کردہ مواد سے متعلق ایسی مزید پالیسیاں بھی ہیں جن کا خاص طور پر اطلاق زیر نگرانی تجربے میں نوجوان ناظرین کیلئے ہوتا ہے۔ اگر آپ YouTube پر اپنے بچے کیلئے ایک زیر نگرانی تجربے پر غور کر رہے ہیں تو ہم اس بات کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اس کی شروعات سے پہلے اپنی فیملی کے ساتھ اس گائیڈ کا جائزہ لے لیں۔

ہماری حکمت عملی

YouTube نے مواد کی موزونیت سے متعلق پالیسیوں کا ایک ایسا سیٹ ڈیولپ کیا ہے جو عموماً TV اور مووی کے مواد کی درجہ بندیوں کے ساتھ الائن ہوتا ہے۔ یہ پالیسیاں عموماً اس بات کی رہنمائی میں مدد کرتی ہیں کہ فیملیز کیلئے دستیاب مواد کی مختلف ترتیبات میں کون سی ویڈیوز اہل ہیں۔ بچے کے ڈیولپمنٹ، بچوں کے میڈیا، ڈیجیٹل لرننگ اور شہریت کے شعبے کے مختلف بیرونی ماہرین کے ساتھ مشورے سے ان پالیسیوں کو مزید معلوماتی بنایا گیا ہے۔ پھر، مواد سے متعلق ان پالیسیوں کے پیش نظر کام کرنے والے ہمارے خودکار سسٹمز مواد کی ہر ترتیب میں شامل کرنے کیلئے مناسب ویڈیوز کی شناخت کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سسٹمز پرفیکٹ نہیں ہیں اور ان سے غلطیاں سرزد ہوں گی۔ ہمارے پاس انجینیئروں اور انسانی جائزہ کاروں کی ایک ایسی ٹیم ہے جو ہمارے سسٹمز کو مسلسل بہتر بنانے کیلئے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ ہم باقاعدگی سے اپنی پالیسیوں کا دوبارہ تجزیہ کرتے ہیں، اسلئے ممکن ہے کہ نیچے مندرج پالیسیاں جامع نہ ہوں۔

اگر آپ کو کوئی ایسی چیز دکھائی دیتی ہے جس کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ یہ YouTube کے لیے نامناسب ہے تو آپ اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

مواد کی ترتیبات

دریافت کریں اسے عام طور پر مواد کی درجہ بندیوں کے ساتھ 9 برس سے زیادہ عمر کے ناظرین کیلئے تیار کیا جاتا ہے
مزید دریافت کریں اسے عام طور پر مواد کی درجہ بندیوں کے ساتھ 13 برس سے زیادہ عمر کے ناظرین کیلئے تیار کیا جاتا ہے
YouTube کی بیشتر ویڈیوز ‎18+‎ کے بطور نشان زد مواد کے علاوہ، YouTube پر موجود تقریباً تمام ویڈیوز اور ایسی دیگر ویڈیوز جو ممکن ہے کہ زیر نگرانی تجربہ استعمال کرنے والے ناظرین کیلئے مناسب نہ ہوں

مواد سے متعلق پالیسیاں

جب آپ اپنے بچے کیلئے ایک زیر نگرانی اکاؤنٹ سیٹ اپ کرتے ہیں تو مواد سے متعلق ہماری پالیسیاں آپ کیلئے دستیاب مواد کی مختلف ترتیبات کے مابین امتیاز کرتی ہیں۔ پھر، مواد سے متعلق ان پالیسیوں کے پیش نظر کام کرنے والے ہمارے خودکار سسٹمز مواد کی ہر ترتیب میں شامل کرنے کیلئے مناسب مواد کی شناخت کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سسٹمز پرفیکٹ نہیں ہیں اور ان سے غلطیاں سرزد ہوں گی۔ 

دریافت کریں

"دریافت کریں" ویڈیوز YouTube Kids سے منتقل ہونے کیلئے تیار اور YouTube پر مواد کی نسبتاً بڑی کائنات کی دریافت کا آغاز کرنے والے خاندانوں کیلئے ہیں۔ یہ ترتیب ویڈیوز کی ایک ایسی وسیع رینج کو نمایاں کرتی ہے جنہیں عموماً 9 برس سے زیادہ عمر کے ناظرین کیلئے مواد کی درجہ بندیوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ ایسی ویڈیوز میں وی لاگز، ٹیوٹوریلز، گیمنگ ویڈیوز، موسیقی کی ویڈیوز، خبریں، تعلیمی مواد، DIY، آرٹس اور کرافٹس اور رقص وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

بالغوں کیلئے مواد: محبت اور کشش کے ہلکے اظہار سمیت رومانی تھیمز والی ویڈیوز۔ جنسی اور صنفی شناخت اور بلوغت اور عمل تولید جیسے جنسی تعلیم کے موضوعات سے متعلق عمر کے لحاظ سے مناسب تعلیمی ویڈیوز۔

تشدد: ایسے موجودہ یا تاریخی ایونٹس سے متعلق عمر کے لحاظ سے مناسب ویڈیوز جو تعلیمی ہیں لیکن ان میں ایونٹ کے سیاق و سباق میں ہلکا تشدد شامل ہو سکتا ہے۔ کارٹونز، گیمنگ، ٹیلی ویژن شوز اور موویز میں عام طور پر استعمال ہونے والی اسکرپٹ پر مبنی اور اینیمیٹڈ ویڈیوز میں غیر گرافک تشدد۔

ہتھیار: ایک تاریخی سیاق و سباق میں کھلونے سے کھیلنے، گیمنگ، اینیمیشن اور فنکارانہ ہتھیاروں کے سیاق و سباق میں غیر حقیقی ہتھیاروں کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز۔

خطرناک مواد: اسٹنٹس، پرینکس اور چیلنجز جیسے خطرناک کاموں کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز۔ یہ کام ایسے ہوتے ہیں جن کی قانونی حد سے کم عمر کے بچے آسانی سے نقل نہیں کر سکتے یا ایسی ویڈیوز میں مناسب حفاظتی افشاء کے ساتھ نمایاں طور پر اعلان دستبرداری شامل ہوتا ہے۔ مختصر طور پر شراب یا تمباکو ڈسپلے کرنے والی ویڈیوز۔

نامناسب زبان: ہراساں نہ کرنے والے سیاق و سباق میں "damnit" یا "hell" جیسی ہلکی جارحانہ زبان کا کبھی کبھار استعمال کرنے والی ویڈیوز۔

خوراک، تندرستی اور حسن: بیوٹی پروڈکٹ کے تجزیوں، عمر کے لحاظ سے مناسب میک اپ ٹیوٹوریلز اور بہبود سے متعلق تعلیمی مواد کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز۔ اس مواد میں صحت مند کھانا اور ورزش شامل ہے۔

حساس موضوعات: عمر کے لحاظ سے مناسب ایسی ویڈیوز جن میں دماغی صحت، لت، کھانے پینے سے متعلق عوارض اور نقصان اور غم جیسے حساس مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہو۔ اس ترتیب کی حامل ویڈیوز میں گرافک تصاویر کو نمایاں نہیں کیا جاتا اور مسائل سے نپٹنے کے مثبت طریقوں اور بحالی کی حکمت عملیوں اور مدد حاصل کرنے کی اہمیت پر توجہ دی جاتی ہے۔

موسیقی کی ویڈیوز: موسیقی کی ویڈیوز میں ہلکی جارحانہ زبان یا شراب یا تمباکو کے حوالوں والے نغمے شامل ہو سکتے ہیں۔ ویڈیوز میں ایسے جنس زدہ رقص کو بھی نمایاں کیا جا سکتا ہے جو بے سبب نہ ہو۔ ممکن ہے ان میں کبھی کبھار شراب یا تمباکو کو بھی ڈسپلے کیا گیا ہو۔

مزید دریافت کریں

"مزید دریافت کریں" ویڈیوز ایسے بچوں کیلئے ہوتی ہیں جو YouTube کی وسیع کائنات دریافت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس ترتیب میں "دریافت کریں" میں موجود سبھی چیزیں اور ویڈیوز کی پہلے سے زیادہ ایسی وسیع رینج شامل ہے جنہیں عموماً 13 برس سے زیادہ عمر کیلئے مواد کی درجہ بندیوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ ایسی ویڈیوز میں لائیو سلسلے، وی لاگز، ٹیوٹوریلز، گیمنگ ویڈیوز، خبریں، تعلیمی ویڈیوز، DIY، آرٹس اور کرافٹس اور رقص وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

بالغوں کیلئے مواد: جنسی تھیمز والی ویڈیوز، جیسے جنسی تجربات کی غیر فُحش تفصیلات اور جسمانی رابطے کے ڈسپلیز۔ جنسی اور صنفی شناخت اور جنسی ڈیولپمنٹ، تولیدی صحت، پرہیز اور بیماری کی روک تھام جیسے جنسی تعلیم کے موضوعات سے متعلق تعلیمی ویڈیوز۔

تشدد: موجودہ یا تاریخی ایونٹس سے متعلق غیر گرافک تعلیمی ویڈیوز۔ گیمنگ، ٹیلی ویژن شوز اور موویز میں عام طور پر استعمال ہونے والی اسکرپٹ پر مبنی اور اینیمیٹڈ ویڈیوز میں سرسری گرافک تشدد۔

ہتھیار: ٹیلی ویژن شوز اور موویز میں عام طور پر استعمال ہونے والی اسکرپٹ پر مبنی ویڈیوز میں حقیقی یا حقیقی لگنے والے ہتھیاروں کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز۔ حقیقی بندوقوں کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز۔ ان میں کسی کھیل میں بندوق کا استعمال یا بندوق کی حفاظت کو تعلیمی سیاق و سباق میں پیش کرنا شامل ہے۔

خطرناک مواد: اسٹنٹس، پرینکس اور چیلنجز جیسے خطرناک کاموں کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز، یہ کام ایسے ہوتے ہیں جن سے شدید جسمانی نقصان ہو سکتا ہے لیکن جن کی قانونی حد سے کم عمر کے بچے آسانی سے نقل نہیں کر سکتے۔ شراب یا تمباکو کے کثرت سے استعمال کو ڈسپلے کرنے یا دکھانے والی ویڈیوز۔

نامناسب زبان: ایسی ویڈیوز جن میں ہراساں نہ کرنے والے یا غیر جنسی سیاق و سباق میں "bitch" یا "ass" جیسی جارحانہ زبان یا بے حُرمتی کا کثرت سے استعمال دکھایا گیا ہو۔ ایسی زبان کے کبھی کبھار یا ہراساں نہ کرنے والے سیاق و سباق میں استعمال ہونے پر، توہین آمیز بہتان انتہائی تعلیمی یا موسیقی کی ویڈیو کے سیاق و سباق میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

خوراک، تندرستی اور حسن: میک اپ ٹیوٹوریلز، حسن سے متعلق تجاویز اور زندگی کے مسائل کے حل کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز اور صحت مند کھانا کھانے اور ورزش سے متعلق ویڈیوز۔

حساس موضوعات: دماغی صحت، خود کشی کی تصور گری، خود اذیتی، لت، کھانے سے متعلق عوارض اور نقصان اور غم جیسے حساس مسائل سے متعلق غیر گرافک ویڈیوز۔ یہ ویڈیوز مسائل سے نپٹنے کے مثبت طریقوں اور بحالی کی حکمت عملیوں اور مدد حاصل کرنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

موسیقی کی ویڈیوز: موسیقی کی ویڈیوز میں جنسی حوالے کے حامل نغمے، کبھی کبھار کی فُحش بے حُرمتی یا ہراساں نہ کرنے والے یا غیر نفرت انگیز سیاق و سباق میں توہین آمیز بہتان شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ ایسی ویڈیوز ہوتی ہیں جن میں جنس زدہ رقص اور شراب، تمباکو یا چرس کے استعمال کو بھی نمایاں کیا گیا ہو۔

YouTube کی بیشتر ویڈیوز
"YouTube کی بیشتر ویڈیوز'' ایسے بچوں کیلئے ہوتی ہیں جو YouTube کی وسیع کائنات دریافت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان میں بڑے نو عمر بچوں کیلئے مواد بھی شامل ہے۔ اس ترتیب میں ‎18+‎ کے بطور نشان زد ویڈیوز کے علاوہ YouTube پر موجود تقریباً ساری چیزیں اور ایسی دیگر ویڈیوز شامل ہوتی ہیں جو ممکن ہے کہ زیر نگرانی تجربات کا استعمال کرنے والے ناظرین کیلئے مناسب نہ ہو۔ ایسی ویڈیوز میں لائیو سلسلے، وی لاگز، ٹیوٹوریلز، گیمنگ ویڈیوز، خبریں، تعلیمی ویڈیوز، DIY، آرٹس اور کرافٹس اور رقص وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16832613404643560527
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false