گیمنگ اور منیٹائزیشن

گیمنگ YouTube پر ویڈیوز کیلئے ایک مقبول موضوع ہے۔ یہ صفحہ گیمنگ ویڈیوز کے تخلیق کاروں کی قابل اطلاق منیٹائزیشن کی مختلف صورتحال کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ نئی پالیسیاں نہیں ہیں، بلکہ اس کی بجائے YouTube کی مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز سے اخذ کردہ موجودہ گائیڈلائنز ہیں۔ حالانکہ یہ صفحہ گیمنگ ویڈیوز کیلئے عام تھیمز پر توجہ مرکوز کرتا ہے مگر یاد رکھیں کہ سبھی مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کا اطلاق بدستور آپ کی سبھی ویڈیوز پر ہوتا ہے۔

درج ذیل کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مشتہرین آپ کی منیٹائز کردہ ویڈیوز پر محدود یا کوئی اشتہارات نہیں دکھانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ چیک کرنا ہمیشہ بہترین ہوتا ہے کہ آپ کی ویڈیوز YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں جس سے ان کی منیٹائزیشن کی صورتحال پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

گیمنگ ویڈیوز کو منیٹائز کرنے کیلئے تجاویز

ذیل میں ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کی کچھ مثالیں ہیں جن کا تعلق گیمنگ کے موضوعات سے ہے۔ اگر آڈیو یا ویژوئل شکل (بشمول ٹیکسٹ) میں پالیسی کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں تو ذیل کی سبھی منیٹائزیشن آئیکن کی تبدیلیوں کا اطلاق ان ویڈیوز پر ہو سکتا ہے جن میں اصل یا کمپیوٹر کے تخلیق کردہ موضوعات دونوں شامل ہوں۔ یہ ویڈيو تھمب نیل اور عنوان میں شامل ہوتی ہے۔

نامناسب زبان

آپ کی گیمنگ ویڈیوز کے شروع میں یا پورے حصے میں بے حُرمتی یا فحاشی کو نمایاں کرنے کے نتیجے میں منیٹائزیشن کی صورتحال میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ آپ کے مواد کے اندر بے حرمتی کا غیر متواتر یا کبھی کبھار استعمال (جیسے موسیقی ویڈیوز، بیکنگ ٹریکس، انٹرو/آؤٹرو موسیقی یا بیک گراؤنڈ میں چلائی جانے والی موسیقی) کے نتیجے میں ضروری نہیں کہ آپ کی ویڈیو تشہیر کے لیے موزوں نہ ہو۔

پیش ہیں کچھ مثالیں (غیر جامع):

اشتہارات سے متعلق رہنمائی سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے

عنوان، تھمب نیل یا ویڈیو میں مخفف کردہ یا سینسر کردہ بے حُرمتی، یا "جہنمی" یا "لعنتی" جیسے الفاظ۔ ویڈیو میں مسلسل استعمال کردہ "کتیا"، "حرامی"، "بے ہودہ" اور "واہیات" جیسی معتدل بے حُرمتی۔ موسیقی یا اسٹینڈ اپ کامیڈی کے ویڈیو مواد میں استعمال کردہ سب سے زیادہ بے حُرمتی۔

تعریفیں:

  • 'سینسر شدہ بے حُرمتی' کا مطلب ہے بے حُرمتی کے الفاظ کی جگہ بیپ کی آواز لگانا یا انہیں خاموش کرنا۔ اس میں تحریر کردہ الفاظ کو پوسٹ پروڈکشن کے دوران کالی پٹیوں، علامات یا ٹیکسٹ سے کوَر کرنا شامل ہے۔
  • 'مخفف کردہ بے حُرمتی' سے مراد WTF ('کیسی بے ہودگی ہے') جیسا ایک ایسا وضعی لفظ ہے جس کی اصل اصطلاح کا مخفف اس کے پہلے حروف کا استعمال کر کے بنایا جاتا ہے۔

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو

پہلے 7 سیکنڈز میں استعمال کردہ سخت بے حُرمتی (جیسے f*ck کا استعمال) یا عنوان یا تھمب نیل میں استعمال کردہ معتدل بے حُرمتی (جیسے "واہیات")۔

مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:

  • پوری ویڈیو میں بے حُرمتی کا فوکل استعمال (بیشتر جملوں میں استعمال کردہ بے حُرمتی)۔
  • موسیقی یا اسٹینڈ اپ کامیڈی کے مواد کے عنوان یا تھمب نیل میں بے حُرمتی کا استعمال کرنا۔

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی

تھمب نیلز یا عنوانات میں استعمال کردہ سخت بے حُرمتی (جیسے f*ck کا استعمال)۔ انتہائی بے حُرمتی کا کوئی بھی استعمال، جس میں ویڈیو، تھمب نیل یا عنوان میں نفرت انگیز زبان یا گالیاں شامل ہوں، جیسے "n***er" یا "fa**ot"۔

نفرت انگیز زبان یا گالیوں کے بارے میں اضافی معلومات کیلئے، آپ ہمارے ہیلپ سینٹر کے اندر ہماری نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد سے متعلق گائیڈلائنز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

بالغوں کیلئے مواد

اشتہارات سے متعلق رہنمائی جنسی لحاظ سے شہوت انگیز عریانیت سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے

جنسی خواہشات بیدار نہ کرنے والے موضوعات (جیسے ماہر امراض نسواں سے ملاقات سے متعلق پلاٹ)۔

عام رومانی مناظر (جیسے کرداروں کے درمیان محبت والا بوسہ)۔

ایسے جنسی لطائف اور اشاروں (جیسے، ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے جنسی افعال کی مزاحیہ انداز میں نقل کرنا) کا استعمال جن میں فحش یا گندی اصطلاحات کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔

مکمل طور پر سینسر شدہ برہنہ اجسام جن میں خصوصیات ناقابل امتیاز ہوں۔

پُول جیسی کسی مناسب سیٹنگ میں محدود کپڑوں کو شہوت نہ پیدا کرنے والے انداز میں دکھانا (کہانی کے حصے کے طور پر گیم کے کرداروں کا بِکنیاں پہن کر تیراکی کرنا)۔

غیر مرکزی، مکمل طور پر سینسر شدہ عریانیت (جیسے مکمل طور پر سینسر شدہ برہنہ جسمانی اعضاء)۔

رومانس یا بوس و کنار، رومانی رشتوں یا جنسیت سے متعلق ایسی گفتگوئیں جن میں مباشرت کا حوالہ نہ ہو، مکمل طور پر سینسر شدہ ایسی عریانیت جو قابل امتیاز نہ ہو اور اس کا مقصد ناظرین میں شہوت پیدا کرنا نہ ہو، دودھ پلانے کی عریانیت جہاں بچہ موجود ہو؛غیر گرافک جنسی تعلیم؛ مطلوبہ یا پرکشش ظاہر کرنے کی کوشش میں عام طور پر جنسی جسم کے اعضاء کی جسمانی حرکات پر مشتمل رقص، لیکن جو جنسی طور پر گرافک نہیں ہیں؛ پیشہ ورانہ ماحول میں جنسی طور پر گرافک رقص، جیسے کوریوگرافڈ رقص یا موسیقی ویڈیو میں ہوتا ہے۔

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو

ڈانس اسٹوڈیو یا لائیو ایونٹس جیسی کسی پیشہ ورانہ سیٹنگ میں انتہائی کم کپڑوں پر فوکس کے ساتھ ہیجان انگیز رقص (جیسے، ٹوَرکِنگ)۔

کوئی نہیں۔

قابل امتیاز مباشرت کو دکھانے والا کلاسیکل آرٹ، (جیسے جنسی فعل کی تصویر) یا تھمب نیلز میں اعضائے تناسل پر فوکس، شہوت نہ پیدا کرنے والی ایسی جنسی تعلیم جس میں اینیمیٹڈ جنسی افعال شامل ہیں، جنسی تھیمز پر مشتمل پرینکس، کم سے کم لباس پر فوکس کے ساتھ رقص؛ رقص میں جسم کے جنسی حصوں کو جان بوجھ کر چھونا یا ان پر مسلسل فوکس کرنا۔

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی

مرئی جنسی اعمال یا جنسی جسمانی سیال۔

ایسی گیم اسٹوری جو پلاٹ کے حصے کے طور پر سیکس سے متعلق تفریح (جیسے اسٹرپ کلبز) کو ہائی لائٹ کرتی ہے (چاہے یہ ہلکا اسٹاپ/ٹاسک ہی کیوں نہ ہو)۔

اعضاء پرستی کی تصویر کشی یا اس سے متعلق مباحث۔

فحش اور ناشائستہ عنوانات یا تھمب نیلز، جیسے ‎“ہاٹ س3کس”‎ (بشمول ارادی غلط ہجے) یا ‎“جرک آف کمپائلیشن”‎۔

گمراہ کن میٹا ڈیٹا (جیسے جنسی عمل کا وعدہ کرنے والا عنوان) اگرچہ ویڈیو بذات خود بالغوں کیلئے مواد پر مشتمل نہ ہو۔

انتہائی جنس زدہ عنوانات یا تھمب نیلز (جیسے ‎“18+”‎، ”صرف بالغوں کیلئے“)۔

ایسی جنسی ویڈیو گیمز جو بالغوں کو ہدف بناتی ہوں یا جن میں ناظرین میں شہوت یا جنسی خواہش پیدا کرنے کے مقصد سے ویڈیو گیم کے کرداروں کو جنس زدہ کیا گیا ہو۔

غیر شائستہ اصطلاحات سمیت غیر شائستہ زبان کا استعمال (جیسے کسی گیم پلے کے دوران واضح طور پر لکھا یا بولا گیا c-word)۔

جنسی کھلونے یا لذت میں اضافہ کرنے والے ایسے مماثل پروڈکٹس جو زیر استعمال نہ ہوں (جیسے گیم کے آئٹمز یا پس منظر میں دکھائی دینا)۔

مضمر جنسی افعال (جیسے کمبلوں کے نیچے حرکتیں) یا جنسی افعال کی آوازیں (جیسے شہوانی آواز)۔

گیم پلے میں حوالہ دئے گئے تفصیلی جنسی موضوعات (جیسے مشت زنی یا کردار یا گیم کے منظر کی بنیاد پر جنسی موضوع بیان کرنا)۔

پوری طرح افشاء کردہ جنسی جسمانی اعضاء (جیسے مرئی اعضائے تناسل)۔

پکسلیٹ کردہ یا سینسر شدہ عریانیت جہاں جسم کے جنسی حصوں کی اب بھی پہچان کی جا سکتی ہو (جیسے عریاں اجسام والے ایسے مناظر جنہیں ستارے سے ڈھک دیا گیا یا دھندلا کر دیا گیا ہو، لیکن وہ اپنے خاکوں سے اب بھی قابل شناخت ہوں)۔

جسم کے جنسی حصوں کی تصویر کشی، جیسے ناظرین میں جنسی خواہش بیدار کرنے کے ارادے سے تیار کردہ کلیویج یا بلجز کے اعادی یا فوکل شاٹس (جیسے گیم کے کرداروں کے سینے کا کلوز اپ یا اعضائے تناسل کے دکھائی دینے والے قابل شناخت ابھرے ہوئے حصے کے شاٹس)۔

واضح، کم از کم ڈھکے ہوئے جنسی جسمانی اعضاء یا مکمل عریانیت، دودھ پلانے کی عریانیت کا منظر جہاں بچہ موجود نہ ہو، جنسی افعال (چاہے وہ دھندلے یا واضح ہی کیوں نہ ہوں)، جنسی موضوعات پر گفتگو جیسے، اعضاء پرستی، تجاویز، تجربات، جنسی مواد والا ویڈیو تھمب نیل (ٹیکسٹس یا لنکس سمیت)، جنسی طور پر شہوت پیدا کرنے والے مناظر اور اشارے، جنسی کھلونے یا آلات کا دکھائی دینا، سیکس انڈسٹری اور ان کے ورکرز سے متعلق مواد، اعضائے تناسل یا مباشرت کے مناظر کو نمایاں کرنے والی جانوروں کی جنسیت، رقص میں جنسی حرکات یا اعمال کی مزاحیہ انداز میں نقل کرنا یا نقالی کرنا؛ شہوانی، شہوت انگیز رقص جس کا مقصد واضح طور پر ناظرین میں جنسی طور پر شہوت پیدا کرنے کا ارادہ ہو۔

تشدد

اشتہارات سے متعلق رہنمائی گیمنگ تشدد سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے

غیر گرافک گیم پلے کو نمایاں کرنے والا تشدد۔ غیر گرافک گیم پلے میں شامل ہیں:

  • ویڈیو کے ابتدائی 15 سیکنڈ کے بعد گرافک مناظر (جیسے کسی شخص پر خونیں حملہ)۔

گرافک تشدد کی سینسر شدہ کلپس (جیسے کسی قتل کا لمحہ یا سر قلم کرنے کا دھندلا کردہ منظر)۔

ایسا عام گیم پلے جس میں گرافک تشدد نہ ہو (گرافک تشدد کی تعریف کیلئے نیچے "اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو" سیکشن دیکھیں)۔

ایسا تشدد جو غیر حقیقی ہو، مذاق میں کیا گیا ہو اور جو عموماً تمام عمروں کے ناظرین (جیسے، خاندان کیلئے موافق ایسی ویڈیو گیمز جن میں شیطانوں سے بچ کر بھاگنے کی تصویر کشی کی گئی ہو) کیلئے قابل قبول ہو۔
فرض کی عام انجام دہی سمیت قانون کا نفاذ (جیسے طاقت کے زور پر گرفتاری، بھیڑ کو کنٹرول کرنا، افسر کے ساتھ تنازعہ، طاقت کے زور پر داخل ہونا)؛ غیر ترمیم شدہ ویڈیو گیم پلے کے حصے کے طور پر ہونے والا تشدد؛ کم سے کم خون کے ساتھ ہلکا تشدد؛ ایسی لاشیں جو پوری طرح سے سینسر شدہ، دھندلی اور تدفین کیلئے تیار ہوں یا انہیں کسی تعلیمی ویڈیو کے حصے کے طور پر جنگوں جیسے تاریخی ایونٹس میں دکھایا گیا ہو۔
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو

تھمب نیل یا ویڈیو کے ابتدائی 8 تا 15 سیکنڈ میں گیم کا گرافک تشدد۔

  • "گیم کے گرافک تشدد" میں ایسے سفاکانہ قتل یا شدید چوٹیں شامل ہیں جن میں جسم سے رسنے والے سیال مادوں اور جسم کے حصوں پر توجہ دی گئی ہو، جیسے سر قلم کرنے کی وارداتیں اور جسم کا عضو عضو الگ کرنا۔
گرافک نفاذِ قانون جیسے، مرئی زخم؛ تعلیمی یا دستاویزی سیٹنگز میں (جیسے تاریخی ایونٹس کی معلومات فراہم کرنے والا چینل) واضح زخم یا چوٹ کی حامل لاشیں؛ تھمب نیل یا مواد کے ابتداء میں گیم کا گرافک تشدد؛ چوٹوں کے بغیر مسلح تصادم کی خام فوٹیج؛ سانحوں کی گرافک تفصیلات کی وضاحت؛ شدید اور حیرت انگیز زخموں کو ڈرامائی انداز میں ڈسپلے کرنا۔
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی

ایسے گیم پلے پر فوکس جسے حیرت انگیز تجربہ تخلیق کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہو۔ مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • بڑے پیمانے پر قتل کرنے کیلئے نہ کھیلے جانے لائق کرداروں کو جمع کرنا۔

تھمب نیل یا ویڈیو کے ابتدائی سات سیکنڈ میں گیم کا گرافک تشدد۔

  • "گیم کے گرافک تشدد" میں ایسی شدید چوٹیں (جیسے سر قلم کرنے کی وارداتیں اور جسم کا عضو عضو الگ کرنا) شامل ہیں جن میں طویل یا شدید کرب کے حامل جسم سے نکلنے والے سیال مادوں اور/یا جسم کے حصوں پر توجہ دی گئی ہو۔

جنسی تشدد کو ظاہر کرنے والا ویڈیو گیم پلے (جیسے کسی کردار کو ایسی جنسی گالی دینا جس کا کرب دیکھا جا سکتا ہے)۔

تحفظ یافتہ گروپس کو نشانہ بنانے والی نفرت یا تشدد سے ترغیب یافتہ تشدد کو دکھانے والا ویڈیو گیم پلے (جیسے کسی مخصوص مذہبی جماعت کو نفرت کے جذبے سے قتل کرنا)۔

گرافک زیادتی ظاہر کرنے والا ویڈیو گیم پلے۔

ایسا ویڈیو گیم پلے جس میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کو نشانہ بنانے والا گرافک تشدد دکھایا گیا ہو (جیسے قانونی حد سے کم عمر کسی کردار کو مارنا)۔

ایسا ویڈیو گیم پلے جس میں حقیقی نام والے لوگوں کو نشانہ بنانے والا گرافک تشدد دکھایا گیا ہو (جیسے کسی عوامی شخصیت کا نام دئے گئے کسی کردار کو قتل کرنا)۔

غیر تعلیمی ویڈیو میں گرافک لاشیں، ممنوعہ تھیمز (جیسے، جنسی زیادتی) کو نمایاں کرنے والا ویڈیو گیم پلے۔

انتہائی گرافک پُرتشدد افعال (بشمول وہ کارروائیاں جن میں نفاذِ قانون شامل ہے) اور زخم۔

تشدد بھڑکانا یا اس کی ستائش کرنا۔

متنازعہ مسائل

اشتہارات سے متعلق رہنمائی متنازعہ مسائل سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے

'کوئی اشتہار نہیں' کالم میں مندرج کسی موضوع یا ایونٹ کے سرسری، غیر گرافک اور غیر وضاحتی حوالے۔

  • ویڈیو گیم کے سیاق و سباق میں لفظ ”خود کشی“ کا استعمال (جیسے گیم ری اسٹارٹ کرنے کیلئے گیم کے کردار کو قتل کرنا)۔
  • "میں خود کو قتل کرنے والا ہوں" کہنے والے کردار یا گیمرز۔

متنازعہ مسائل کو روکنے سے متعلق مواد۔ ایسا مواد جس میں متنازعہ مسائل کا ذکر ویڈیو میں مختصراً کیا گیا ہو اور وہ غیر گرافک اور غیر وضاحتی ہو۔ گھریلو زیادتی، خود اذیتی، بالغوں کے ساتھ جنسی استحصال، اسقاط حمل اور جنسی ہراسگی سے متعلق غیر گرافک، غیر وضاحتی مواد۔

اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو

بچوں کے ساتھ استحصال کے علاوہ مواد یا تھمب نیل میں متنازعہ مسائل کی گرافک عکاسی یا وضاحتیں۔

  • تھمب نیل میں کسی کو باہر نکالے جانے کی تصویر۔
متنازعہ مسائل سے متعلق ایسا مواد جو دیکھنے میں پریشان کن نہ ہو، لیکن عین ممکن ہے کہ اس میں قابل اعتراض زبان استعمال کی گئی ہو۔ ڈرامائی، فنکارانہ، تعلیمی، دستاویزی یا متنازعہ مسائل کی سائنسی نمائندگی۔ بچوں کے ساتھ استحصال سے متعلق غیر گرافک، غیر وضاحتی، مرکزی موضوع۔ بالغوں کے جنسی استحصال، جنسی طور پر ہراساں کرنے یا گھریلو زیادتی سے متعلق غیر گرافک لیکن وضاحتی مواد۔
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی

گرافک تصویر کشی (جیسے خونیں چوٹ) یا متنازعہ مسائل کی تفصیلی وضاحتیں۔

  • بچوں کے ساتھ استحصال
  • بچوں کے ساتھ جنسی تعلق کا شوق
  • بچوں کی شادی
  • خود اذیتی
  • خود کشی
  • گھریلو زیادتی
  • آرام کی موت

گیم میں ایک کردار کو خود کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں اس کی کلائی کٹ جاتی ہے اور خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو جاتی ہے۔

مواد، عنوان یا تھمب نیل میں متنازعہ مسائل کو فروغ دینا یا ان کی ستائش کرنا۔

  • حوالے جیسے "میں اپنی بیوی کی پٹائی کروں گا، وہ اس کی مستحق ہے"۔

سنسنی خیز انداز میں پیش کی گئی متنازعہ مسائل کی اینیمیٹڈ تصویر کشی۔

  • شخصیات کو دوسروں کو دھمکاتے ہوئے دکھانا۔

مرکزی موضوع کے طور پر متنازعہ مسائل کی گرافک عکاسی یا تفصیلی وضاحتیں؛ درج ذیل میں کسی بھی حوالہ جات یا سیاق و سباق کے ساتھ کھانے پینے سے متعلق عوارض کا فُحش حوالہ:

  • کم ترین BMI یا وزن۔
  • ضرورت سے زیادہ پتلا یا کمزور جسم دکھانا۔
  • وزن یا جسم کی بنیاد پر شرمندہ کرنا یا دھمکانا۔
  • بہت زیادہ کھانا، کھانے کو چھپانے یا ذخیرہ کرنے کا حوالہ۔
  • کیلوری کم کرنے کے لیے ورزش کرنا۔
  • قے یا جلاب کا غلط استعمال۔
  • وزن میں کمی کی پیشرفت کی جانچ کرنا۔
  • مذکورہ بالا رویوں میں سے کسی کو چھپانے کا حوالہ۔

مفید تعریفیں:

  • فوکس یا فوکل سے مراد وہ ویڈیو ہے جس کا کوئی سیگمنٹ یا وہ پوری ویڈیو دئے گئے موضوع پر مبنی ہو اور اس میں موضوع کا بار بار حوالہ دیا گیا ہو اور اس پر توجہ مرکوز ہو۔ متنازعہ یا حساس کے بطور مندرج موضوعات میں سے کسی ایک کا سرسری حوالہ دینا اشتہارات نہ دینے کی وجہ نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، مختصراً کسی متنازعہ یا حساس موضوع (جیسے، 'اگلے ہفتے کی ویڈیو میں، ہم خود کشی کی گرتی ہوئی شرحوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔') کا ذکر کرنا فوکل نہیں مانا جائے گا، لیکن ویڈیو کے کسی سیگمنٹ میں خاص طور پر ایسے کسی موضوع کے بارے میں بات کرنا فوکل تصور کیا جائے گا۔ ضروری نہیں ہے کہ فوکس صرف زبانی ہو۔ اگر کسی تصویر یا متن کا فوکس حساس مسئلے پر ہو تو اسے بھی فوکس تصور کیا جائے گا۔ اس کی چند مثالیں یہ ہیں:

    • ایسی ویڈیو جس کا فوکس خود کو اذیت پہنچانے کے طریقہ ہو۔
    • ایسا مواد جس میں دوسرے سیاق و سباق یا وجہ کے بغیر سخت بے حُرمتی کے استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔
  • سرسری سے مراد وہ لمحات ہیں جو مواد کا فوکس (فوکل نہیں) نہیں ہیں اور ان میں متنازعہ یا حساس کے بطور مندرج موضوعات کے سرسری حوالے شامل ہوں۔ مثال کے طور پر، مختصراً کسی متنازعہ یا حساس موضوع (جیسے، 'اگلے ہفتے کی ویڈیو میں، ہم خود کشی کی گرتی ہوئی شرحوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔') کا ذکر کرنا فوکل نہیں بلکہ سرسری مانا جائے گا۔

ہماری پوری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز میں استعمال کردہ کلیدی اصطلاحات کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔

کونسی قسمیں لاگو ہوتی ہیں

اس بارے میں تفصیلات دیکھیں کہ ہماری گیمنگ منیٹائزیشن کی پالیسیوں کیلئے کونسی اقسام کی ویڈیوز متعلقہ ہیں۔

قابل اطلاق ویڈیو کی اقسام

درون گیم کٹ سینز یا سنیمیٹکس

اصل گیم پلے کے درمیان شامل کردہ اینیمیٹڈ سلسلے بھی ہماری پالیسی کی گائیڈلائنز کے دائرۂ کار میں ہیں۔ مرکزی گرافک منظر کا اشتراک کرنے کیلئے ان میں ترمیم کرنا یا مضحک کلپس پر مشتمل ان مناظر کے مجموعے بنانا ایک زرد آئیکن کے ساتھ مشروط ہوگا۔

جوابی ویڈیوز

اگر آپ کی جوابی ویڈیو میں سرایت کردہ اصل کلپ ان مناظر پر مشتمل ہوتی ہے جن سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو یہ اب بھی ہماری گائیڈلائنز اور نفاذ کے دائرۂ کار میں ہے؛ اس لیے اس حقیقت کے باوجود کہ ہو سکتا ہے آپ نے اصل خلاف ورزی کرنے والی کلپ پروڈیوس نہ کی ہو، اسے زرد آئیکن حاصل ہوگا۔

مکالمہ / وائس اوور گیم پلے

گیم پلے (وائس اوور) کو نمایاں کرنے کیلئے گیم کے ذریعے پروڈيوس کردہ نہیں، بلکہ آپ کے ذریعے پروڈیوس کردہ آڈیو، کو مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کی بھی تعمیل کرنی چاہیے۔

ویڈیو میں داخل کردہ ٹیکسٹس یا گرافکس

اگر آپ کی ویڈیو میں کسی بھی ٹیکسٹ (جیسے ذاتی طور پر تخلیق کردہ سب ٹائٹلز یا ویڈیو میں سرایت کردہ سب ٹائٹلز)، آڈیو (علامتی شروعاتی گانا، وغیرہ)، یا گرافک تصاویر (جیسے آپ کے برانڈ کا آئیکن، نعرہ وغیرہ) میں برانڈ کیلئے غیر محفوظ مواد شامل کر دیا جاتا ہے تو یہ زرد آئیکن کی وجہ بنے گا۔

آپ کی ویڈیو پر کیپچر کردہ اور واضح تبصرے

ناظر کے تخلیق کردہ تبصرے (جیسے تیز اسکرول کرنے والے تبصرے، صارف کے عطیہ کے پاپ اپس، وغیرہ) جو آپ کے ویڈیو مواد کے اندر دکھائے جاتے ہیں وہ ہمارے جائزوں کے دائرۂ کار میں نہیں ہیں تاوقتیکہ اس کی طرف کسی طرح واضح طور پر اشارہ کیا جائے (ویڈیو میں تیز آواز سے پڑھنا یا اس کو زوم کر کے اسے ہائی لائٹ کرنا)۔ اسی طرح، ویڈیو کے ساتھ وابستہ تبصروں کے سیکشنز میں موجود مواد مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے ساتھ مشروط نہیں ہیں اور اگر آپ نامناسب تبصرے دیکھتے ہیں تو انہیں ماڈریٹ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے (مزید تفصیلات کیلئے یہاں دیکھیں)۔

گیم پلے سے متعلق جوئے بازی کا مواد

جوئے کے طریقے سے متعلق ویڈیوز، ٹیوٹوریلز اور جوئے بازی کی سائٹس کے براہ راست لنکس (جیسے کہ میچوں پر پیسے لگانا جن میں ورچوئل اشیاء کو بطور کرنسی استعمال کیا گیا ہو) یا درون گیم کرنسی کے ساتھ جوا کھیلنا ہمارے "غیر قانونی مواد" کی پالیسی کی خلاف ورزیوں کے دائرے میں آتے ہیں۔ عام گیم پلے سے باہر ورچوئل آئٹمز حاصل کرنا بھی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا ہوتا ہے (اس میں ملحق پروگرامز جیسے تخلیق کار کا کوڈ شامل نہیں ہوتا ہے)۔ YouTube صارفین کو ہماری پالیسیوں کے اصولوں کی تعمیل کرنا ضروری ہے اور ایسا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے استعمال کی پابندیاں عائد ہوں گی۔ مزید معلومات اس صفحے پر چیک کریں۔

طویل مواد

کسی ویڈیو کی طوالت اہم ہوتی ہے، لیکن جو چیز زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ ہے ویڈیو کا مقصد اور سیاق و سباق۔ اگر ویڈیو میں کوئی جارحانہ عنصر ہوتا ہے تو اس کو مشتہر کے موافق نہیں سمجھا جائے گا۔ مثلاً، ان گیمنگ ویڈیوز کیلئے بھی جو تقریباً ایک گھنٹے کی ہیں، اگر ان میں منافرت والے نسلی بہتانوں کا استعمال شامل ہوتا ہے تو یہ زرد آئیکن کی وجہ بنے گا۔

مرکزی موضوع کے بطور پیش کردہ خلاف ورزیاں

ہم کسی خلاف ورزی کرنے والے عنصر کو مرکزی اس وقت خیال کرتے ہیں اگر یہ مندرجہ ذیل زمروں میں سے کسی میں آتا ہے:

  • کسی ایسی چیز کا حوالہ یا اس کو دکھانا جو ناظرین کو خوف زدہ کر سکتی ہو (جیسے غیر ضروری طور پر سنگین زخم والے متشدد حملے یا خونیں درون گیم پر زوم ان کرنا)۔
  • خلاف ورزی کرنے والا عنصر ویڈیو کا مرکزی موضوع ہو (جیسے گیم میں سر قلم کرنے کے مناظر کو ایک ساتھ جوڑ کر دکھانا)۔

اگر آپ کی ویڈيو میں اس طرح کے مناظر کو شامل کرنا ناگریز ہو تو آپ کو رضاکارانہ طور پر اپنی ویڈیو کو زرد آئیکن سے نشان زد کرنا چاہیے۔

تھمب نیلز اور عنوانات

ناظرین کو متوجہ کرنے کیلئے اکثر خوفناک اور متحرک بنانے والے جملے تھمب نیلز یا عنوانات میں شامل کیے جاتے ہیں۔ تاہم، جیسا ویڈیو مواد کے ساتھ ہے ویسے ہی، تھمب نیلز یا عنوانات میں شناخت کردہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر پر بھی محدود یا کوئی اشتہارات نہیں آئیں گے۔

مثال کے کچھ تھمب نیلز میں شامل ہوتے ہیں (یہ فہرست غیر جامع ہے):

  • احاطہ کرنے والے یا بصورت دیگر توجہ مرکوز کرنے والے (جیسے دھندلا کردہ اعضائے تناسل کو ہائی لائٹ کرنا)
  • جنسی افعال سے متعلق ناشائستہ ٹیکسٹ (جیسے ”اس کردار کو انزال کرتے ہوئے دیکھیں“)
  • وہ تصاویر جو خوفناک ہوتی ہیں، جیسے فُحش جنسی افعال یا گرافک تشدد

مثال کے کچھ عنوانات میں شامل ہوتے ہیں (یہ فہرست غیر جامع ہے):

  • مکمل طور پر بولی ہوئی، سینسر شدہ یا ارادی طور پر غلط ہجے والی بے حُرمتیاں (جیسے ‎"تم حرام٭ ہو”‎)
  • جنسی مواد کا وعدہ کرنے والے گمراہ کن عنوانات
  • صرف بالغوں کے حوالے والے عنوانات (جیسے ‎19+‎ یا صرف بالغوں کیلئے)
  • توجہ حاصل کرنے کیلئے عنوان میں سبھی بڑے حروف کا استعمال کیا گیا ہے (جیسے ‎“EXTREME FATALITY WINS”‎)

مزید جانیں

پالیسی سے متعلق اپ ڈیٹس کو سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں؟ ہمارے YouTube کمیونٹی فورم پر یہاں سبسکرائب کریں تاکہ ہماری جانب سے پالیسی سے متعلق اپ ڈیٹ کرنے پر، آپ کو ای میل الرٹ حاصل ہو۔ آپ Twitter پر teamyoutube@ یا youtubecreators@ پر ہماری پیروی بھی کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3408216838694209952
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false