Xbox Series X|S پر YouTube دیکھیں

اب آپ Xbox Series X|S پر YouTube ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ YouTube ایپ میں، آپ اپنے سبسکرائب کردہ چینلز دیکھ سکتے ہیں، مواد تلاش کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل آلہ کو بطور ریموٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

YouTube،‏ Xbox One S‏، Xbox One X‏، Xbox Series S‏ اور Xbox Series X ماڈلز پر 4K میں دستیاب ہے۔ اصل Xbox One کونسول کے لئے زیادہ سے زیادہ ریزولیوشن 1080p ہے۔ HDR پلے بیک Xbox One S‏، Xbox One X‏، Xbox Series S‏ اور Xbox Series X ماڈلز پر تعاون یافتہ ہے۔

 YouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

شروع کرنے کے لیےYouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 YouTube سے سائن ان یا آؤٹ کریں

جب آپ پہلی بار YouTube ایپ کو کھولتے ہیں تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے سائن ان کر سکتے ہیں۔ سائن ان ہونے کے بعد، آپ کو YouTube کی مزید خصوصیات جیسے آپ کی پلے لسٹس اور سبسکرپشنز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ سائن ان کرنے کیلئے، ان اقدامات کی پیروی کریں:

اپنے Xbox Series X|S پر:

  1. سائن ان اور ترتیبات پر جائیں
  2. سائن ان کریں کو منتخب کریں۔ اب آپ کو فعالیت کا کوڈ ڈسپلے شدہ نظر آئے گا۔

اپنے کمپیوٹر پر:

  1. www.youtube.com/activate پر جائیں اور Xbox Series S یا X پر دکھایا گیا فعالیت کا کوڈ درج کریں۔
  2. رسائی کی اجازت دیں پر کلک کریں، جس سے سائن ان کی کارروائی مکمل ہو جاتی ہے۔

اپنے Xbox Series X|S سے اپنے اکاؤنٹ کا لنک ختم کرنے کا طریقہ جانیں۔

ویڈیو اور صوتی کنٹرولز

آپ کے کسی ویڈیو کو چلانے کے لیے منتخب کرنے پر پلیئر کنٹرولز بار ظاہر ہوگا جو آپ کو مندرجہ ذیل کارروائیاں انجام دینے کی اجازت دے گا:

  • ریوائنڈ کریں - ریوائنڈ کی رفتار بڑھانے کے لیے A کو دبائیں۔
  • روکیں/دوبارہ چلائیں - ویڈیو کو روکیں یا دوبارہ چلائیں۔
  • تیزی سے فارورڈ کریں - تیزی سے فارورڈ کرنے کی رفتار بڑھانے کے لیے A کو دبائیں۔
  • سب ٹائٹلز - اگر ویڈیو میں کیپشنز ہیں تو ویڈیو کے سب ٹائٹلز کو دیکھنے کے لیے اسے منتخب کریں۔

براؤزنگ ویڈیوز پر واپس جانے کے لیے B بٹن استعمال کریں۔

نوٹ: ویڈیوز کو 4K تک 60 فریمز فی سیکنڈ پر چلایا جا سکتا ہے۔

آپ اپنی آواز کا استعمال کر کے بھی YouTube ایپ کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ صوتی کنٹرول کو فعال کرنے کے لئے، "Xbox Select" بولیں۔ اس آئٹم کو کھولنے کے لئے اب آپ اسکرین پر نمایاں ہونے والا کوئی بھی لفظ یا جملہ بول سکتے ہیں۔

اپنے موبائل آلہ کا جوڑا بنائیں
ریموٹ کنٹرول کے طور پر اپنا موبائل آلہ استعمال کریں۔ m.youtube.com، ‏YouTube برائے Android ایپ، یا YouTube iOS ایپ کے ذریعے اپنے Xbox Series X|S کا جوڑا بنانے کا طریقہ جانیں۔

Xbox کا خرابی کا پیغام

اگر آپ کو خرابی کا پیغام "YouTube ابھی دستیاب نہیں ہے" نظر آئے تو ایسا اس وجہ سے ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن سست ہے۔

مسئلے کو درست کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہماری ٹربل شوٹنگ گائیڈلائنز کی پیروی کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5297530606826705680
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false