YouTube تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے بارے میں

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کا اشتراک امریکہ، برطانیہ، برازیل، ہندوستان، جاپان، جرمنی، میکسیکو، ارجنٹائن، جنوبی کوریا اور پرتگال میں تخلیق کاروں اور فنکاروں کے لیے رضاکارانہ ہے۔

آپ YouTube اسٹوڈیو ڈیسک ٹاپ یا موبائل ایپ کی ترتیبات کے سیکشن میں تخلیق کار کی ڈیموگرافکس تلاش کر سکتے ہیں۔

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ YouTube سب کیلئے یکساں ہو اور ہر کسی کیلئے کام کرے۔ آج، ہمارے سسٹمز کے تجزیے کا پروسیس محدود ہے کیونکہ ہمارے پاس YouTube پر چینلوں سے متعلق شناخت کی معلومات نہیں ہے۔ ہمارے پاس اس بات کا تجزیہ کرنے کیلئے کوئی پیمائش نہیں ہے کہ ہمارے پروڈکٹس اور پالیسیاں کسی مخصوص ڈیموگرافک یا شناخت کی حامل تخلیق کار اور فنکار کمیونٹیز کے چینلوں کیلئے کیسے کام کر رہی ہیں۔

نوٹ: ہمیں معلوم ہے کہ شناخت ذاتی ہوتی ہے، اسلئے اس معلومات کا اشتراک اختیاری ہے۔ یہ ترتیب ہمیں شناخت کا وہ ڈیٹا فراہم کرتی ہے جس کا بصورت دیگر YouTube پر ہمیں تخلیق کاروں اور فنکاروں کے چینلوں کے تعلق سے علم نہیں ہوتا ہے۔ سروے کے جواب میں فراہم کی جانے والی آپ کی معلومات کو آپ کے YouTube چینل کے ساتھ اسٹور کیا جائے گا اور Google کے دیگر پروڈکٹس اس معلومات کا استعمال نہیں کریں گے۔ ‫YouTube کے سسٹمز میں کسی انفرادی ویڈیو یا چینل کے مواد کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کیلئے، آپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ہم تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے ڈیٹا کا استعمال کیسے کرتے ہیں

مختلف کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے والے تخلیق کاروں اور فنکاروں کے چینلوں کیلئے YouTube کیسے کام کرتا ہے، اس کا تجزیہ کرنے کیلئے ہم جمع کردہ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم درجہ ذیل کے لئے آپ کے اشتراک کردہ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں:

  • اس بات کا معائنہ کرنے کیلئے کہ ہمارے الگورتھمز اور سسٹمز مختلف کمیونٹیز سے حاصل ہونے والے مواد کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔
  • یہ سمجھنے کیلئے کہ مختلف کمیونٹیز YouTube پر کیسے ترقی کر رہی ہیں۔
  • ہراساں کرنے اور نفرت سمیت، بیجا استعمال کے ممکنہ پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے۔
  • اپنے موجودہ پروگرامز، مہمات اور پیشکشوں کو بہتر بنانے کیلئے۔

اگر ہمیں اپنے سسٹمز میں مخصوص کمیونٹیز پر اثر انداز ہونے والے مسائل کا پتا چلتا ہے تو ہم انہیں ٹھیک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم آپ کو ان مسلسل کاوشوں سے متعلق اپنی پیشرفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

اگر آپ تخلیق کار کی ڈیموگرافکس میں اپنی معلومات کا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو Google LLC آپ کی معلومات کو Google کی رازداری کی پالیسی کے مطابق رکھے گا۔ آپ جس معلومات کا اشتراک کرتے ہیں وہ آپ کے YouTube چینل کے ساتھ اسٹور کی جاتی ہے اور اسے دیگر Google پروڈکٹس استعمال نہیں کریں گے۔ اسے آپ کی منظوری کے بغیر عوامی نہیں کیا جائے گا اور اشتہار کے مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ہم آپ کے اشتراک کردہ ڈیٹا کا استعمال کیسے کرتے ہیں، یہاں اس کی مزید تفصیلات پیش ہیں:

اس بات کا معائنہ کرنے کیلئے کہ ہمارے الگورتھمز اور سسٹمز مختلف کمیونٹیز سے حاصل ہونے والے مواد کو کیسے استعمال کرتے ہیں

یہ ڈیٹا اس بات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرے گا کہ ہمارے سسٹمز مختلف کمیونٹیز سے حاصل ہونے والے مواد کا کیسے استعمال کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد ہمارے خودکار سسٹمز میں موجود ممکنہ مسائل کی بہتر شناخت کرنا ہے۔ یہ یقینی بنانے میں مدد کیلئے کہ سسٹمز جامع ہوں، ہم ممکنہ طور پر ملنے والی خرابیوں کو ٹھیک بھی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ سمجھنے کیلئے کہ مختلف کمیونٹیز YouTube پر کیسے ترقی کر رہی ہیں

یہ ڈیٹا اس بات کو سمجھنے میں بھی ہماری مدد کرے گا کہ YouTube پر مختلف تخلیق کار کمیونٹیز کیسے ترقی کر رہی ہیں۔

ہم ترقی کا تجزیہ کیسے کرتے ہیں، اس کی ایک مثال اس کا بات کا معائنہ کرنا ہے کہ YouTube پر مختلف کمیونٹیز کیسے منیٹائز کرتی ہیں۔ ہم نے تخلیق کاروں اور فنکاروں سے ایسے معاملات کے بارے میں تاثرات سنے ہیں جہاں ہمارے منیٹائزیشن کے سسٹمز توقع کے مطابق کام نہیں کرتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ہمارے سسٹمز اور پالیسیاں تمام تخلیق کاروں اور مواد کی اقسام کے لیے اچھی طرح کام کر رہی ہیں۔

ہراسگی اور نفرت سمیت، برتاؤ کے ممکنہ نقصان دہ پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے

اگر مواد نفرت اور ہراسگی سے متعلق ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم اسے ہٹا دیتے ہیں۔ ہم نے یہ تاثرات سنے ہیں کہ کئی تخلیق کاران جارحانہ اور نفرت انگیز مواد اور تبصرے کے برتاؤ سے مسلسل متاثر ہوتے ہیں۔ یہ ڈیٹا فعال طور پر یہ سمجھنے میں ہماری مدد کرے گا کہ اس قسم کے برتاؤ سے مختلف تخلیق کار کمیونٹیز کیسے متاثر ہو سکتی ہیں۔ گزرتے وقت کے ساتھ، اس سے ہمارے خودکار سسٹمز بھی بہتر ہوں گے۔

اپنے موجودہ پروگرامز، مہمات اور پیشکشوں کو بہتر بنانے کیلئے

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے تحت، آپ پروگرامز اور ایونٹس کی خاطر دعوت نامے بھیجنے کی غرض سے ہمیں اپنی معلومات استعمال کرنے کی منظوری دے سکتے ہیں۔ یہ معلومات ہمارے موجودہ پروگرامز، مہمات اور پیشکشوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان پیشکشوں میں تخلیق کار کے ایونٹس جیسے پروگرامز اور ایسے پروگرامز شامل ہیں جو ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کی ترقی میں مدد کرتے ہیں۔ ہم تخلیق کاروں کے ساتھ تحقیق کا بھی اہتمام کرتے ہیں، جیسے فوکس گروپس، بالمشافہ تاثرات کے سیشنز، سرویز اور دیگر اقسام کی تحقیق۔ اس کام کے ذریعے، ہم اپنی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ٹیموں کو تخلیق کاروں کے نظریے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ تخلیق کار کی ڈیموگرافکس سے حاصل ہونے والی معلومات سے ہمیں YouTube پر کمیونٹیز کے تنوع کی عکاسی کرنے والی اپنی تحقیقی ایجادات کو زیادہ تخلیق کاروں تک پہنچانے کی سہولت ملے گی۔

اپنے جواب کی معلومات میں ترمیم کریں یا حذف کریں

آپ 45 دن کی مدت میں ایک بار اپنی اشتراک کردہ معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگلی ممکنہ تاریخ جب آپ معلومات بھیجنے کی دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں وہ اسٹوڈیو میں نظر آئے گی۔ اپنے جوابات کو مکمل طور پر حذف کرنا ہمیشہ ممکن ہے۔

نوٹ: اگر آپ اس معلومات میں ترمیم کرنے یا اسے حذف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس سے YouTube پر آپ کے مواد کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی۔

YouTube اسٹوڈیو میں تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے جوابات میں ترمیم کریں:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں جانب، ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کو منتخب کریں۔
  4. سروے میں ترمیم کریں منتخب کریں۔
  5. اپنے جوابات میں ترمیم کریں۔
  6. جمع کرائیں کو منتخب کریں۔

YouTube اسٹوڈیو ایپ میں تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے جوابات میں ترمیم کریں:

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  3. مینیو میں ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  4. چینل کے تحت، تخلیق کار کی ڈیموگرافکس پر تھپتھپائیں۔
  5. سروے میں ترمیم کریں منتخب کریں۔
  6. اپنے جوابات میں ترمیم کریں۔
  7. جمع کرائیں کو منتخب کریں۔

YouTube اسٹوڈیو میں تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے جوابات کو حذف کریں:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں جانب، ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کو منتخب کریں۔
  4. ڈیٹا حذف کریں منتخب کریں۔
  5. تصدیقی ونڈو پاپ اپ ہونے پر، حذف کریں منتخب کریں۔

YouTube اسٹوڈیو ایپ میں تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے جوابات کو حذف کریں:

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  3. مینو میں ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  4. چینل کے تحت، تخلیق کار کی ڈیموگرافکس پر تھپتھپائیں۔
  5. ڈیٹا حذف کریں منتخب کریں۔
  6. تصدیقی ونڈو پاپ اپ ہونے پر، حذف کریں منتخب کریں۔

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس سے متعلق جوابات ڈاؤن لوڈ کریں:

اپنے تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، ان ہدایات کی پیروی کریں۔ اگر آپ اپنے YouTube چینل یا چینلز کے لیے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے ذاتی Google اکاؤنٹ سے سائن ان کرنا ہوگا، نہ کہ برانڈ اکاؤنٹ سے۔

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کے بارے میں مزید جانیں

آپ دیگر ممالک یا علاقوں اور مزید شناختوں تک اس ترتیب کی توسیع کب کریں گے؟

ہم اسے جلد ہی مزید ممالک اور علاقوں میں دستیاب کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سروے میں موجود زمرے اور انتخابات ان تمام طریقوں کی عکاسی نہیں کرتے ہیں جن کی مدد سے دنیا بھر کے افراد ممکنہ طور پر اپنی شناختوں کا تعین کر سکیں۔ ہم مستقبل میں ان زمروں اور انتخابات میں توسیع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ ترتیب تمام تخلیق کاروں اور ناظرین کے لیے تجربہ کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے دیگر کوششوں کے علاوہ ہے۔ مثال کے طور پر، YouTube ناظرین اور معذور تخلیق کاروں کے ساتھ کام کرتا رہتا ہے تاکہ پلیٹ فارم تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے اور یہ یقینی بنانے میں مدد کی جا سکے کہ ہر کسی کو YouTube پر یکساں تجربہ حاصل ہے۔

کیا مجھے تخلیق کار کی ڈیموگرافکس میں ہر سوال کا جواب دینا ہوگا؟

نہیں، اگر آپ تخلیق کار کی ڈیموگرافکس پُر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہر سوال اختیاری ہے۔ آپ کچھ سوالات کو خالی چھوڑ سکتے ہیں یا "جواب دینا پسند نہیں" منتخب کر سکتے ہیں۔

کیا اس ترتیب سے میرے چینل کی کارکردگی پر اثر پڑے گا؟

YouTube کے سسٹمز میں کسی انفرادی مواد کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کیلئے، آپ کی جانب سے اشتراک کی جانے والی معلومات کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے سسٹمز غیر ارادی طرفداری کی عکاسی نہ کریں۔ تخلیق کار کی ڈیموگرافکس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا استعمال YouTube کے تلاش، دریافت اور منیٹائزیشن سسٹمز جیسے حصوں کے تجزیے کیلئے کیا جائے گا۔ اگر ہمیں چند مخصوص کمیونٹیز کو متاثر کرنے والی خرابیوں کا پتا چلتا ہے تو ہم انہیں زیادہ درست اور سب کی خاطر یکساں بنانے کیلئے اپنے سسٹمز کی تربیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آپ نے تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کا سوالنامہ کیسے تیار کیا؟

ہر اس ملک میں جہاں تخلیق کار کی ڈیموگرافکس شروع کیا گیا ہے، اس کی تیاری کیلئے ہم نے شہری اور انسانی حقوق کے ماہرین اور مختلف کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے والے تخلیق کاروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

کیا میرے جوابات کا YouTube کے باہر اشتراک کیا جائے گا؟

تخلیق کار اور فنکار کے سروے یا تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کی ترتیب میں آپ کی جانب سے اشتراک کی جانے والی معلومات کو آپ کے YouTube چینل کے ساتھ اسٹور کیا جائے گا اور Google کے دیگر پروڈکٹس اس معلومات کا استعمال نہیں کریں گے۔ اسے آپ کی اضافی منظوری کے بغیر عوامی نہیں کیا جائے گا اور اسے اشتہار کے مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس معلومات کا مشتہرین کے ساتھ اشتراک نہیں کریں گے یا اشتہارات کو ہدف بنانے کیلئے اس کا استعمال نہیں کریں گے۔

آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا پروگرامز اور ایونٹس کی خاطر دعوت نامے بھیجنے کی غرض سے ہمیں آپ کی معلومات استعمال کرنے کی منظوری دی جائے۔ اس میں آپ کے چینل یا مواد کو نمایاں کرنا، ورک شاپس، صارف سے متعلق تحقیق اور دیگر مہمات شامل ہو سکتی ہیں۔

کیا میں اپنی معلومات جمع کروانے کے بعد اسے اپ ڈیٹ/اس میں ترمیم کر سکتا ہوں؟

آپ 45 دن کی مدت میں ایک بار اپنے تخلیق کار ڈیموگرافکس کے جوابات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگلی ممکنہ تاریخ جب آپ معلومات بھیجنے کی دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں وہ اسٹوڈیو میں نظر آئے گی۔ اپنے جوابات کو مکمل طور پر حذف کرنا ہمیشہ ممکن ہے۔

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس سے متعلق جوابات میں ترمیم کریں:

  1. کمپیوٹر پر YouTube میں سائن ان کریں یا اپنے چینل کے مالک کے اکاؤنٹ کے ساتھ YouTube اسٹوڈیو ایپ استعمال کریں۔
  2. ‫YouTube اسٹوڈیو کی ترتیبات پر جائیں اور تخلیق کار کی ڈیموگرافکس منتخب کریں۔
    • ‫YouTube اسٹوڈیو ایپ میں، تخلیق کار کی ڈیموگرافکس تلاش کرنے کیلئے اپنی پروفائل کی تصویر  اور ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. سروے میں ترمیم کریں منتخب کریں۔
  4. اپنے جوابات میں ترمیم کریں۔
  5. جمع کرائیں منتخب کریں۔

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس سے متعلق جوابات حذف کریں:

  1.  کمپیوٹر پر YouTube میں سائن ان کریں یا اپنے چینل کے مالک کے اکاؤنٹ سے YouTube اسٹوڈیو ایپ استعمال کریں۔
  2. ‫YouTube اسٹوڈیو کی ترتیبات پر جائیں اور تخلیق کار کی ڈیموگرافکس منتخب کریں۔
    • ‫YouTube اسٹوڈیو ایپ میں، تخلیق کار کی ڈیموگرافکس تلاش کرنے کیلئے اپنی پروفائل کی تصویر اور ترتیبات  پر تھپتھپائیں۔
  3. ڈیٹا حذف کریں منتخب کریں۔
  4. تصدیقی ونڈو پاپ اپ ہونے پر، حذف کریں منتخب کریں۔

تخلیق کار کی ڈیموگرافکس سے متعلق جوابات ڈاؤن لوڈ کریں:

اپنے تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، ان ہدایات کی پیروی کریں۔ اگر آپ اپنے YouTube چینل یا چینلز کے لیے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے ذاتی Google اکاؤنٹ سے سائن ان کرنا ہوگا، نہ کہ برانڈ اکاؤنٹ سے۔

کیا اس سے میرے Google اکاؤنٹ سے متعلق کسی معلومات میں تبدیلی ہوتی ہے؟

تخلیق کار اور فنکار کے سروے یا تخلیق کار کی ڈیموگرافکس کی ترتیب میں آپ کی جانب سے اشتراک کی جانے والی معلومات کو آپ کے YouTube چینل کے ساتھ اسٹور کیا جائے گا۔ Google کے دیگر پروڈکٹس اس معلومات کا استعمال نہیں کریں گے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
11818220285646032959
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false
false
false