سلسلہ بندی اور ویڈیو سے متعلق مسائل حل کریں

اگر آپ کی مووی، شو یا 'مطالبے پر' مواد مسلسل بفر کر رہا ہے، سست رفتاری سے چل رہا ہے یا صحیح طریقے سے نہیں چل رہا ہے تو اپنے کمپیوٹر یا موبائل آلے پر مسائل کو ٹھیک کرنے کیلئے ان میں سے ایک حل آزمائیں۔ اگر آپ کو اپنے TV پر مسائل درپیش ہیں تو ان اقدامات کو آزمائیں۔ ٹربل شوٹنگ کے یہ مراحل پلے بیک کے بیشتر مسائل اور خرابیوں کے ضمن میں مدد کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ان مراحل کو آزما چکے ہیں اور آپ کی ویڈیو اب بھی صحیح طریقے سے نہیں چل رہی ہے تو آپ کسی مختلف تعاون یافتہ آلے پر دیکھ کر اس کی جانچ کر سکتے ہیں۔

اپنے iPhone یا iPad پر ویڈیو سے متعلق مسائل حل کریں

خرابی کے عام پیغامات کی مثالیں:

  • معذرت، اس ویڈیو کو لائسنس دینے میں ایک خرابی پیش آ گئی۔
  • اس ویڈیو کیلئے ادائیگی درکار ہے۔
  • ایک خرابی پیش آ گئی۔ براہ کرم بعد میں دوبارہ کوشش کریں۔
  • ہمیں اپنے سرورز کے ضمن میں مسائل درپیش ہیں۔ براہ کرم بعد میں دوبارہ کوشش کریں۔
  • کچھ غلط ہو گیا۔

اگر آپ کو اوپر دکھائی گئی خرابیوں سے مماثل کوئی خرابی موصول ہوتی ہے تو ان اقدامات پر عمل کریں:

  1. یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے آلے پر YouTube ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال ہو رہا ہے۔
  2. ایپ کو بند کریں اور اسے دوبارہ کھولیں۔
  3. اپنا آلہ ری اسٹارٹ کریں۔
  4. سسٹم کے ری اسٹارٹ ہونے کے بعد، اپنی ویڈیو دوبارہ چلائیں۔

بفر یا لوڈ ہونے والی ویڈیوز سے متعلق مسائل کو حل کریں

مرحلہ 1: کوئی مختلف انٹرنیٹ کنکشن آزمائیں

اپنا انٹرنیٹ کنکشن تبدیل کریں، پھر اپنی ویڈیو دوبارہ چلائیں۔

  • اگر آپ اپنے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہیں: Wi-Fi سے منسلک ہوں۔
  • اگر آپ Wi-Fi سے منسلک ہیں: اپنے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہوں۔ نوٹ: ڈیٹا کے ریٹس لاگو ہو سکتے ہیں۔

مرحلہ 2: ایپ کا کیش حذف کریں

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، اپنے آلے کی ترتیبات کھولیں۔
  2.  عام اور پھر iPhone اسٹوریج (یا اگر آپ iPad پر ہیں تو iPad اسٹوریج) پر جائیں۔
  3. ایپس کی فہرست پر اسکرول کریں اور YouTube پر تھپتھپائیں۔
  4. ایپ آف لوڈ کریں پر تھپتھپائیں، پھر ایپ آف لوڈ کریں پر دوبارہ تھپتھپائیں۔
  5. کچھ دیر تک ایپ کے آف لوڈ ہونے کا انتظار کریں، پھر ایپ دوبارہ انسٹال کریں پر تھپتھپائیں۔
  6. اپنی ویڈیو دوبارہ چلائیں۔

اپنی مووی اٹک جانے سے متعلق مسائل حل کریں

مووی کی ٹائم لائن پر، فاسٹ فارورڈ پر کلک کر کے اگلے کچھ مناظر پر جائیں اور دیکھیں کہ آیا مووی دوبارہ حسب معمول چلنا شروع کرتی ہے۔

اس کارروائی سے مدد نہ ملنے کی صورت میں، اپنی ایپ بند کریں اور اسے دوبارہ کھول کر آزمائیں۔ اگر آپ کو ابھی بھی دشواری پیش آ رہی ہے تو کوئی ایپ کی اپ ڈیٹ چیک کریں، پھر اپنی ویڈیو دوبارہ چلا کر آزمائیں۔

لائبریری میں چھوٹی ہوئی خریداریوں سے متعلق مسائل حل کریں

اگر آپ نے موویز یا شوز خریدے ہیں لیکن آپ وہ آپ کو اپنی لائبریری میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کسی برانڈ اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں۔ اپنی موویز اور شوز دیکھنے کیلئے، آپ اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر سوئچ کر سکتے ہیں۔ آپ یہ دیکھنے کیلئے چیک بھی کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا کوئی برانڈ اکاؤنٹ ہے۔ 

اپنے زیر انتظام کسی دوسرے چینل پر سوئچ کرنے کیلئے:

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  2. اپنے نام کے آگے تیر کے نشان پر تھپتھپائیں۔
  3. اُس اکاؤنٹ کا استعمال کرنا جاری رکھنے کیلئے، فہرست میں کسی چینل پر تھپتھپائیں۔
     

اپنے TV پر ویڈیو سے متعلق مسائل ٹھیک کریں

اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں

HD اسٹریمنگ کیلئے، کم از کم ‎7 Mbps کنکشن کی رفتار تجویز کی جاتی ہے۔ آپ اپنے کنکشن کی رفتار یہاں چیک کر سکتے ہیں۔
ہم یہ کام TV کے عین پاس کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اگر آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار نسبتاً کم ہے تو ہماری تجویز ہے کہ آپ یہ یقینی بنانا نہ بھولیں کہ آپ کا آلہ یا اسمارٹ TV آپ کے روٹر کی رینج میں ہے اور اسے کم از کم مداخلت درپیش ہے (جیسے، اسے دیوار میں طاق بنا کر نہیں رکھا گیا ہے، وہ دھات سے مسدود نہیں ہو رہا ہے، وغیرہ)۔ اپنے آلے کو ہلا کر دیکھیں کہ آیا اس سے کنیکٹوٹی بہتر ہوتی ہے۔ آپ اپنے نیٹ ورک سے منسلک دیگر آلات کی تعداد کم کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اپنی سلسلہ بندی کی کوالٹی چیک کریں

کوالٹی کو دستی طور پر ایڈجسٹ کر کے آزمائیں۔
  1. ویڈیو پلیئر میں، ترتیبات  منتخب کریں۔
  2. کوالٹی منتخب کریں اور دیکھیں کہ آیا آپ کو دستی طور پر ایڈجسٹ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

YouTube ایپ سے باہر نکلیں اور دوبارہ کھولیں

  1. اپنے ریموٹ پر ہوم بٹن دبائیں۔
  2. YouTube ایپ دوبارہ کھولیں۔
  3. اپنی ویڈیو کو دوبارہ چلانے کی کوشش کریں۔

YouTube ایپ سے سائن آؤٹ کریں اور واپس سائن ان کریں

  1.  YouTube ایپ کھولیں۔
  2. اپنی پروفائل کا نظم کرنے کیلئے، اپنی پروفائل کی تصویر  اور پھر اس کے نیچے موجود آئیکن منتخب کریں۔
  3. جاری رکھنے کیلئے، اگلا منتخب کریں اور سائن آؤٹ کریں۔
  4. ترتیبات پر واپس جائیں اور سائن ان کریں منتخب کریں۔ آپ کو کوڈ درج کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  5. اپنی ویڈیو کو دوبارہ چلانے کی کوشش کریں۔

اپنا آلہ ری اسٹارٹ کریں

  1. اپنے آلے کو پاور سے منقطع کریں۔
  2. کچھ سیکنڈز انتظار کریں۔
  3. اپنا آلہ دوبارہ منسلک کریں۔
  4. YouTube ایپ پر واپس جائیں اور اپنی ویڈیو کو دوبارہ چلانے کی کوشش کریں۔

اپنے آلے کا سسٹم سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں

اپنے آلے کے سسٹم کیلئے دستیاب کوئی اپ ڈیٹ چیک کریں۔ آپ اپنے آلے کی ترتیبات میں سسٹم اپ ڈیٹ سیکشن میں تلاش کر کے اپ ڈیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ کوئی اپ ڈیٹ دستیاب ہونے پر، سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کیلئے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں، پھر اپنی ویڈیو دوبارہ چلا کر آزمائیں۔

اگر آپ کو اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے یا آپ کو کئی مختلف سروسز پر سلسلہ بندی سے متعلق مسائل دکھائی دے رہے ہیں تو ان مسائل کو حل کرنے میں مدد حاصل کرنے کیلئے، اپنے آلے کے مینوفیکچرر کی سپورٹ سائٹ چیک کریں۔

اپنے TV پر ٹائٹل چلانے کیلئے، آپ دوسرا طریقہ استعمال کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں:

  • اگر آپ کے پاس Chromecast ہے تو دوسرے آلے پر چلائیں اور اپنے TV پر کاسٹ کریں۔
  • اگر آپ کے پاس HDMI کیبل ہے تو کسی لیپ ٹاپ سے چلائیں اور اپنے TV سے منسلک کریں۔

اسی طرح، یہ دیکھنے کیلئے دوسرے آلے پر چلانے کی کوشش کریں کہ آیا وہ مسئلہ برقرار رہتا ہے۔

پرائم ٹائم چینلز کیلئے اپنے TV پر براڈ کاسٹ میں تاخیر کم کریں

براڈ کاسٹ میں تاخیر کسی ایونٹ کو کیمرے پر کیپچر کرنے اور آپ کے اس ایونٹ کو TV پر دیکھنے پر اس کے ڈسپلے کے درمیان ہونے والی تاخیر ہے۔ 

براڈ کاسٹ میں تاخیر جتنی کم ہوگی، ویڈیو پلیئر اتنا ہی کم بفر ہوگا۔ براڈ کاسٹ میں نسبتاً کم تاخیر کے ساتھ، آپ کو پلے بیک میں مداخلت کا تجربہ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

نیٹ ورک کی بندش اور دیگر عوامل بھی لائیو پروگرامنگ سے متعلق مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، جن سے سلسلہ بندی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ آپ کا نیٹ ورک زبردست ہونے کے باوجود، تاخیر ہو سکتی ہے۔

اپنے TV پر YouTube ایپ میں اپنی براڈ کاسٹ میں تاخیر کو اپ ڈیٹ کریں

  1. نیچے بائیں طرف، ترتیبات منتخب کریں۔
  2. براڈ کاسٹ میں تاخیر منتخب کریں۔
  3. کم کریں ی اڈیفالٹ منتخب کریں۔

پلے بیک کی مداخلتوں کو کم کرنے کیلئے "ڈیفالٹ" بہترین ہے۔ لائیو اسپائلرز کم کرنے کیلئے، "کم کریں" بہترین ہے۔ اگر آپ پلے بیک کی کم از کم مداخلتوں کے ساتھ براڈ کاسٹ میں کم تاخیر چاہتے ہیں تو "کم کریں" اختیار منتخب کریں۔

تاثرات بھیجیں

آپ اپنے پلے بیک کے مسئلے کے فوراً بعد اپنے پروفائل آئیکن اور پھر مدد اور تاثرات اور پھر تاثرات بھیجیں پر جا کر YouTube ایپ پر ویڈیوز دیکھنے کے مسائل سے متعلق تاثرات جمع کروا سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2726712554819779796
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false