اپنی Premium ممبرشپ کی بلنگ کے بارے میں جانیں

اپنی YouTube Premium یا YouTube Premium Music ممپرشپ سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہے؟ ذیل میں اپنی ممبرشپ کی تفصیلات، جیسے کہ ادائیگی کا طریقہ، بلنگ کی تاریخ اور ٹرانزیکشن کی رسیدیں چیک کرنے کے طریقے کی تفصیلات پڑھیں۔

اپنی ممبرشپ کی قسم اور اسٹیٹس چیک کریں

اپنی ممبرشپ کی قسم دیکھیں

یہ دیکھنے کیلئے کہ آپ نے فی الوقت کس قسم کی ممبرشپ کو سبسکرائب (ٹرائل، انفرادی، فیملی، طالب علم) کیا ہے:

  1. youtube.com/paid_memberships پر جائیں۔
  2. آپ کی YouTube ممبرشپس اور سبسکرپشنز کو "ممبرشپس" سیکشن کے تحت مندرج کیا جائے گا۔
  3. ہر ممبرشپ کے نام کے نیچے، آپ کی ممبرشپ کی قسم اور قیمت مندرج ہوگی۔

اگر آپ نے Premium ممبرشپ کیلئے Apple کے ذریعے سائن اپ کیا ہے تو آپ کو اپنی ممبرشپ کی تفصیلات کے تحت "Apple کے ذریعے بل کردہ" دکھائی دے گا۔ آپ کو Apple کے ذریعے اپنی ممبرشپ کا نظم کرنا ہوگا۔

اپنی ممبرشپ کا اسٹیٹس چیک کریں

اپنی ممبرشپ (فعال یا موقوف) کے اسٹیٹس کی تصدیق کرنے کیلئے:

  1. youtube.com/paid_memberships پر جائیں۔
  2. ممبرشپ کا نظم کریں پر کلک کریں۔​
  3. اگر آپ نے ماہانہ ممبرشپ سبسکرائب کی ہے تو آپ کو اپنے اگلے بلنگ سائیکل کی تاریخ، آپ کے ٹرائل کے ختم ہونے کی تاریخ (اگر آپ فی الوقت ٹرائل کی مدت میں ہیں) یا اپنی ممبرشپ کو غیر موقوف کرنے کا اختیار (اگر یہ موقوف ہے) دکھائی دے گا۔

اپنی بلنگ کی تفصیلات چیک کریں

اپنی ادائیگی کا فعال طریقہ دیکھیں یا تبدیل کریں

  1. youtube.com/paid_memberships پر جائیں۔
  2. اپنی ممبرشپ کی تفصیلات کو پھیلانے کیلئے، ممبرشپ کا نظم کریں کے پاس موجود تیر کے نشان پر کلک کریں۔
  3. آپ کو اپنی ادائیگی کا فعال طریقہ مندرج اور ادائیگی کا کوئی ایسا بیک اپ طریقہ دکھائی دے گا جسے آپ نے شامل کیا ہے۔
  4. ادائیگی کا دوسرا طریقہ شامل کرنے کیلئے، آپ "ادائیگی کا بیک اپ طریقہ" کے پاس ترمیم کریں پر کلک کر سکتے ہیں۔ ادائیگی کا بیک اپ طریقہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی وجہ سے آپ کی ادائیگی کے پہلے طریقے سے رقم وصول نہ کر پانے کے باوجود آپ کی ممبرشپ اور فوائد جاری رہیں گے۔

اپنی اگلی بلنگ کی تاریخ اور رقم دیکھیں

  1. youtube.com/paid_memberships پر جائیں۔
  2. اپنی ممبرشپ کی تفصیلات کو پھیلانے کیلئے، ممبرشپ کا نظم کریں کے پاس موجود تیر کے نشان پر کلک کریں۔
  3. آپ کو اپنی "بلنگ کی اگلی تاریخ" مندرج اور اپنی ممبرشپ کی قیمت دکھائی دے گی۔

اپنی ممبرشپ کو منسوخ یا اسے موقوف کرنے کیلئے، یہاں دئے گئے مراحل کی پیروی کریں۔ آپ کی جانب سے اپنی ممبرشپ منسوخ کرنے کے بعد، آپ سے دوبارہ قیمت وصول نہیں کی جائے گی الّا یہ کہ آپ دوبارہ سبسکرائب کریں۔ آپ کے YouTube کی بامعاوضہ ممبرشپ کے فوائد بلنگ وقفے کے اختتام تک جاری رہیں گے۔

اپنی رسیدیں دیکھیں

اپنی YouTube Premium یا YouTube Music Premium ممبرشپ کی رسیدیں دیکھنے کیلئے، payments.google.com اور پھر سرگرمی ملاحظہ کریں۔

آپ کو اپنی YouTube ممبرشپ کے چارجز سمیت اپنی تمام ٹرانزیکشنز کی فہرست دکھائی دے گی۔ اس چارج سے متعلق تفصیلات دیکھنے کیلئے، کسی ٹرانزیکشن پر کلک کریں، بشمول:

  • بل کردہ کُل رقم
  • چارج کی تاریخ اور وقت
  • ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس
  • ادائیگی کے کس طریقے سے رقم وصول کی گئی

اگر آپ سے کوئی ایسی قیمت وصول کی گئی ہے جس کی شناخت کرنے سے آپ قاصر ہیں یا آپ سے توقع سے زیادہ قیمت وصول کی گئی ہے تو غیر متوقع چارجز کی عام وجوہات کی یہ فہرست چیک کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی اور کی جانب سے قیمت وصول کی گئی تو آپ ایک غیر مجاز چارج کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

اگر آپ یوروپین اکنامک ایریا میں رہتے ہیں تو Google سے کی جانے والی کچھ خریداریوں پر آپ سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) وصول کیا جائے گا۔ ان خریداریوں کیلئے، آپ VAT انوائس کی درخواست کر سکتے ہیں۔

کسی خریداری کیلئے آپ جس Google سروس کا استعمال کرتے ہیں اس کی بنیاد پر، ہو سکتا ہے کہ آپ سے اس کرنسی میں قیمت وصول کی جائے جو آپ کے ملک کی کرنسی سے مختلف ہو۔ کرنسی کی تبدیلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

ہندوستان میں اعادی چارجز

ریزرو بینک آف انڈیا ای مینڈیٹ کے تقاضوں کی وجہ سے، آپ کو اپنی اعادی ممبرشپس تک رسائی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ادائیگی کی تفصیلات کی توثیق کرنی ہوگی یا دوبارہ درج کرنا ہوگا۔ ایسا کرنے کے لیے، YouTube ایپ میں یا youtube.com پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔ نوٹ کریں کہ ہو سکتا ہے آپ کا بینک اس وقت اعادی ادائیگیوں کی حمایت نہ کرے۔ اعادی ادائیگیوں کو سپورٹ کرنے والے بینکوں کی فہرست کو چیک کریں یا مزید جانیں۔
اگر آپ Pixel Pass برائے سبسکرپشن کے ذریعے YouTube Premium موصول کرتے ہیں تو یہاں اپنے اکاؤنٹ کو نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube کے چارج سے متعلق مسئلہ حل کریں

مسئلہ حل کرنے یا اپنے YouTube بل کے بارے میں جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔

YouTube کے چارج سے متعلق مسئلہ حل کریں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6444506955265136794
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false