اپ ڈیٹ کردہ سروس کی شرائط سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

ہماری حالیہ ترین سروس کی شرائط میں ان مخصوص موضوعات سے متعلق اپ ڈیٹس شامل ہیں: چہرے کی شناخت کا ڈیٹا، YouTube کا منیٹائز کرنے کا حق اور امریکی ٹیکس سے متعلق ذمہ داریاں۔ یہ شرائط امریکہ میں نومبر 2020 اور امریکہ سے باہر 1 جون، 2021 سے مؤثر ہیں۔

آپ نے سروس کی شرائط میں تبدیلی کیوں کی؟

YouTube میں، ہم وقتاً فوقتاً اپنی سروس کی شرائط کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ واضح ہیں، سمجھنے میں آسان ہیں اور ہمارے پارٹنرز، مشتہرین اور ناظرین کی ضروریات پر پوری اترتی ہیں۔

ہماری سروس کی شرائط میں کی جانے والی اس اپ ڈیٹ کے ساتھ، ہم چہرے کی شناخت کا ڈیٹا جمع کرنے سے متعلق پابندیوں کی وضاحت کر رہے ہیں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم کے مختلف حصوں میں اشتہارات چلانے کیلئے جن حقوق کا استعمال کرتے ہیں، ہم اس کے تعلق سے بھی شفافیت برتنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ویڈیوز، ہوم پیج کے ماسٹ ہیڈ اور تلاش کے مختلف نتائج میں اشتہارات چلاتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ سے اس بات کی وضاحت بھی ہوتی ہے کہ امریکی ٹیکس کے تناظر میں YouTube سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ادائیگیوں کو کس طرح رائلٹی کی ادائیگیاں تصور کیا جائے گا اور یہ کہ Google قانون کے مطابق ان ادائیگیوں سے ٹیکسز کی کٹوتی کرے گا۔

اہم تبدیلیاں کیا ہیں؟

یہاں تبدیلیوں کا ایک خلاصہ پیش ہے:

  • چہرے کی شناخت سے متعلق پابندیاں۔ سروس کی شرائط میں اس بات کا ذکر پہلے سے موجود ہے کہ آپ کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی ممکنہ شناخت کرنے والی کوئی بھی معلومات جمع نہیں کر سکتے۔ ہر چند کہ اس میں چہرے کی شناخت کی معلومات ہمیشہ سے شامل ہے، لیکن نئی شرائط اس بات کو مزید واضح کرتی ہیں۔ 
     
  • YouTube کا منیٹائز کرنے کا حق۔ ہم دھیرے دھیرے برانڈ کے لحاظ سے محفوظ ویڈیوز کے ایک ایسے محدود سیٹ پر اشتہارات پیش کرنا شروع کر رہے ہیں جو YouTube پارٹنر پروگرام کا حصہ نہیں ہے یا جو منیٹائزنگ کے معاہدے کے تحت نہیں ہے۔ ان اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی تقسیم نہیں کی جائے گی، لیکن جب تخلیق کاران اہلیت کے معیار کو پہنچ جائیں گے، جس میں ہنوز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تو وہ اب بھی YouTube پارٹنر پروگرام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
     
  • رائلٹی کی ادائیگیاں اور ٹیکس کٹوتی۔ اگر آپ اپنے اور YouTube کے درمیان ہونے والے کسی معاہدے کے ذریعے (مثال کے طور پر، YouTube پارٹنر پروگرام کے ذریعے) YouTube سے ادائیگیاں وصول کرنے کے مجاز ہیں تو 1 جون، 2021 سے ایسی تمام ادائیگیوں کو رائلٹیز تصور کیا جائے گا۔ قانون کے مطابق، Google ایسی ادائیگیوں سے ٹیکسز کی کٹوتی کرے گا۔

اس کا میری YPP منیٹائزیشن کی سہولت پر کیا اثر پڑے گا؟

سروس کی شرائط کی اس اپ ڈیٹ سے ہونے والی تبدیلیاں آپ کے YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) کی منیٹائزیشن کی ترتیبات پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

ریاستہائے متحدہ سے باہر کے پارٹنرز کو جلد از جلد AdSense برائے YouTube میں ٹیکس کی مکمل معلومات جمع کرانی چاہیے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا ان کی ادائیگیوں پر کوئی امریکی ٹیکس کٹوتی لاگو ہوتی ہے۔ کسی ٹیکس کٹوتی کے اطلاق کی صورت میں، Google جولائی 2021 کی ادائیگی کے ساتھ (اس میں جون کی آمدنیاں شامل ہیں) ادائیگیوں پر ٹیکسز کی کٹوتی کرنا شروع کر سکتا ہے۔ مزید جاننے کیلئے، مرکز امداد میں ہمارا خلاصہ ملاحظہ کریں: YouTube سے ہونے والی آمدنی کیلئے امریکی ٹیکس کے تقاضے

کیا اس کا یوروپین یونین کاپی رائٹ ڈائریکٹیو یا GDPR سے کوئی لینا دینا ہے؟

نہیں، اس کا یوروپین یونین کاپی رائٹ ڈائریکٹیو یا GDPR سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

میری رازداری یا ڈیٹا کیلئے اس کا کیا مطلب ہے؟

ہم نے آپ کی معلومات کے برتاؤ کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آپ Google کی رازداری کی پالیسی اور YouTube Kids کی رازداری کے نوٹس کا جائزہ لے کر ہماری رازداری کے ضوابط کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔ یاد دہانی کے طور پر، آپ اپنا Google اکاؤنٹ ملاحظہ کر کے کسی بھی وقت اپنی رازداری کی ترتیبات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے ڈیٹا اور ذاتی نوعیت سازی کا نظم کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17272097647423322954
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false