اطلاع

ہم نے حال ہی میں پبلیکیشن کے صفحات پر ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم یہاں پڑھیں۔

آپ کی سائٹ کیلئے بہترین طرز عمل

سائٹ کے دوبارہ ڈیزائن ہونے یا پروٹوکول میں تبدیلی ہونے کی صورت میں، یہ یقینی بنانے کیلئے نیچے دئے گئے بہترین طرز عمل کی پیروی کریں کہ Google News میں آپ کا مواد مسلسل دکھائی دیتا رہے۔

سائٹ کے ری ڈیزائنز

اگر آپ کی پبلیکیشن سائٹ دوبارہ ڈیزائن کرنے پر کام کر رہی ہے تو اس کارروائی کے دوران ان نقاط کو ذہن میں رکھیں:

  • ہماری ٹیم SEO کی مشاورت اور کرال کے ٹیسٹس میں مدد نہیں کرتی ہے۔

  • اگر آپ کے ری ڈیزائن میں آپ کی سائٹ کے ڈومین کی تبدیلی شامل ہے تو سائٹ کا ڈومین تبدیل کرنے کے بارے میں ہمارے مضمون کا جائزہ لیں۔

  • اگر آپ کے ری ڈیزائن میں آپ کی سائٹ کے ڈھانچہ کی تبدیلی شامل ہے تو تبدیلی لائیو ہونے کے بعد، پبلشر سینٹر کے اندر اپنے مواد کے لیبلز اور متعلقہ لیبلز کے ہمارے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اگر آپ کے پاس News کی سائٹ کا نقشہ ہے تو اسے بھی اپ ڈیٹ کریں۔

  • ہمارے تکنیکی تقاضوں کا جائزہ لیں تاکہ ہمارا کرالر آپ کی سائٹ کے لے آؤٹ اور فارمیٹ کو آسانی سے پڑھ سکے۔

  • ایک صفحہ سے دوسرے صفحہ پر لنک کی پیروی کرنے کیلئے ری ڈائریکٹس کی درکار تعداد کو کم سے کم کریں۔

ہم مزید تجاویز کیلئے تلاش کونسول کے مرکز امداد کے سائٹ مینیجمنٹ سیکشن سے رجوع کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

اپنی سائٹ کا HTTPS ورژن کرال کریں

HTTPS (ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول سیکیور) آپ کے صارفین کے ڈیٹا کی سالمیت اور رازداری کی حفاظت کرتے ہوئے ان کو آپ کی سائٹ مزید محفوظ طور پر نیویگیٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ سے آپ کے صارفین کے کنکشن کی حفاظت کرنے کیلئے، ہم آپ کو HTTPS کو اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ HTTPS کے بارے میں مزید جانیں۔

Google News کے آپ کے HTTPS مواد کو کرال کرنے کیلئے، اپنے مضامین HTTPS URLs پر شائع کریں۔ ہم آپ کے HTTP URLs کو HTTPS URLs پر ری ڈائریکٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ عام طور پر، آپ کو Google News پبلشر سینٹر میں HTTPS URLs کی تعین کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ اگر آپ کی سائٹ اور سیکشن URLs کو HTTP میں فراہم کیا جاتا ہے، تب بھی ہم HTTPS (دستیاب ہونے پر) پر آپ کے مضامین کو کرال کریں گے۔

Google News کی سائٹ کے نقشہ کے ساتھ HTTPS کا استعمال

آپ کی سائٹ کے نقشہ میں آپ کا زیر استعمال پروٹوکول پبلشر سینٹر میں آپ کی سائٹ کے URL کے پروٹوکول سے مماثل ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی سائٹ کے نقشہ میں موجود URLs کی شروعات "https://‎" سے ہوتی ہے تو پبلشر سینٹر میں مندرج URL کو بھی "https://‎" سے شروع ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو اپنی سائٹ کے نقشہ سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی سائٹ کے URL کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ پبلشر سینٹر کے "عام" ٹیب میں اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17107530800183708280
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
100499
false
false