اطلاع

ہم نے حال ہی میں پبلیکیشن کے صفحات پر ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم یہاں پڑھیں۔

YouTube کے ساتھ ایک Google News سیکشن تخلیق کریں

Google News ویڈیوز اور ملٹی میڈیا مواد کی اہمیت کو جانتی ہے۔ اگر آپ ویڈیو مواد کے ساتھ ایک نیوز سائٹ ہیں تو ہم اس مواد کو اپنے سسٹم میں شامل کرنا چاہیں گے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے YouTube چینل کو کرال کریں تو اپنا YouTube ویڈیو مواد Google News میں شامل کرنا یقینی بنائیں۔ آپ ایک <iframe> ٹیگ کے ذریعے اپنے مضامین یا اپنی فیڈ میں YouTube ویڈیوز بھی سرایت کر سکتے ہیں۔

اگر آپ MP4 ویڈیوز کو ترجیح دیتے ہیں تو اس بات کی توثیق کریں کہ وہ آپ کے مضامین میں سرایت کردہ یا میڈیا <RSS> ٹیگز کے ساتھ آپ کے مضمون کی فیڈ میں شامل ہیں۔

اہم: آپ کی جانب سے پبلشر سینٹر میں اپنے YouTube چینل کا اشتراک کرنے پر، ویڈیو مواد کے Google News میں دکھائے جانے کا اہل ہونے سے پہلے، Google اس بات کی توثیق کر سکتا ہے کہ چینل آپ کا ہے۔

ویڈیو مواد کی گائیڈ لائنز

ہماری ٹیم کے پاس اپنا YouTube چینل جمع کرانے سے پہلے، ہماری گائیڈلائنز کا جائزہ لیں۔

  • اصل اور منفرد: آپ کی ویڈیوز میں شامل کردہ موسیقی، تصاویر اور ٹیکسٹ جیسا سبھی مواد آپ کا اپنا ہونا چاہیے یا اسے اجازت کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔ Google کاپی رائٹس کا احترام کرتا ہے اور کاپی رائٹ شدہ متنازعہ مواد ہینڈل کرنے کیلئے DMCA گائيڈلائنز کی پیروی کرتا ہے۔
  • جوابدہ اور سیاقی: ویڈیوز کا سیاق ناظرین کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے چینل کی ویڈیوز میں آپ کی ویب سائٹ یا تنظیم کے بارے میں متعلقہ تفصیلات، مفید عنوانات اور بنیادی معلومات شامل ہیں۔
  • اعلی معیار اور ہم آہنگی: جن ویڈیوز پر فوکس ہے، صاف آڈیو اور تصاویر کے ساتھ ان ویڈیوز کو سمجھنا آسان ہونا چاہیے۔ ہماری جانب سے باقاعدہ اپ ڈیٹ کئے جانے والے چینلز شامل کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

آپ کی اشاعتوں میں شامل کردہ ویڈیو چینلز کو YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز میں مندرج معیارات کو بھی برقرار رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، آپ کو YouTube کی سروس کی شرائط کا جائزہ لینا اور انہیں سمجھنا چاہیے۔

ایک نئے سیکشن کیلئے YouTube ویڈیو کا مواد منتخب کریں

"مواد کی ترتیبات" ٹیب میں، آپ چینل یا پلے لسٹ سے YouTube ویڈیوز کے ساتھ سیکشن کو پاپولیٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  1. چینل: چینل کا نام درج کریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا چینل URL‏ http://www.youtube.com/user/googlechrome ہے تو googlechrome درج کریں۔ Google News "براؤز ویڈیوز" کے تحت چینل کے "اپ لوڈز" سیکشن سے ویڈیوز ڈسپلے کرتی ہے۔
    • تجویز: اگر آپ نے اپنے چینل کا ڈیفالٹ ٹیب "متصف ٹیب" یا "فیڈ" پر سیٹ کیا ہو تب بھی، Google News "اپ لوڈز" کے تحت ویڈیوز دکھاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہو سکتا ہے آپ کا نیا سیکشن آپ کے YouTube چینل کے ابتدائی صفحہ کے جیسا مواد نہ دکھائے۔
  2. پلے لسٹ: پلے لسٹ کا مکمل URL درج کریں۔ مثال کے طور پر، http://www.youtube.com/playlist?list=PL12۔

چینلز اور پلے لسٹس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، YouTube کا مرکز امداد ملاحظہ کریں۔

اپنی YouTube ویڈیو کا مواد Google News میں جمع کرائیں

  1. پبلشر سینٹر کھولیں۔
  2. اپنی اشاعت منتخب کریں۔
  3. Google News پر کلک کریں۔
  4. مواد کی ترتیبات پر نیویگیٹ کریں۔
  5. نئے سیکشن پر کلک کریں۔
  6. ویڈیو منتخب کریں۔
  7. پوپ - اپ ونڈو میں YouTube URL، نام اور دیگر تفصیلات شامل کریں۔

اہم: آپ پبلشر سینٹر کے "مواد" ٹیب سے اپنا YouTube مواد ہٹا سکتے ہیں۔ اپنے سیکشنز کو نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

اہم: YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل ہوں۔ ہم YouTube چینلز کے حامل Google News کے تمام فراہم کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ YouTube پارٹنر پروگرام کیلئے درخواست دیں۔ YouTube پارٹنرز کو ایسے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں جو آپ کی سائٹ کیلئے مفید ہو سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14684602842504366224
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
100499
false
false