اطلاع

RCS کے ساتھ اپنے پیغام رسانی کے تجربے کو فروغ دیں۔ RCS چیٹس کو آن کرنے کا طریقہ جانیں۔

Google پیغامات پر پیغامات بھیجنے، موصول کرنے یا اس سے منسلک ہونے سے متعلق مسائل کو حل کریں

اگر آپ پیغامات بھیج یا موصول نہیں کر پا رہے ہیں یا ویب پر Google پیغامات سے منسلک ہونے میں دشواری ہو رہی ہے تو نیچے دی گئی تجاویز آزمائيں۔

پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے متعلق مسائل ٹھیک کریں

  • یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس Google پیغامات کا تازہ ترین اپ ڈیٹ شدہ ورژن ہے۔
  • اگر آپ کے پاس کوئی SIM کارڈ ہے تو یقینی بنائيں کہ وہ صحیح طریقے سے داخل کیا گیا ہے۔
  • اگر آپ Fi پر ہیں تو Project Fi ایپ پر سائن ان کریں۔
  • توثیق کریں کہ Google پیغامات آپ کی ٹیکسٹ پیغام بھیجنے کی ڈیفالٹ ایپ کے طور پر سیٹ ہے۔ ٹیکسٹ پیغام بھیجنے کی اپنی ڈیفالٹ ایپ تبدیل کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • یقینی بنائيں کہ آپ کا کیریئر SMS‏، ‎ MM یا RCS پیغام رسانی کو سپورٹ کرتا ہے۔
  • اپنا پلان یا کریڈٹ بیلنس چیک کر کے دیکھیں کہ آپ کے پاس پیغامات بھیجنے/موصول کرنے کے لیے کافی بیلنس ہے
  • اپنے موبائل کا سگنل چیک کر لیں۔
  • چیک کریں کہ کیا آپ کا موبائل ہوائی جہاز وضع پر ہے۔ اگر ہے تو اسے آف کریں۔
  • اگر آپ iPhone سے سوئچ کر رہے ہیں تو یقینی بنائيں کہ آپ نے اپنے نمبر کے لیے iMessage کو غیر فعال کر دیا ہے۔
  • اگر آپ اپنے فون پر پیغام رسانی ایپس تبدیل کرتے ہیں اور پیغامات موصول نہیں کرتے ہیں تو آپ کو RCS چیٹس آف کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مخصوص رابطوں کو پیغامات بھیجنے یا ان سے موصول کرنے کے مسائل ٹھیک کریں

  • رابطہ حذف کریں اور اسے دوبارہ شامل کریں۔
  • چیک کریں کہ کیا آپ نے انہیں مسدود کر دیا ہے۔
  • توثیق کریں کہ ان کا فون نمبر درست ہے۔
  • چیک کریں کہ کیا آپ کو ملکی کوڈ متعین کرنے کی ضرورت ہے (مثال کے طور پر، ‎+1 امریکی نمبرز کے لیے)۔

MMS پیغامات بھیجنے کے مسائل ٹھیک کریں

  • یقینی بنائيں کہ آپ کے پاس ڈیٹا کنکشن ہے۔
  • آپ کے آلہ کی ترتیبات کی ایپ میں، اپنی APN ترتیبات کو ڈیفالٹ پر ری سیٹ کریں۔

دیگر ٹربل شوٹنگ اقدامات آزمائیں

  • میرے آلہ پر کافی جگہ نہیں ہے: اگر آپ کو یہ اطلاع موصول ہوتی ہے کہ مزید جگہ دستیاب ہونے تک ہو سکتا ہے کہ Google پیغامات پیغامات بھیج یا موصول نہ کر سکے تو جگہ خالی کرنے کے لیے ان تجاویز کو آزمائیں۔
  • مجھے ایسے ٹیکسٹ پیغامات موصول ہو رہے ہیں جنہیں پڑھا نہیں جا سکتا: اگر آپ نے ویژوئل صوتی میل والے فون سے بغیر ویژوئل وائس میل والے فون پر سوئچ کیا ہے اور آپ کو اپنے موبائل کیریئر سے نہ پڑھے جا سکنے والے ٹیکسٹس حاصل ہوتے ہیں تو اپنی صوتی میل کی اطلاعات کا مسئلہ حل کریں۔
  • میں نے iPhone سے Android فون پر سوئچ کیا ہے: اگر آپ iPhone سے Android فون پر سوئچ کر رہے ہیں تو iMessage کو آف کرنا یقینی بنائیں۔

متعلقہ وسائل

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2451540486961194018
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
97587
false
false