اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

سائٹ تک رسائی

AdSense کرالر کے مسائل حل کریں

اپنی سائٹ کے مکمل طور پر قابل کرال ہونے کو یقینی بنانے سے آپ کو اپنے مواد سے مزید آمدنی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر AdSense کے اشتہارات کا کرالر آپ کے مواد تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ہے تو مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کیلئے کرالر کے مسائل کی درج ذیل فہرست سے رجوع کریں۔

درج ذیل پر جائیں: رسائی کے مسائل | سائٹ کے مسائل | ہوسٹنگ مسائل

مسائل تک رسائی کا آئیکن۔ رسائی کے مسائل

ممکنہ وجہdo this کیا چیک کریںdo this حل کرنے کا طریقہ
آپ کی سائٹ لاگ ان کے پیچھے ہے۔

یہ ممکن ہے کہ اشتہارات کے کرالر کو لاگ ان صفحہ پر ری ڈائریکٹ کیا جا رہا ہو جس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کے مواد کو کرال نہیں کر سکتا۔

کیا ملاحظہ کاران کو آپ کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لاگ ان کی تفصیلات کی ضرورت ہے؟ لاگ ان سے تحفظ یافتہ صفحات پر اشتہارات ڈسپلے کرنے کے لیے کرالر لاگ ان سیٹ اپ کریں۔
آپ کا مواد ایک پابند نیٹ ورک یا IP رینج کے پیچھے ہے۔ کیا آپ نے ایسی پابندیاں لگائی ہیں جو ان جغرافیوں یا IP رینجز کو محدود کرتی ہیں جو آپ کے مواد تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں؟ ان پابندیوں کو ہٹانے یا اپنے مواد کو عوامی طور پر قابل رسائی بنانے پر غور کریں، تاکہ اشتہارات کا کرالر آپ کے URLs کو کرال کر سکے۔
آپ نے اپنی robots.txt فائل میں اشتہارات کا کرالر مسدود کر دیا ہے۔ کیا آپ کی robots.txt فائل میں اشتہارات کے کرالر کی اجازت نہیں ہے؟ اپنی robots.txt فائل میں اشتہارات کے کرالر کو رسائی دیں۔

سائٹ کے مسائل

ممکنہ وجہdo this کیا چیک کریںdo this حل کرنے کا طریقہ

آپ کی سائٹ نہیں مل سکتی۔

اگر Google کو بھیجا جانے والا URL کسی ایسے صفحہ پر لے جاتا ہے جو سائٹ پر موجود نہیں ہے (یا اب موجود نہیں ہے)، یا جس سے 404 (نہیں ملا) کی خرابی پیش آتی ہے تو اشتہارات کا کرالر آپ کے مواد کو کامیابی کے ساتھ کرال نہیں کرے گا۔

کیا آپ کی سائٹ ٹھیک ہے اور چل رہی ہے؟ کیا ملاحظہ کاران ویب پر آپ کی سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں؟ یقینی بنائیں کہ آپ کی سائٹ شائع کر دی گئی ہے اور ویب پر لائیو ہے۔

آپ کی سائٹ پر تازہ شائع کردہ مواد ہے۔

جب آپ کوئی نیا صفحہ شائع کرتے ہیں، تو آپ اشتہار کی درخواستیں کر سکتے ہیں قبل اس کے کہ Google کے کرالرز کو آپ کا مواد کرال کرنے کا موقع ملے۔ بہت سا نیا مواد پوسٹ کرنے والی سائٹس کی مثالوں میں صارف کی طرف سے تیار کردہ مواد والی سائٹس، اخباری مضامین، بڑی تعداد میں پروڈکٹ کی انونٹریز یا موسمی سائٹس شامل ہوتی ہیں۔

کیا آپ نے حال ہی میں نیا مواد شائع کیا ہے؟

اشتہارات کے کرالر کو آپ کے نئے مواد کو کرال کرنے کے لیے مزید وقت کی اجازت دیں۔

عام طور پر، نئے URL پر اشتہاراتی درخواست کیے جانے کے بعد مواد کچھ ہی منٹ کے اندر کرال ہو جائے گا۔ تاہم، ان ابتدائی کچھ منٹوں کے دوران، چونکہ آپ کا مواد اب تک کرال نہیں ہوا ہے اس لئے ہو سکتا ہے آپ کو کم تعداد میں اشتہارات نظر آئیں۔

آپ کی سائٹ متعدد ری ڈائریکٹس استعمال کرتی ہے۔

اگر آپ کی سائٹ ری ڈائریکٹس استعمال کرتی ہے، تو اس بات کا خطرہ ہے کہ اشتہارات کے کرالر کو ان کے ذریعے پیروی کرنے میں مسائل پیش آ سکتے ہيں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس متعدد ری ڈائریکٹس ہیں اور انٹرمیڈیٹ ری ڈائریکٹس ناکام ہو جاتے ہیں، یا اگر کوکیز جیسے اہم پیرامیٹرز ری ڈائریکشن کے دوران ناکام ہو جاتے ہیں تو اس سے کرالنگ کا معیار کم ہو سکتا ہے۔

کیا آپ کی سائٹ بہت زیادہ ری ڈائریکٹس استعمال کرتی ہے؟ کیا آپ نے ان صفحات پر ری ڈائریکٹس سیٹ اپ کئے ہیں جن پر آپ اشتہارات دکھا رہے ہیں؟

اشتہاراتی کوڈ والے صفحات پر ری ڈائریکٹس کے استعمال کو کم کرنے پر غور کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام ری ڈائریکٹس کو صحیح طریقے سے لاگو کیا گیا ہے۔

آپ ذاتی نوعیت کے صفحہ کے URLs استعمال کر رہے ہیں۔

کچھ سائٹس کے URLs میں اضافی پیرامیٹرز شامل ہوتے ہیں جو صارف کو بتاتے ہیں کہ کون لاگ ان ہے (جیسے کوئی سیشن ID)، یا یہ کسی اور ایسی معلومات کے حامل ہو سکتے ہیں جو ہر ملاحظہ کے لیے منفرد ہو۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو اشتہارات کا کرالر URL کو نئے صفحہ کے بطور شمار کر سکتا ہے، چاہے مواد ایک ہی جیسا کیوں نہ ہو۔ اس کی وجہ سے صفحہ پر کی گئی پہلی اشتہاراتی درخواست اور صفحہ کے کرال ہونے کے درمیان چند منٹ کی تاخیر ہو سکتی ہے، نیز آپ کے سرورز پر کرالر کا لوڈ بڑھ سکتا ہے۔

کیا آپ کی سائٹ اضافی پیرامیٹرز والے URLs یا ڈائنیمک طور پر تیار کردہ URL پاتھ استعمال کرتی ہے؟ عام طور پر، اگر صفحہ پر موجود مواد تبدیل نہیں ہوتا ہے، تو پیرامیٹرز کو URL سے ہٹانے پر غور کریں اور کسی دوسرے طریقے سے اس معلومات کو برقرار رکھیں۔ URL کا آسان تر ڈھانچہ ہونے سے آپ کی سائٹ کو زیادہ آسانی سے قابل کرال بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ POST ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔

اگر آپ کی سائٹ URLs کے ساتھ POST ڈیٹا بھیجتی ہے (مثال کے طور پر POST درخواست کے ذریعے فارم کے ڈیٹا کو منتقل کرنا)، تو یہ ممکن ہے کہ آپ کی سائٹ ان درخواستوں کو مسترد کر رہی ہو جن کے ساتھ POST ڈيٹا نہیں ہے۔ نوٹ کریں کہ چونکہ اشتہار کا کرالر کوئی POST ڈیٹا فراہم نہیں کرے گا، لہذا اس طرح کا سیٹ اپ کرالر کو آپ کے صفحہ تک رسائی حاصل کرنے سے روکے گا۔

کیا آپ کی سائٹ URLs کے ساتھ POST ڈیٹا بھیجتی ہے؟ اگر آپ کے صفحہ کا مواد اس ڈیٹا کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے جو صارف کسی فارم میں شامل کرتا ہے تو GET درخواست استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

میزبانی کے مسائل

ممکنہ وجہdo this کیا چیک کریںdo this حل کرنے کا طریقہ

آپ کی سائٹ کے نام کے سرور میں ایک مسئلہ ہے۔

کیا آپ کے نام کا سرور صحیح طریقے سے سیٹ اپ کیا گیا ہے؟ کیا آپ پر کوئی پابندی ہے کہ درخواستیں کہاں سے آ سکتی ہیں؟ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے ڈومین یا ذیلی ڈومین کے نام کا سرور ٹھیک سے اشتہارات کرالر کو آپ کے مواد تک لے جا رہا ہے۔

آپ کی سائٹ کے سرور میں ایک مسئلہ ہے۔

جب اشتہارات کا کرالر سائٹ کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بسا اوقات سائٹ کا سرور بر وقت جواب نہیں دیتا ہے۔ اور ایسا سرور کے ڈاؤن، سست یا درخواستوں کے حد سے زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

کیا آپ کی سائٹ کا سرور ٹھیک ہے اور چل رہا ہے؟ ہماری تجویز ہے کہ اپنی سائٹ کی میزبانی ایک قابل اعتماد سرور پر یا قابل اعتماد سروس فراہم کنندہ کے ذریعے کئے جانے کو یقینی بنائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1352724653847235154
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false