اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اشتہار یونٹس

آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹ تخلیق کریں

آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹ بنانے کیلئے ان اقدامات کی پیروی کریں:

  1. اپنے AdSense اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اشتہارات پر کلک کریں۔
  3. اشتہار یونٹ کے لحاظ سے کلک کریں۔
  4. آرٹیکل کے اندر اشتہارات پر کلک کریں۔
  5. اپنے آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹ کو ایک نام دیں۔
    ہم آپ کے آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹس کے ناموں کے ساتھ "اصل" یا کچھ اس جیسا سابقہ لگانے کی تجویز پیش کرتے ہیں تاکہ آپ کو ان کی کارکردگی ٹریک کرنے میں مدد مل سکے۔
  6. اپنے اشتہار کو اپنے مواد سے مماثل طرز دیں۔ مزید معلومات کیلئے، آرٹیکل کے اندر اشتہار کی ترتیبات دیکھیں۔
  7. پیش منظر کی جگہ پر کنٹینر کی چوڑائی تبدیل کر کے اس بات کی جانچ کریں کہ آپ کا اشتہار اسکرین کے مختلف سائزز پر کیسا دکھائی دے گا۔ چوڑائی تبدیل کرنے کیلئے، گھسیٹنے والے ہینڈل کا استعمال کریں۔

    ذہن نشین کر لیں کہ آرٹیکل کے اندر اشتہارات بذریعہ ڈیفالٹ ریسپانسیو ہوتے ہیں۔

  8. محفوظ کریں اور کوڈ حاصل کریں پر کلک کریں۔
  9. آرٹیکل کے اندر اشتہار کا کوڈ اپنی سائٹ پر اپنے صفحے کے HTML کے اندر کاپی اور پیسٹ کریں۔ ہم آپ کو مضمون کے شروع کے دو پیرا گرافس کے بعد کوڈ ڈالنے کی تجویز دیتے ہیں۔

    اشتہارات کو صفحہ پر ظاہر ہونے میں عام طور پر کچھ منٹ لگتا ہے لیکن کھبی کبھار ایک گھنٹہ تک لگ سکتا ہے۔

اہم: اگر آپ اپنے صفحے پر ایک سے زیادہ آرٹیکل کے اندر اشتہار رکھنا چاہتے ہیں، تو اپنے قارئین کی خاطر خلل کو کم کرنے کیلئے اشتہارات کے درمیان خاطر خواہ مواد رکھنے کو یقینی بنائیں۔

آرٹیکل کے اندر ریسپانسیو اشتہار کا سائز

آرٹیکل کے اندر اشتہارات ریسپانسیو اشتہارات ہوتے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ انہیں جس آلے پر دیکھا جاتا ہے، وہ خودکار طور پر اس کے سائز پر ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ پورٹریٹ وضع والے موبائل آلات پر آرٹیکل کے اندر اشتہارات صارف کی اسکرین کی مکمل چوڑائی استعمال کرنے کیلئے پھیل جاتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ اور دیگر موبائل کنفیگریشنز پر، آرٹیکل کے اندر اشتہار کی چوڑائی ہمیشہ اس پیرینٹ کنٹینر کی چوڑائی کے برابر ہوتی ہے (‎<div>‎‏، <iframe> وغیرہ) جس کے اندر یہ ہے۔ (ذہن نشین کر لیں کہ آرٹیکل کے اندر اشتہار کی کم سے کم چوڑائی 250px ہوتی ہے۔) آرٹیکل کے اندر اشتہار کی لمبائی AdSense کی طرف سے خودکار طور پر ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔

آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹس کی کارکردگی کا پتہ لگانا

آپ اپنی اشتہار یونٹس کی رپورٹ ملاحظہ کر کے اپنی آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹس کی کارکردگی کا پتہ لگا سکتے ہیں:

  1. اپنا رپورٹس کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
  2. اشتہار یونٹس کی رپورٹ کھولیں۔
  3. اپنی آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹس منتخب کریں۔
  4. فلٹر پر کلک کریں۔

    اب آپ اپنے آرٹیکل کے اندر اشتہار یونٹس کیلئے کارکردگی کا ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10794174671686156772
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false