اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اشتہار یونٹس

ریسپانسیو اشتہار ٹیگ پیرامیٹرز کا استعمال کیسے کریں

ریسپانسیو اشتہار ٹیگ کے پیرامیٹرز آپ کو اپنے ریسپانسیو ڈسپلے اشتہار یونٹس کے برتاؤ کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک عام شکل متعین کرنے کیلئے جس کے مطابق آپ کے اشتہار یونٹ کو ہونا چاہیے۔ ریسپانسیو اشتہار ٹیگ پیرامیٹرز استعمال کرنے کیلئے، آپ عام طور پر اپنے ریسپانسیو اشتہار کے کوڈ میں ایک معمولی سی تبدیلی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ data-ad-format پیرامیٹر کی قدر کو "خودکار" سے "مستطيل" میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ جدید ترین ریسپانسیو اشتہار کوڈ کی خصوصیات کے برعکس، آپ کو کوڈ میں متعدد تبدیلیاں کرنے یا CSS میڈیا استفسارات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

نوٹ: اس مضمون میں وضاحت کردہ مثالیں AdSense اشتہار کے کوڈ کی قابل قبول ترامیم ہیں۔ ان منظور شدہ طریقوں سے اپنے ریسپانسیو اشتہار کے کوڈ میں ترمیم کرنے سے آپ کی طرف سے AdSense پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

ایک عام شکل کا تعین کریں (صرف ڈیسک ٹاپ)

ایسی عام شکل (افقی، عمودی، اور/یا مستطیل) کا تعین کرنے کیلئے آپ اپنے اشتہار کے کوڈ میں ترمیم کرسکتے ہیں جس کے مطابق آپ کے اشتہاری یونٹ کو ہونا چاہیے۔ مندرجہ ذیل مثال آپ کو یہ بتاتی ہے کہ یہ ترامیم کیسے کریں:

افقی شکل کی مثال

یہ مثال آپ کو آپ کے اشتہار یونٹ کے لیے عام افقی شکل متعین کرنے کے لیے آپ کے ریسپانسیو اشتہار کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ بتاتی ہے:

<ins class="adsbygoogle"
    style="display:block;"
    data-ad-client="ca-pub-1234567890123456"
    data-ad-slot="5678"
    data-ad-format="horizontal"></ins>
<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1234567890123456" crossorigin="anonymous"></script>
<script>(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>

بذریعہ ڈیفالٹ، ہمارے ریسپانسیو اشتہار کے کوڈ میں "خودکار" کی قدر والا data-ad-format ٹیگ شامل ہوتا ہے جو ریسپانسیو اشتہار یونٹ کیلئے خود سے سائز بنانے کے برتاؤ کو فعال کرتا ہے۔ تاہم، آپ data-ad-format کی قدر کو درجہ ذیل اقدار میں سے کسی ایک میں تبدیل کر کے اپنے ریسپانسیو اشتہار یونٹ کیلئے ایک عام شکل سیٹ کر سکتے ہیں: "مستطیل"، "عمودی"، "افقی" یا کوما کے ذریعے علیحدہ کردہ ان میں سے کسی کا مجموعہ، جیسے "مستطیل، عمودی"۔

موبائل آلات پر مکمل چوڑائی والے ریسپانسیو اشتہارات کا برتاؤ سیٹ کریں

data-full-width-responsive پیرامیٹر اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا آپ کے ریسپانسیو اشتہار یونٹ کی توسیع آپ کے ملاحظہ کار کے موبائل آلہ کی اسکرین کی مکمل چوڑائی کو استعمال کرنے کیلئے ہوتی ہے یا نہیں۔ اس بنیاد پر کہ data-full-width-responsive پیرامیٹر کا آپ کیسے استعمال کرتے ہیں، آپ اپنے ریسپانسیو اشتہار کے یونٹ کوایسا بنا سکتے ہیں کہ وہ مختلف طریقوں سے برتاؤ کرے۔

data-full-width-responsive="true"

ہماری تجویز ہے کہ آپ data-full-width-responsive پیرامیٹرکو "true" پر سیٹ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ریسپانسیو اشتہار یونٹ کی توسیع موبائل آلات پر صارف کی اسکرین کی مکمل چوڑائی پر زیادہ کثرت سے ہوگی۔ اس ترتیب سے اضافی آمدنی کا زیادہ سے زیادہ امکان ہوتا ہے۔

پیرامیٹر کو "true" پر سیٹ کرنے کی مثال

یہ مثال آپ کو آپ کے مکمل چوڑائی والے ریسپانسیو اشتہارات کو فعال کرنے کے لیے آپ کے ریسپانسیو اشتہار کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ بتاتی ہے:

<ins class="adsbygoogle"
    style="display:block;"
    data-ad-client="ca-pub-1234567890123456"
    data-ad-slot="5678"
    data-ad-format="auto"
     data-full-width-responsive="true"></ins>
<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1234567890123456" crossorigin="anonymous"></script>
<script>(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>

data-full-width-responsive="false"

اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کے ریسپانسیو اشتہار یونٹ کی توسیع موبائل آلات پر صارف کی اسکرین پر مکمل چوڑائی کو استعمال کرنے کیلئے خود بخود ہو جائے تو آپ data-full-width-responsive پیرامیٹر کو "false" پر سیٹ کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ کی ممکنہ آمدنیوں میں کمی آ سکتی ہے۔ ہمارے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ مکمل چوڑائی والے ریسپانسیو اشتہارات پورٹریٹ وضع میں موبائل آلات پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

پیرامیٹر کو "false" پر سیٹ کرنے کی مثال

یہ مثال آپ کو آپ کے مکمل چوڑائی والے ریسپانسیو اشتہارات کو غیر فعال کرنے کے لیے آپ کے ریسپانسیو اشتہار کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ بتاتی ہے:

<ins class="adsbygoogle"
    style="display:block;"
    data-ad-client="ca-pub-1234567890123456"
    data-ad-slot="5678"
    data-ad-format="auto"
     data-full-width-responsive="false"></ins>
<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1234567890123456" crossorigin="anonymous"></script>
<script>(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>

کوئی data-full-width-responsive پیرامیٹر نہیں

جب آپ کے اشتہاری کوڈ میں data-full-width-responsive پیرامیٹر موجود نہ ہو تب بھی آپ کے ریسپانسیو اشتہار یونٹ کی توسیع موبائل آلات پر صارف کی اسکرین پر بعض حالات میں مکمل چوڑائی تک ہوگی۔ اگرچہ ایسا اس قدر کثرت سے نہیں ہوگا جتنا اگر پیرامیٹر موجود ہو اور "true" پر سیٹ ہو۔

تجویز: جدید ترین ریسپانسیو اشتہار کوڈ کی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، اپنے ریسپانسیو اشتہار کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ ملاحظہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10795094948818334064
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false