اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اشتہار یونٹس

ڈسپلے اشتہار یونٹس کے ریسپانسیو برتاؤ کے بارے میں

آپ اپنے صفحات پر ایک بہترین صارف کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے ریسپانسیو اشتہارات استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ ڈیسک ٹاپ، ٹیبلیٹ اور موبائل آلات پر اچھے نظر آتے ہیں۔ responsiveads#

ڈسپلے اشتہار یونٹس بذریعہ ڈیفالٹ ریسپانسیو ہوتے ہیں۔ وہ آپ کے صفحہ کے لے آؤٹ میں فٹ ہونے کیلئے اشتہارات کے سائز کو از خود موافق بنا کر آپ کو آلات کی ایک وسیع رینج (یعنی، کمپیوٹرز، فونز، ٹیبلیٹ وغیرہ) کو سپورٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کی سائٹ ملاحظہ کرنے کیلئے صارفین کس آلہ کا استعمال کرتے ہیں، ڈسپلے اشتہار یونٹس اشتہار کا بہترین تجربہ فراہم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اہم خصوصیات

  • دستیاب جگہ کی بنیاد پر خودکار طریقے سے سائز بنانا۔ اپنا کوڈ آسان تر بنانے اور آپ کے وقت اور محنت کو بچانے کیلئے، ہمارا ریسپانسیو اشتہار کوڈ آپ کے صفحہ کے لے آؤٹ کے مطابق اشتہار یونٹ کے سائز کو خود بخود اختیار کر لیتا ہے۔ ہم دستیاب جگہ اور صارف کے ڈسپلے کے سائز کی بنیاد پر متحرک طور پر مطلوبہ سائز کا حساب لگاتے ہیں۔

  • اسکرین کی سمت بندی میں تبدیلی کے بعد اشتہار کے سائز میں تبدیلیوں کیلئے سپورٹ۔ اگر آپ کا ریسپانسیو صفحہ آلہ کی سمت بندی میں تبدیلی (مثلاً، جب ٹیبلیٹ یا فون پورٹریٹ سے لینڈ اسکیپ میں تبدیل ہو جاتا ہے) کے بعد اپنے لے آؤٹ میں تبدیلی کرتا ہے تو ہم نئے صفحہ کے لے آؤٹ میں فٹ ہونے لائق درست ڈائمینشنز کے نئے اشتہار کی درخواست کریں گے اور اسے لوڈ کریں گے۔

    نوٹ:
    • جب ہم آلہ کی سمت بندی میں تبدیلی کے بعد نیا اشتہار لوڈ کرتے ہیں تو ہم دکھائے گئے اصل اشتہار کی کیش فائل بناتے ہیں۔ پھر اگر آلہ اپنی سابقہ سمت بندی پر واپس لوٹتا ہے تو کوئی دوسرا نیا اشتہار لوڈ کرنے کے بجائے ہم اصل اشتہار کو دوبارہ دکھائیں گے۔
    • آلہ کی سمت بندی کی تبدیلیوں کیلئے اشتہارات کو ریفریش کرنے سے اشتہار کی اضافی درخواستیں تخلیق ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے RPM اور CTR میٹرکس میں معمولی سی کمی آ سکتی ہے۔ تسلی رکھیں کہ آپ کی مجموعی آمدنی پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا ہے۔
  • موبائل آلات پر مکمل چوڑائی والے اشتہارات۔ ہمارے تجربات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مکمل چوڑائی والے ریسپانسیو اشتہارات موبائل آلات پر پورٹریٹ وضع میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آمدنی بڑھانے میں مدد کیلئے، ہمارے ریسپانسیو اشتہار یونٹس صارف کے آلہ کے عمودی سمت میں ہونے پر اس کی اسکرین کی مکمل چوڑائی استعمال کرنے کیلئے خودکار طور پر پھیل جاتے ہیں۔
    نوٹ:
    • ہم ریسپانسیو اشتہارات کو صرف تبھی پھیلاتے ہیں جب ان کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اچھا صارفی تجربہ فراہم کرنے کا امکان ہوتا ہے۔
    • آپ ریسپانسیو اشتہار ٹیگ پیرامیٹر شامل کر کے مکمل چوڑائی والے اشتہارات کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ہم آپ کو ایسا کرنے کی تجویز نہیں کرتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی ممکنہ آمدنیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

تکنیکی مستثنیات

کچھ ایسی صورتیں ہوتی ہیں، جن میں آپ کو ریسپانسیو اشتہار یونٹ سے درست طریقے سے کام کروانے کیلئے اضافی کارروائی کرنی ہوگی:

  • آپ کی سائٹ فریق ثالث کا JavaScript استعمال کرتی ہے۔ اگر آپ کی سائٹ ایسی اسکرپٹس کا استعمال کرتی ہے، جنہیں ہمارے ریسپانسیو اشتہار کوڈ سے پہلے عمل میں لایا گیا ہے، مثال کے طور پر، صفحہ مکمل طور پر لوڈ نہ ہونے تک آپ کے صفحہ کے اشتہارات کو مخفی رکھنے کیلئے، تو پھر ہمارا اشتہار کوڈ ریسپانسیو اشتہار یونٹ کیلئے مطلوبہ سائز کا حساب نہیں لگا سکے گا۔ اس صورت میں، آپ کو اشتہار یونٹ کا سائز سیٹ کرنے کیلئے اپنے کوڈ میں ترمیم کرنے اور CSS میڈیا کے استفسارات استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے ریسپانسیو اشتہار کے کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • پیرنٹ کنٹینر میں کوئی چوڑائی سیٹ نہیں ہے۔ اگر آپ کسی ایسے پیرنٹ کنٹینر میں اپنا ریسپانسیو اشتہار کوڈ ڈالتے ہیں جس کی کوئی واضح چوڑائی سیٹ نہیں ہے، مثال کے طور پر، تبدیل ہونے والے عنصر میں، تو پھر ہمارا اشتہار کوڈ ریسپانسیو اشتہار یونٹ کیلئے مطلوبہ سائز کا حساب نہیں لگا سکے گا۔ اس صورت میں، آپ کو پیرنٹ کنٹینر کا سائز سیٹ کرنے کیلئے اپنے کوڈ میں ترمیم کرنے اور CSS میڈیا کے استفسارات استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے ریسپانسیو اشتہار کے کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • پیرنٹ کنٹینر کی لمبائی مقررہ یا محدود ہوتی ہے۔ ریسپانسیو اشتہارات کو مقررہ یا محدود لمبائی والے کنٹینرز میں نہیں ڈالا جانا چاہیے، کیونکہ یہ کچھ آلات یا براؤزرز کیلئے قدرے لمبے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ریسپانسیو اشتہارات کی لمبائی کو محدود کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پیرنٹ کنٹینر کی لمبائی سیٹ کرنے کیلئے اپنے کوڈ میں ترمیم کرنے اور CSS میڈیا کے استفسارات استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے ریسپانسیو اشتہار کے کوڈ میں ترمیم کرنے کا طریقہ جانیں۔

اس کے علاوہ، آپ کو درجہ ذیل چیزوں کے بارے میں بھی پتا ہونا چاہیے:

  • خراب کنکشن والے موبائل آلات۔ خراب کنکشن والے موبائل آلات پر، آپ کو کچھ براؤزر ری فلو کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں، اگر چہ ہمارا ریسپانسیو اشتہار کوڈ آپ کے پیرنٹ کنٹینر کی چوڑائی کیلئے بہترین معیاری لمبائی کا حساب لگاتا ہے۔ براؤزر کے ری فلو کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7733059996711141386
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false