اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

AdSense کے ساتھ Google Analytics کا استعمال کریں

AdSense میں اشتہاری سیشن کو کس طرح متعین کیا جاتا ہے

اشتہاری سیشن ایک خاص آلہ پر کسی منفرد ملاحظہ کار کا آپ کی سائٹ کے ساتھ تعامل کا دورانیہ ہے۔ آپ اشتہاری سیشنز کے میٹرکس کو اپنی سائٹ پر کسی صارف کی طرف سے اشتہارات سے متعلق کی جانے والی کارروائیوں کو بنڈل بنانے کا طریقہ سمجھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک ہی اشتہاری سیشن میں صفحہ کے متعدد ملاحظات اور اشتہاراتی نقوش شامل ہو سکتے ہیں۔

AdSense اشتہاری سیشن کو منفرد صارف اور آلہ سے وابستہ کرنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ کچھ صورتوں میں، اشتہاری درخواست کو اشتہاری سیشن سے وابستہ کرنا ممکن نہیں ہے، جیسے اگر کسی صارف یا کسی صارف کے براؤزر کی ترتیب نے کوکیز کو کو غیر فعال یا حذف کر دیا ہو، یا انہوں نے ذاتی نوعیت کے اشتہارات سے آپٹ آؤٹ کر لیا ہو۔

اشتہاری سیشن کب تک چلتا ہے؟

بذریعہ ڈیفالٹ، اشتہاری سیشن 30 منٹ کی غیر فعالی کے بعد یا امریکی پیسیفک ٹائم (PST) کے مطابق نصف شب کو ختم ہو جاتا ہے:

  • 30 منٹ کی غیر فعالی

    AdSense اس لمحے سے گنتی شروع کرتا ہے جب کوئی صارف (مثلاً، علی) آپ کی سائٹ پر آتا ہے۔ اگر علی کی طرف سے آپ کی سائٹ پر اشتہارات کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعامل کے بغیر 30 منٹ گزر جاتے ہیں، تو اشتہاری سیشن ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم، جب بھی علی آپ کی سائٹ کے ساتھ تعامل کرتا ہے (جیسے کہ، اشتہارات کے ساتھ کوئی نیا صفحہ کھولتا ہے)، تو AdSense اس تعامل کے وقت سے 30 منٹ شامل کر کے اختتام کا وقت دوبارہ ترتیب دیتا ہے۔

  • نصف شب

    فرض کریں کہ علی آپ کی سائٹ پر 14 اگست کو ‎11:50 PM‎‎ منٹ پر آتا ہے اور 15 اگست کو ‎12:10 AM منٹ پر جاتا ہے۔ AdSense دو اشتہاری سیشنز ریکارڈ کرتا ہے: ایک 14 اگست کو ‎11:59:59 PM بجے ختم ہونے والا، اور ایک 15 اگست کو ‎12:00 AM بجے شروع ہونے والا۔

جیسے ہی اشتہار کا ایک سیشن ختم ہوتا ہے، صارف ایک نیا اشتہاری سیشن شروع کر سکتا ہے۔ صارف ایک ہی دن یا کئی دنوں، ہفتوں یا مہینوں میں وقوع پزیر ہونے والے ایک سے زیادہ اشتہاری سیشنز کے دوران آپ کی سائٹ کے ساتھ تعامل کر سکتا ہے۔

AdSense اور Google Analytics میں سیشنز کے درمیان اختلافات

AdSense میں اور Google Analytics میں اشتہاری سیشنز کے درمیان بنیادی فرق ان کی پیمائش کرنے کا طریقہ ہے۔ AdSense صرف اشتہارات پر مشتمل صفحات پر موجود سیشنز کی پیمائش کرتا ہے، جبکہ Google Analytics سبھی صفحات پر موجود سیشنز کی پیمائش کرتا ہے، چاہے ان میں اشتہارت ہوں یا نہ ہوں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی سائٹ کے کسی ملاحظہ کار کو ان کے ملاحظے کے دوران کوئی اشتہار دکھائی نہيں دیتا ہے (جیسے، کیونکہ وہ لوگ ایک اشتہاری بلاکر استعمال کر رہے ہیں)، تو AdSense کوئی سیشن ریکارڈ نہیں کرے گا، لیکن Google Analytics اسے ریکارڈ کرے گا۔

اس کے علاوہ آپ ان صورتوں میں AdSense اور Google Analytics میں سیشنز کے درمیان اختلافات دیکھ سکتے ہیں:

  • ممکن ہے کہ AdSense اشتہارات والے آپ کے صفحات پر Google Analytics کا، اور اسی طرح اس کی معکوس صورتِ حال میں، AdSense کا ٹریکنگ کوڈ بھی نہ ہو۔
  • مثال کے طور پر، اگر کسی صارف نے اپنی کوکیز کی ترتیبات تبدیل کر دی ہیں یا کوئی اشتہاری بلاکر انسٹال کیا ہے، تو ممکن ہے AdSense آپ کی سائٹ پر 100 فیصد سیشنز کی پیمائش نہ کر پائے۔
  • جب بھی کسی صارف کی مہم کا ماخذ تبدیل ہوتا ہے تو Google Analytics ایک نیا سیشن کھولتا ہے۔
  • Google Analytics آپ کو سیشن ٹائم آؤٹ کے تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ سیشنز ڈیفالٹ 30 منٹ کی غیر فعالی کی بجائے مخصوص کردہ وقت کے بعد ختم ہو جائیں۔
  • Google Analytics سیشنز کو ختم کرنے کے لیے AdSense سے مختلف ٹائم زون میں نصف شب کا استعمال کر سکتا ہے۔
  • AdSense سیشن میٹرکس دکھاتا ہے کہ کیسے صارفین آپ کی سائٹ پر اشتہارات کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، جبکہ Google Analytics آپ کے صفحات کے ساتھ کیے گئے تعاملات کو دکھاتا ہے۔ لہذا AdSense کے متعدد اشتہاراتی نقوش Google Analytics کے واحد 'نقش' کے مطابق ہو سکتے ہيں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14432924740998328506
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false