اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

AdSense کیسے کام کرتا ہے

Google AdSense ناشرین کو ان کے آن لائن مواد سے پیسے کمانے کا ایک طریقہ فراہم کرتا ہے۔ AdSense آپ کے مواد اور ملاحظہ کاران کی بنیاد پر آپ کی سائٹ کے ساتھ اشتہارات مماثل بنا کر کام کرتا ہے۔ اشتہارات کو وہ مشتہرین بناتے اور ان کیلئے ادائیگی کرتے ہیں جو اپنے پروڈکٹس کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ یہ مشتہرین مختلف اشتہارات کے لئے مختلف قیمتیں ادا کرتے ہیں، تو آپ کی حاصل شدہ رقم مختلف ہوگی۔

AdSense ان تین مراحل میں ہے

1۔ آپ اپنے اشتہار کی جگہیں دستیاب کراتے ہیں

2۔ سب سے زیادہ با معاوضہ اشتہارات آپ کی سائٹ پر ظاہر ہو تے ہیں

3۔ آپ کو ادائیگی کی جاتی ہے

آپ اپنی سائٹ پر اشتہار کا کوڈ پیسٹ کر کے اپنے اشتہارات کی جگہیں دستیاب کراتے ہیں، اور وہ جگہ منتخب کرتے ہیں جہاں آپ اشتہارات دکھانا چاہتے ہیں۔ مشتہرین آپ کے اشتہار کی جگہوں کو ایک حقیقی وقت کی نیلامی میں دکھانے کی بولی لگاتے ہیں۔ سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے اشتہارات آپ کی سائٹ پر دکھائے جا تے ہیں۔ ہم آپ کی سائٹ پر موجود اشتہارات کے لیے سبھی مشتہرین اور نیٹ ورکس کی بلنگ کے عمل کو ہینڈل کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنا سکیں کہ آپ اپنی ادائیگیاں موصول کر تے ہیں۔

 

AdSense کیلئے سائن اپ کریں

اکثر پوچھے گئے سوالات

AdSense کے کام کرنے کے طریقے سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے میں مدد کے لیے، ہم ناشرین کی جانب یہ اکثر پوچھے گئے سوالات ایک ساتھ رکھیں گے:

سبھی کو پھیلائیں  سبھی کو سکیڑیں

AdSense کے بارے میں

AdSense کیا ہے؟
AdSense آپ کے آن لائن مواد کے آگے اشتہارات ڈسپلے کر کے بغیر کسی چارج کے پیسہ کمانے کا مفت اور آسان طریقہ ہے۔ AdSense کے ساتھ، آپ اپنی سائٹ کے ملاحظہ کاران کو متعلقہ اور مشغول کرنے والے اشتہارات دکھا سکتے ہیں اور اشتہارات کو اپنی سائٹ کے مطابق بنانے کیلئے ان کی وضع اور طرز بھی حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔
AdSense کس طرح دوسرے اشتہار کے نیٹ ورک سے مختلف ہے؟
AdSense پروگرام اس طرح مختلف ہوتے ہیں کہ یہ آپ کی سائٹ پر Google Ads کے ذریعے پیش کردہ اشتہارات پہنچاتا ہے۔ پھر Google آپ کی سائٹ پر ڈسپلے کئے گئے اشتہارات کیلئے، اشتہار کی قسم کے اعتبار سے اشتہارات پر ہونے والے صارفین کے کلکس یا اشتہار کے نقش کی بنیاد پر ادائیگی کرتا ہے۔ AdSense آپ کو مشتہر کے ایک بڑے ماخذ کے مطالبہ کے لیے فوری اور خودکار رسائی دیتا ہے جس کا مطلب آپ کے اشتہار کی جگہوں کا مقابلہ، مزید متعلقہ اشتہارات، اور آپ کے سبھی آن لائن مواد کے لیے اشتہارات ہے۔
کیا مجھے یہ منتخب کرنا ہے کہ کون سے اشتہارات میری سائٹ پر دکھائے جائیں؟
نہیں۔ AdSense خودکار طور پر آپ کی سائٹ پر ایسے اشتہارات پیش کرتا ہے جن کی ہدف بندی آپ کے مواد یا ناظرین پر کی جاتی ہے۔ یہ سیکھیں کہ Google کس طرح آپ کی سائٹ پر اشتہارات کو ہدف بناتا ہے۔
کون یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کون سے اشتہارات میری سائٹ پر دکھائے جائیں؟
AdSense آپ کے صفحات پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کو خود کار طور پر منتخب کرنے کے لیے ایک اشتہار کی نیلامی استعمال کرتا ہے۔ سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے اشتہارات آپ کی سائٹ پر دکھائے جائیں گے۔ اشتہار کی نیلامی کے بارے میں مزید جانیں۔
کیا میں اپنی سائٹ پر اشتہارات دیکھ سکتا ہوں؟
ہاں، جب آپ کو آپ کے اشتہارات مل جائیں اور وہ چلنے لگیں تو آپ انہیں اپنی سائٹ پر دیکھ پائیں گے۔ یاد رکھنے والی سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ کو اپنے خود کے اشتہارات پر کلک نہیں کرنا چاہیے۔ AdSense پروگرام کی پالیسیوں کے مطابق کسی بھی وجہ سے آپ کو اپنے اشتہارات پر کلک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اگر میں اپنی سائٹ پر کوئی ایسا اشتہار دیکھوں جو مجھے پسند نہیں ہے، تو کیا میں اسے ہٹا سکتا ہوں؟
ہاں۔ آپ کے AdSense اکاؤنٹ میں موجود برانڈ کی حفاظت کا صفحہ آپ کو انفرادی اشتہارات کا جائزہ لینے دیتا ہے اور یہ منتخب کرنے دیتا ہے کہ آیا آپ کے صفحات پر انہیں دکھانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ اپنی سائٹ پر اشتہارات کی اجازت دینے اور مسدود کرنے کی ہماری گائیڈ چیک کریں۔

قیمتیں

کیا مجھے AdSense استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی؟
نہیں، AdSense میں شرکت بغیر کسی چارج کے ہے۔ اس سے بہتر، Google کلکس، نقوش اور ان Google اشتہارات کے ساتھ دیگر تعاملات کے لیے آپ کو ادائیگی کرے گا جنہیں آپ اپنی سائٹ پر ڈسپلے کریں گے۔ اس آمدنی کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے جسے آپ AdSense کے ساتھ کما سکتے ہیں AdSense کے ساتھ کمائی کرنا پر ہمارے اندراج کو پڑھیں۔

سائن اپ کریں

میں AdSense کے لیے کس طرح سائن اپ کروں؟
اگر آپ AdSense کیلئے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں تو آپ یہاں سائن اپ کر سکتے ہیں۔ ہم یہ چیک کرنے کے لیے آپ کی سائٹ کا جائزہ لیں گے کہ یہ پروگرام کی پالیسیوں کے مطابق ہے۔

پالیسیاں

کیا AdSense میں شرکت کے لیے کوئی پالیسیاں ہیں جن کے مطابق میں عمل کرسکوں؟
AdSense سروس استعمال کرنے کو منتخب کرنے والے ناشرین کے لیے پروگرام کی پالیسیوں کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ ان پالیسیوں کی تعمیل نہیں کرتے ہیں، تو ہم آپ کے AdSense اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ بہت سے معاملات میں ہم پالیسی کی تعمیل کے حصول کے لیے ناشرین کے ساتھ مل کر کام کرنا پسند کرتے ہیں؛ بہر حال، ہم ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اشتہارات کو ظاہر نہ کرنے، ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے صفحات پر اشتہار پیش کرنے کو غیر فعال کرنے، ادائیگی روکنے اور غیر قانونی اکاؤنٹس کو بند کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ ہم کسی بھی وقت اپنی پالیسیاں تبدیل کر سکتے ہیں، اور ہماری شرائط و ضوابط کے مطابق پروگرام کی پالیسیوں سے باخبر رہنا اور ان کی پابندی کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

آپ پروگرام کی پالیسیاں کس طرح نافذ کر تے ہیں؟
ہم اپنے پروگرام کی پالیسیوں کی مسلسل تعمیل کی جانچ کرنے کے لیے سرگرمی کے ساتھ AdSense ناشرین کی نگرانی کرتے ہیں۔ اگر ہمیں ایسے ناشرین ملیں جو ہماری پالیسیوں یا شرائط و ضوابط کی تعمیل نہیں کرتے ہیں، تو ہم انہیں معطل یا ان کا اکاؤنٹ ختم کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10100414421974012801
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false