اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کی ترتیبات

AdSense پر عائد ملک کی پابندیوں کو سمجھنا

Google کو ریاستہائے متحدہ آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول (OFAC) کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔ اس کے نتیجے میں، AdSense مندرجہ ذیل ملکوں یا علاقوں میں ناشرین کے لیے دستیاب نہیں ہے:

  • کریمیا
  • کیوبا
  • نام نہاد دونیتسک عوامی جمہوریہ (DNR) اور لوگانسک عوامی جمہوریہ (LNR)
  • ایران
  • شمالی کوریا
  • سیریا

اس کے علاوہ، AdSense ایسے اداروں یا افراد کے لیے دستیاب نہیں ہے جن پر قابل اطلاق تجارتی پابندیوں اور برآمد کرنے کی تعمیل کے قوانین کے تحت پابندی عائد ہے۔ یہ ایسے اداروں یا افراد کے لیے بھی دستیاب نہیں ہے جو اس طرح کی پابندی والے اداروں یا افراد کے زیر ملکیت یا زير کنٹرول ہیں یا ان کے لیے یا ان کی طرف سے کام کر رہے ہیں۔

پابندیوں کے ضوابط کے ساتھ ناشر کی تعمیل

AdSense ناشرین کے لیے قابل اطلاق پابندیوں اور برآمد کرنے کے ضوابط، جن میں OFAC پابندیاں بھی شامل ہیں، کی تعمیل کرنا اور Google سے ان ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرنے سے اتفاق کرنا بھی لازمی ہے۔ آپ پابندی والے اداروں یا افراد کے لیے یا ان کی طرف سے AdSense کو استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ پابندی والے ملکوں یا علاقوں میں موجود اداروں یا افراد کے لیے یا ان کی طرف سے AdSense کو استعمال نہیں کر سکتے۔

حال ہی میں شامل کردہ علاقے

اگر آپ ایسے مقام میں رہتے ہیں جو حال ہی میں OFAC پابندیوں کے ساتھ مشروط ہوا ہے تو آپ کے AdSense اکاؤنٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔

اگر آپ کا اکاؤنٹ بین الاقوامی پابندیوں سے متاثر ہوا ہے تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کو معطل کرنے پر آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کریں گے۔ مہلت کے وقفہ یا استثناء کا امکان نہیں ہے۔ اگر آپ کے خیال میں آپ کا اکاؤنٹ معطل نہیں ہونا چاہیے تھا، تو براہ کرم اپیل کی درخواست کرنے کے لیے یہ رابطہ فارم استعمال کریں۔

پابندی والے علاقوں میں اکاؤنٹ کی رسائی

اگرچہ آپ کا اکاؤنٹ کسی پابندی والے ملک یا علاقے میں نہیں ہے، آپ تب بھی پابندی سے متاثر ہو سکتے ہیں: جب آپ جسمانی طور پر کسی پابندی والے ملک یا علاقے میں ہوں گے، تو آپ AdSense میں سائن ان نہیں کر سکیں گے۔ تاہم، آپ ابھی بھی AdSense مرکز امداد اور AdSense کی ان دیگر ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جن کے لیے سائن ان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

موجودہ اکاؤنٹس کے لیے جمع شدہ بیلنس

ہم قانونی طور پر مجاز حد تک متاثرہ AdSense ناشرین کے جمع شدہ بیلنسز کی ادائیگی کرنے کی کوشش کریں گے۔ مثلاً، کریمیا میں، امریکی قانونی تقاضے کے مطابق، 1 فروری 2015 کے بعد کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10892751266941544667
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false