اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

AdSense اکاؤنٹ کو پالیسی وجوہات کے مد نظر غیر فعال کر دیا گیا

جب ہمیں پتا چلے گا کہ کوئی اکاؤنٹ ہمارے پروگرام کی پالیسیوں کے مطابق نہیں ہے تو ہم اپنے مشتہرین کی حفاظت کرنے کے لیے اس اکاؤنٹ پر کارروائی کریں گے۔ ذیل میں غیر فعال کردہ اکاؤنٹس کے بارے میں ہمارے اکثر پوچھے گئے کچھ سوالات پیش ہیں۔


کیا میرے اکاؤنٹ پر اشتہار کی پیشکش کو غیر فعال کر دیا گیا ہے؟

ہاں۔ ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے آپ کا AdSense اکاؤنٹ فی الحال غیر فعال ہے۔

واپس اوپر جائیں


میرا اکاؤنٹ غیر فعال کیوں کیا گیا؟ کیا آپ مجھے ان خلاف ورزیوں کے بارے میں مزید بتا سکتے ہیں جو پائی گئی ہیں؟

آپ کو ایک اطلاع موصول ہوئی ہوگی جس میں آپ کو بتایا گیا ہوگا کہ کیوں پالیسی کی وجوہات کے مد نظر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا۔ اکاؤنٹس متعدد وجوہات کی بنا پر غیر فعال ہو سکتے ہیں بشمول لیکن بلا تحدید مندرجہ ذیل:

  • آپ کے اکاؤنٹ کی پالیسی کی خلاف ورزیوں اور/یا پالیسی کی دوبارہ خلاف ورزیوں کی لمبی تاریخ رہی ہے۔
    یاد رکھیں کہ ناشرین اپنے اشتہارات دکھانے والے ہر صفحہ پر، جیسے کہ صارف کے تیار کردہ مواد والی سائٹس پر، موجود مواد کے ذمہ دار ہیں، چاہے مواد کسی اور نے ہی کیوں نہ تخلیق کیا ہو۔
  • آپ کے اکاؤنٹ نے دھوکہ دہی پر مبنی برتاؤ کا مظاہرہ کیا ہے۔
  • ہمارے پالیسی کے ماہرین کو آپ کے اکاؤنٹ میں ایک خاص طور پر قابل اعتراض سائٹ ملی ہے۔ ان میں بالغوں کیلئے مواد، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، اسی طرح شدید تشدد اور لہو لہان ہونے کے معاملات شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ انہی تک محدود نہیں ہیں۔

جن عام ترین وجوہات کی بنیاد پر اکاؤنٹس غیر فعال کئے جاتے ہیں ان کے بارے میں جاننے کیلئے، ہمارا اکاؤنٹس بند کرنے کی سر فہرست وجوہات کا صفحہ دیکھیں۔

واپس اوپر جائیں


پالیسی کی وجوہات کے مد نظر غیر فعال کیے جانے کے بعد کیا میرا اکاؤنٹ پھر سے بحال ہو سکتا ہے؟

جیسا کہ آپ کو شاید معلوم ہو، Google پروگرام پالیسی کی تعمیل کے مسائل کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔ ہمارے پروگرام کی پالیسیاں ہمارے ناشرین، ان کے صفحے کے ملاحظہ کاران اور ہمارے مشتہرین کے لئے مثبت تجربہ کو یقینی بنانے کے لئے لاگو ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے فیصلے عام طور پر حتمی ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ فیصلہ غلطی سے کیا گیا ہے، اور آپ نیک نیتی سے یہ تعین کر سکتے ہیں کہ جو پالیسی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں وہ آپ یا جن کیلئے آپ جواب دہ ہیں ان کی کارروائیوں یا بے توجہی کی وجہ سے نہیں تھیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ کی غیر فعالی کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے، براہ کرم ہم سے صرف ہمارے اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر اپیل کرنے کے فارم کے ذریعے رابطہ کریں۔

جیسے ہی ہمارے ماہرین میں سے کوئی دستیاب ہوگا ہم آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ تاہم، براہ کرم یاد رکھیں کہ ہم پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے مد نظر کسی بھی اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا حق رکھتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ کے بحال ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ ہمیں موصول ہونے والی اپیلوں کے حجم کی وجہ سے، آپ کو اپیلوں کے درمیان 90 دن کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ کسی بھی اپیل کی ریزولیوشن کے 90 دن کی مدت میں جمع کرائی جانے والی کسی بھی دوسری اپیل کا جائزہ نہیں لیا جائے گا۔ نتیجے کے طور پر آپ کو اپنی اپیل پیش کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کا اکاؤنٹ پالیسی کی خلاف ورزیوں سے پاک ہے۔

اگر آپ کا اکاؤنٹ غلط سرگرمی کی وجہ سے غیر فعال کر دیا گیا تھا تو براہ کرم ہمارے غیر فعال کردہ اکاؤنٹ کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات ملاحظہ کریں۔

واپس اوپر جائیں


میرا اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا اور میری اپیل مسترد کر دی گئی۔ کیا پروگرام میں شامل ہونے کا کوئی دوسرا راستہ ہے؟ کیا میں ایک نیا اکاؤنٹ کھول سکتا ہوں؟

ہم آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں آپ کی تشویش سے واقف ہیں۔ اپنے مشتہرین، ناشرین، اور صارفین کی دلچسپیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہماری کارروائیاں مخصوص ماہرین پر مشتمل ہماری ٹیم کی محتاط تحقیق کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ ہمارے فیصلے سے مایوس ہوں لیکن ہم آپ کا اکاؤنٹ بحال نہیں کر سکتے ہیں۔

براہ کرم یہ بھی نوٹ کریں کہ وہ ناشرین جنہیں پالیسی کی وجوہات کی بنا پر غیر فعال کر دیا گیا ہے انہیں AdSense میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ اس وجہ سے، ہو سکتا ہے یہ ناشرین نئے اکاؤنٹس نہ کھول پائیں۔

واپس اوپر جائیں


کیا مجھے ابھی بھی اپنی AdSense آمدنی کی ادائیگی کی جائے گی؟

غلط ٹریفک اور/یا ہماری ناشر کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے لیے غیر فعال کردہ ناشرین اپنی آمدنی کے اس حصے کی آخری ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں جس کی نشاندہی بطور غلط کے نہیں کی گئی ہے۔ اکاؤنٹ کو غیرفعال کرنے پر، اس آخری ادائیگی (جہاں قابل اطلاق ہو) کے حساب کو فعال کرنے کے لیے 30 دن کی ادائیگی ہولڈ رکھی جاتی ہے۔ اس 30 دن کی مدت کے بعد، اپنا بقایا اہل بیلنس (اگر کوئی ہے) دیکھنے اور ادائیگی کا بندوبست کرنے کے لیے براہ کرم AdSense میں سائن ان کریں۔ غلط ٹریفک اور/یا ناشر کی پالیسی کی خلاف ورزیوں کے لیے آپ کے آخری بیلنس سے کٹوتی کو جہاں تک ممکن اور مناسب ہوا متاثرہ مشتہرین کو ریفنڈ کر دیا جائے گا۔

واپس اوپر جائیں


کیا مجھے اب بھی موصول شدہ ادائیگیوں کے لیے ٹیکس فارمز موصول ہوں گے؟

اگر آپ نے ماضی میں ہماری جانب سے ادائیگی وصول کی ہے یا اگر آپ کے اکاؤنٹ میں قابل ادائیگی بیلنس موجود ہے تو ضرورت پڑنے پر اب بھی آپ کو ٹیکس فارم موصول ہوگا۔ اپنی AdSense آمدنیوں پر ٹیکسز ادا کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

واپس اوپر جائیں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6630842784829141945
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false