اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اشتہار کی ہدف بندی

AdSense پر بولی لگانے کے بارے میں

اسمارٹ قیمت بندی کیا ہے اور Google اسے کیوں استعمال کرتا ہے؟

Google کی اسمارٹ قیمت بندی کی خصوصیت کو AdSense نیٹ ورک میں مشتہرین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ناشرین کی سائٹس پر ظاہر ہونے والے اشتہارات پر زیادہ بولیاں لگ سکتی ہیں۔ پھر اس سے ناشرین، مشتہرین اور صارفین کے پورے تشہیری ایکوسسٹم کو طویل مدتی فائدہ پہنچتا ہے۔

AdSense کے مواد کے صفحات پر نظر آنے کے لیے، Google Ads کے مشتہرین اشتہارات پر بولی لگاتے ہیں اور آپ کے صفحات پر نظر آنے کے لیے نیلامی میں مقابلہ کرتے ہیں۔ جب مشتہرین AdSense برائے مواد کے صفحات پر دکھائے جانے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں تو وہ اپنے کلکس سے کاروباری نتائج تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ نتائج مشتہرین کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، لیکن ان کی رینج آن لائن خریداری سے لے کر نیوز لیٹر سائن اپ تک ہو سکتی ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ مشتہرین کو AdSense کی سائٹس پر اپنی بولیوں سے قدر حاصل ہو رہی ہے، ہم یہ تعین کرتے ہیں کہ کسی کلک سے مشتہر کے لیے کاروباری نتیجہ حاصل ہونے کا کتنا امکان ہے۔ اگر ہمارا سسٹم تعین کرتا ہے کہ کسی کلک سے کاروباری نتیجہ حاصل ہونے کا امکان کم ہے تو مشتہر کی زیادہ سے زیادہ بولی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اسمارٹ قیمت بندی کی مدد سے مشتہرین اعتماد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اتنی رقم کی بولی لگا سکتے ہیں جتنی وہ AdSense کی سائٹس پر کلکس کے لیے ادا کرنا چاہتے ہیں، جس سے ناشرین کے لیے تشہیری منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسمارٹ بِڈنگ کیا ہے اور Google اسے کیوں استعمال کرتا ہے؟

اسمارٹ بِڈنگ بولی لگانے کی ان خود کار حکمت عملیوں کا ایک مجموعہ ہے جو ہر نیلامی میں تبدیلی یا تبدیلی کی قدر کے لیے بہتر ہوتی ہیں۔ ان حکمت عملیوں سے کسٹمرز کو بہتر کاروباری نتائج حاصل کرنے کے لیے مزید مؤثر طریقے سے بولی لگانے میں مدد ملتی ہے اور ہر کلیدی لفظ کے لیے انفرادی بولیوں کو سیٹ کرنے کے بجائے فی تبدیلی ہدفی لاگت جیسے اعلی سطح کے اہداف فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جب کسٹمرز تبدیلیوں کو ٹریک کرتے ہیں اور Google تلاش کی ٹریفک پر دستی بولی استعمال کرتے ہیں، تو اسمارٹ بِڈنگ خودکار طور پر AdSense برائے تلاش پر استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ Google تلاش کی فی تبدیلی لاگت سے ملتی جلتی لاگت میں زیادہ تبدیلیاں حاصل کی جا سکیں۔

میری آمدنیوں پر اسمارٹ قیمت بندی اور اسمارٹ بِڈنگ کا کیا اثر ہو سکتا ہے؟

اسمارٹ قیمت بندی اور اسمارٹ بِڈنگ کو اعتماد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اتنی رقم کی بولی لگانے میں مشتہرین کی مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جتنی وہ اپنے اشتہارات کے لیے ادا کرنا چاہتے ہیں، جس سے وقت کے ساتھ ناشر کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اگر کسی کلک کے تعلق سے یہ پتا چلتا ہے کہ اس سے خریداری یا نیوز لیٹر سائن اپ جیسے کاروباری نتیحہ کا کم امکان ہے تو مشتہر کی زیادہ سے زیادہ بولی کم ہو سکتی ہے۔ اسمارٹ بڈنگ استعمال کرتے وقت، اگر کسی کلک کے تعلق سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس سے کاروباری نتیجہ کا زیادہ امکان ہے تو اعلی بولی سیٹ کی جا سکتی ہے۔

تاہم، یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ آمدنی کا اتار چڑھاؤ AdSense میں ایک عام بات ہے اور اسے صرف اسمارٹ قیمت بندی یا اسمارٹ بِڈنگ سے منسوب نہیں کیا جانا چاہئے۔ ہماری تجویز ہے کہ آپ ہماری اشتہاری نیلامی اور اس بارے میں مزید پڑھیں کہ کیسے مشتہرین کی بولی لگانے کی رقوم اور اپنے اشتہارات سیٹ کرنے کے طریقہ کار جیسے عوامل سے آپ کی آمدنیوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ اپنے اکاؤنٹ میں نظر آنے والے آمدنی کے کسی بھی اتار چڑھاؤ کو حل کرنے کے لیے ہماری دو حصوں پر مشتمل بلاگ سیریز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

اسمارٹ قیمت بندی اور اسمارٹ بِڈنگ کا مجھے ادا کیے جانے والے آمدنی کے حصہ پر کیسے اثر پڑتا ہے؟

اسمارٹ قیمت بندی اور اسمارٹ بڈنگ سے آپ کو ادا کیے جانے والے آمدنی کے حصہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے؛ اس سے اس رقم پر اثر پڑتا ہے جس کی مشتہرین ہر اشتہاری نیلامی میں داخل ہونے کے لیے بولی لگاتے ہیں۔

اگر ہمارا سسٹم یہ دکھاتا ہے کہ AdSense اشتہار پر کسی کلک سے خریداری یا نیوز لیٹر سائن اپ جیسے کاروباری نتائج کا کم امکان ہے تو ہم مشتہر کی زیادہ سے زیادہ بولی کو کم کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اس سے اس بات پر اثر پڑ سکتا ہے کہ کون سا اشتہار نیلامی جیت سکتا ہے پھر بھی آپ کو ایک ناشر کے طور پر جیتنے والے اشتہار سے اتنی ہی فیصد آمدنی حاصل ہوگی۔

براہ کرم یاد رکھیں کہ چونکہ آمدنی کا حصہ مستقل ہوتا ہے اسلئے اسمارٹ قیمت بندی کے نتیجہ کے طور پر مشتہر کی بولیوں میں کی گئی کوئی بھی تبدیلی Google اور ناشر دونوں کی آمدنی پر اثر انداز ہوگی۔ ہم نے AdSense کی سائٹس پر بولی لگانے کے وقت مشتہرین کے اعتماد کو بڑھانے کے طریقہ کے طور پر اسمارٹ قیمت بندی اور اسمارٹ بِڈنگ کو لاگو کیا ہے، جس سے ناشرین کو بعد میں زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5528817366963209075
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false