اپنے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کا استعمال کریں

اہم: Google پاس کی سپورٹ نے پہلے سے شامل سیکیورٹی کلیدوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے سے موجود Android سیکیورٹی کلیدوں کو خودکار طور پر پاس کیز میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔

2 اپریل 2024 کو، Google Smart Lock ایپ کے ذریعے استعمال ہونے والی پہلے سے موجود iPhone سیکیورٹی کلیدوں کو Google اکاؤنٹس سے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ سائن ان کرنا جاری رکھ سکتے ہیں، اپنے iPhone پر ایک پاس کی تخلیق کریں۔

تجاویز:

  • اگر آپ نے پہلے اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ کے لیے iPhone کی پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید فعال کرنے میں مدد کی ہے تو آپ اس کے iPhone پر اس کے Google اکاؤنٹ کی ترتیبات میں پاس کی سیٹ اپ کرنے میں اس کی مدد کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ Google Workspace کے منتظم ہیں تو آپ 5 جون 2023 کو بذریعہ ای میل بھیجی گئی ہدایات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ Workspace اکاؤنٹس کے لیے پاس کیز کو فعال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

آپ Chrome OS, iOS, macOS اور Windows کے موجودہ ورژنز چلانے والے آلات پر محفوظ طریقے سے سائن ان کرنے کے لیے اپنے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ اس سے ہیکرز کے آپ کی معلومات چوری کر لینے کے باوجود آپ کے اکاؤنٹ کو ان سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

آپ کے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی کوشش ہونے پر Google چیک کر سکتا ہے کہ آیا اس آلے اور آپ کے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کے درمیان بلوٹوتھ سگنل موجود ہے۔ یہ بلوٹوتھ چیک Google کو یقین دلاتا ہے کہ آپ اور آپ کا فون فزیکل طور پر موجود ہیں اور یہ کہ سائن ان کرنے کی کوشش کسی اور کی جانب سے کسی مختلف مقام سے نہیں ہو رہی ہے۔

اپنے فون کو اپنے Google اکاؤنٹ میں سیکیورٹی کلید کے بطور شامل کریں

اپنے فون کو سیکیورٹی کلید کے بطور سیٹ اپ کرنے کے لیے آپ کو iOS 10+‎ پر چلنے والے iPhone کی ضرورت ہے۔ ہر اس اکاؤنٹ کے لیے اپنے iOS ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جانیں جس کی آپ حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کے فون کے اہل ہونے پر، آپ کے نئے آلات میں سائن ان کرنے پر Google اضافی تحفظ کے لیے آپ کے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کا خودکار طور پر استعمال کرے گا۔

اہم: آپ کے اکاؤنٹ میں پہلے سے شامل صرف ایک سیکیورٹی کلید ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ اہل فون ہیں تو آپ کو ان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ آپ کسی بھی وقت مختلف اہل فون پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
  1. یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس 2 قدمی توثیق یا اعلی تحفظ آن ہے۔
  2. Chrome جیسے تعاون یافتہ براؤزر کا استعمال کر کے myaccount.google.com/security ملاحظہ کریں۔
  3. "آپ Google میں کس طرح سائن ان کرتے ہیں۔" کے تحت، پاسکیز اور سیکیورٹی کلیدوں کو منتخب کریں۔ آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  4. نیچے دائیں طرف، سیکیورٹی کلید شامل کریں پر تھپتھپائیں۔
  5. آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں اور Smart Lock ایپ میں شامل ہونے کے لیے پرامپٹ کیے جانے پر اپنے iPhone میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کو ہاں، میں متفق ہوں پر تھپتھپا کر آن کریں۔
تجویز: اگر آپ کے پاس Google Smart Lock ایپ پہلے سے انسٹال کردہ نہیں ہے تو آپ کو ایسا کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اپنے iPhone میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کا استعمال کرنے کے لیے، Smart Lock کو آپ کو اطلاعات بھیجنے کی اجازت دیں۔

نئے آلات پر سائن ان کرنے کے لیے اپنے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کا استعمال کریں

  1. یقینی بنائیں کہ دونوں آلات کے لیے بلوٹوتھ آن ہے۔
  2. Chrome OS (ورژن 79 اور اس سے اعلی ورژن میں)، iOS, macOS یا Windows 10 آلے پر اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  3. Smart Lock کی اطلاع کے لیے اپنا iPhone چیک کریں۔ اطلاع پر تھپتھپائیں۔
  4. اپنے سائن ان کی توثیق کرنے کے لیے، ہاں پر تھپتھپائیں۔

مسائل کو حل کریں

اگر آپ کو اپنے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید استعمال کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو نیچے دی گئی تجاویز کو آزمائیں۔
اپنے آلات کو ایک دوسرے کے قریب لائیں
اپنے iPhone میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کے کام کرنے کے لیے، اسے اس آلے کے قریب ہونا چاہیے جس پر آپ سائن ان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے iPhone اور جس آلے پر آپ سائن ان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسے پاس رکھنے کی کوشش کریں۔
دونوں آلات پر بلوٹوتھ آن کریں
اپنے iPhone میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کو سیٹ اپ کرنے پر بار بار ہونے والی خرابیوں سے بچنے کے لیے یقینی بنائیں کہ بلوٹوتھ مندرجہ ذیل کی ترتیبات میں آن ہے:
  • آپ کا iPhone
  • وہ آلہ جس پر آپ سائن ان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
آلے کے تقاضوں کو چیک کریں
اپنے iPhone فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کا استعمال کر کے کمپیوٹر پر سائن ان کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل کی ضرورت ہے:
  • انسٹال کردہ Smart Lock ایپ کے جدید ترین ورژن کے ساتھ iOS ورژن +10 پر چلنے والا iPhone
  • ایسا کمپیوٹر جس میں مندرجہ ذیل خصوصیات شامل ہوں:
    • بلوٹوتھ
    • Chrome جیسے موافق براؤزر کا تازہ ترین ورژن
    • Chrome OS, Mac OS یا Windows جیسے موافق آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن
اپنے iPhone میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کا استعمال کر کے کسی iPad یا دوسرے iPhone پر سائن ان کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل کی ضرورت ہے:
  • انسٹال کردہ Smart Lock ایپ کے جدید ترین ورژن کے ساتھ iOS ورژن +10 پر چلنے والا iPhone
  • ایک iPad یا iPhone جس میں مندرجہ ذیل خصوصیات شامل ہوں:
    • iOS ورژن 10.0 یا اس سے اعلی ورژن
    • بلوٹوتھ
    • انسٹال کردہ Smart Lock ایپ کا تازہ ترین ورژن
آپ نے Smart Lock ڈاؤن لوڈ کیا لیکن اپنا فون شامل نہیں کیا 
  1. myaccount.google.com/security پر جائیں۔
  2. "آپ Google میں کس طرح سائن ان کرتے ہیں۔۔" کے تحت، پاسکیز اور سیکیورٹی کلیدوں کو منتخب کریں۔ آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  3. نیچے دائیں طرف، سیکیورٹی کلید شامل کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اپنا iPhone اور پھر شامل کریں منتخب کریں۔
آپ کو ایک پرامپٹ موصول ہوا ہے لیکن آپ سائن ان کرنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے
ممکن ہے کہ کسی غیر مجاز صارف نے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کی کوشش کی ہو۔ ممکن ہے کہ آپ اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا چاہیں۔
میرا Windows 10 کا آلہ کیوں کہتا ہے کہ بلوٹوتھ آن نہیں ہے؟

جب آپ اپنے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کے ساتھ سائن ان کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو "جوڑا بنانے کی اجازت دینے کے لیے بلوٹوتھ آن کریں" کا پیغام موصول ہو۔ آپ کے اپنے فون اور Windows 10 آلے دونوں پر بلوٹوتھ کو آن کیے جانے کے باوجود اطلاع ظاہر ہو سکتی ہے۔

اپنے فون میں پہلے سے شامل سیکیورٹی کلید کو اپنے Windows 10 آلے سے منسلک ہونے کی اجازت دینے کے لیے:

  1. Windows 10 کھولیں: ترتیبات اور پھر رازداری اور پھر ریڈیوز۔ 
  2. "ایپس کو آلے کے ریڈیوز کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیں" کے تحت، آن کریں۔
سیکیورٹی کلید کے بغیر سائن ان کریں
اہم: آپ کے اعلی تحفظ میں اندراج شدہ ہونے پر یہ ناقابل اطلاق ہے۔
  1. اپنے صارف نام اور پاس ورڈ کے ساتھ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. منسوخ کریں اور پھر کوئی دوسرا طریقہ آزمائیں منتخب کریں۔
  3. توثیق کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ سائن ان کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
  4. سائن ان مکمل کرنے کے لیے، اپنی اسکرین پر دی گئی ہدایات کی پیروی کریں۔

مزید مضبوط تحفظ حاصل کریں

ہدف بنا کر کیے گئے حملوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہونے والے کسی بھی فرد جیسے کہ IT منتظمین، کاروباری لیڈرز، صحافیوں یا سیاسی مہم کی ٹیمز کے لیے ہم اعلی تحفظ میں اندراج کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ یہ پروگرام بغیر کسی چارج کے آپ کے Google اکاؤنٹ کے لیے اعلی ترین سطح کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15056945408499318592
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false