2 قدمی توثیق کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنا

Google بہت سے اکاؤنٹس کے لیے جلد ہی 2 قدمی توثیق کو آن کر دے گا۔ سائن ان کرنے کے لیے دوسرا مرحلہ استعمال کرنا تیز اور آسان ہے اور یہ آپ کے Google اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بناتا ہے۔

آن ہونے کے بعد 2 قدمی توثیق کیسے کام کرتی ہے

سائن ان کرتے وقت اپنا فون پاس میں رکھیں۔ 

اپنا پاس ورڈ درج کرنے کے بعد، آپ عام طور پر اپنے فون پر دوسرا مرحلہ مکمل کریں گے۔ آپ ایک سائن ان پرامپٹ پر تھپتھپا سکتے ہیں جو Google آپ کے فون پر بھیجتا ہے یا ایسا کوڈ درج کر سکتے ہیں جو آپ کو ٹیکسٹ کیا گیا ہے۔ (آپ کے کیریئر کی جانب سے چارجز لاگو کئے جا سکتے ہیں۔) اس سے Google کو یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ یہ واقعی آپ ہی سائن ان کر رہے ہیں۔ 

آپ کو ابھی جتنی مرتبہ سائن ان کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، آپ کو اتنی مرتبہ سائن ان نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ صرف اس وقت سائن ان کریں گے جب کوئی نیا آلہ استعمال کریں گے یا جب Google کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی کہ یہ واقعی آپ ہی ہیں۔

2 قدمی توثیق کس طرح آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت میں مدد کرتی ہے

آن لائن اکاؤنٹس میں موجود ذاتی معلومات ہیکرز کے لیے قیمتی ہوتی ہیں۔ اکاؤنٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا سب سے عام طریقہ پاس ورڈ کی چوری ہے۔ 

مثال کے طور پر، گمراہ کن پیغامات یا ایک جیسی دکھائی دینے والی سائٹس اکثر لوگوں کو دھوکے سے اپنے پاس ورڈز کا اشتراک کرنے پر آمادہ کر لیتی ہیں۔ پاس ورڈ چوری کرنے کی یہ فریب کاریاں عام ہیں اور بعض اوقات ماہرین بھی بے وقوف بن جاتے ہیں۔

آپ کے فون پر پاس ورڈ اور دوسرا مرحلہ دونوں کے ساتھ سائن ان کرنا پاس ورڈ چوری کرنے والی فریب کاریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی کو آپ کا پاس ورڈ آن لائن مل جاتا ہے تب بھی ان کے پاس آپ کا فون نہیں ہوگا۔

2 قدمی توثیق کے بارے میں عام سوالات کے جوابات

2 قدمی توثیق کو کب آن کیا جائے گا؟

اس تبدیلی کے ہونے سے تقریباً 7 دن پہلے آپ کو ایک ای میل یا اطلاع موصول ہوگی۔

2 قدمی توثیق کے ساتھ سائن ان کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

2 قدمی توثیق ایک اور اقدام کا اضافہ کرتی ہے، لیکن یہ عام طور پر تیز اور آسان ہوگا۔ 

آپ شاید اپنے کچھ دوسرے آن لائن اکاؤنٹس کے لیے 2 قدمی توثیق کا استعمال کر رہے ہیں۔

کیا میں سائن ان کرنے کے لیے دوسرے بیک اپس شامل کر سکتا ہوں؟

ان اقسام کے بیک اپس صرف 2 قدمی توثیق کے آن ہونے کے بعد دستیاب ہوتے ہیں۔

بیک اپ کوڈز کو اسٹور یا پرنٹ کریں

اگر آپ اپنا فون استعمال نہیں کر پا رہے ہیں تو بیک اپ کوڈز آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں جانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ بیک اپ کوڈز کو کسی آلہ پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا انہیں پرنٹ کر کے محفوظ جگہ پر اسٹور کر سکتے ہیں۔

ایپ سے کوڈز حاصل کریں

آپ اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لیے کوڈز حاصل کر سکتے ہیں، چاہے آپ کو ٹیکسٹ پیغامات نہ بھی مل سکیں۔ جانیں کہ اپنے فون پر کوڈ حاصل کرنے کے لیے کس طرح Google تصدیق کنندہ ایپ انسٹال کریں۔

سیکیورٹی کلید سیٹ اپ کریں

سیکیورٹی کلیدیں سب سے محفوظ دوسرے مراحل میں سے ایک ہیں جنہیں آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ سیکیورٹی کلید استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

اگر میرے پاس میرا فون نہیں ہے تو 2 قدمی توثیق کیسے کام کرتی ہے؟

اگر آپ کا فون گم ہو جاتا ہے یا آپ کے پاس نہیں ہے تو سائن ان کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے Google آپ کا بازیابی ای میل استعمال کر سکتا ہے۔

یقینی بنائیں کہ آپ کی بازیابی معلومات مکمل ہے اور اپ ٹو ڈیٹ ہے۔

کیا میں 2 قدمی توثیق کو بند کر سکتا ہوں؟

فی الحال، اس کے خودکار طور پر آن ہونے کے بعد آپ 2 قدمی توثیق کو بند کر سکتے ہیں، لیکن صرف پاس ورڈ کے ساتھ سائن ان کرنے سے آپ کے اکاؤنٹ کا تحفظ بہت کم ہو جاتا ہے۔ 

جلد ہی، زیادہ تر Google اکاؤنٹس کے لیے 2 قدمی تصدیق کی ضرورت ہوگی۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12843422538640335075
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false