آپ کے اکاؤنٹ سے ڈیٹا حذف کرنے میں Google آپ کی کیسے مدد کرتا ہے

ہماری رازداری اور سیکیورٹی کے ٹولز آپ کو اپنے ڈیٹا پر کنٹرول فراہم کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ آپ کی سرگرمی کے کنٹرولز کی بنیاد پر، تلاش، Chrome اور YouTube جیسے Google پروڈکٹس اور سروسز پر موجود آپ کی سرگرمی کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیٹا دیکھنے اور اسے حذف کرنے کیلئے، آپ میری سرگرمی استعمال کر سکتے ہیں۔

سرگرمی کو حذف کرنے کی سہولت کیسے کام کرتی ہے

Google آپ کے اکاؤنٹ میں موجود سرگرمی کو کیسے حذف کرتا ہے 

جب آپ دستی طور پر سرگرمی کو حذف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں یا جب آپ کی خودکار طور پر حذف کرنے کی ترتیب کی بنیاد پر سرگرمی کو خودکار طور پر حذف کیا جاتا ہے تو ہم اسے پروڈکٹ اور اپنے سسٹمز سے ہٹانے کا پروسیس فوری طور پر شروع کر دیتے ہیں۔

پہلے، ہمارا مقصد اسے فوری طور پر ملاحظے سے ہٹانا ہوتا ہے اور آپ کے Google تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے اس ڈیٹا کا مزید استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

پھر ہم اپنے اسٹوریج سسٹمز سے ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے اور مکمل طور پر ہٹانے کیلئے تیار کردہ پروسیس شروع کرتے ہیں۔ 

ڈیٹا کو دستی یا خودکار طور پر حذف کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے علاوہ، جب کچھ اقسام کی سرگرمیاں آپ کے تجربے کو بہتر بنانے میں مزید معاون نہیں رہ جاتی ہیں، تب Google انہیں جلد ہی حذف کر سکتا ہے۔ 

اس تعلق سے مزید جانیں کہ ہم جو ڈیٹا جمع کرتے ہیں، Google اسے کیسے برقرار رکھتا ہے۔

وہ ڈیٹا جسے محدود مقاصد کیلئے برقرار رکھا جا سکتا ہے

جب آپ 'میری سرگرمی' سے کچھ اقسام کا ڈیٹا حذف کرتے ہیں تو Google کو چند مخصوص مقاصد کیلئے آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ کچھ مخصوص معلومات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جن میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں: 

  • سیکیورٹی، دھوکہ دہی اور بیجا استعمال سے روکنا۔ مثال کے طور پر، مستقبل میں بیجا استعمال کے برتاؤ کو مسدود کرنے میں مدد کیلئے، بیجا استعمال والے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
  • مالی ریکارڈ محفوظ کرنا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Google Play سے کوئی ایپ خریدتے ہیں تو اکاؤنٹنگ سے متعلق ضروری مقاصد کیلئے Google کو اس ٹرانزیکشن سے متعلق معلومات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  • قانونی یا ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرنا۔ مثال کے طور پر، اگر Google کو کوئی قانونی پروانۂ طلبی موصول ہوتا ہے تو قانونی ضرورت کے مطابق معلومات کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
  • اپنی سروسز کے کام کرتے رہنے کو یقینی بنانا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ دوسروں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں (جیسے کسی کو پیغام بھیجنے کیلئے Google اسسٹنٹ کا استعمال کرنا) تو آپ کے Google اکاؤنٹ سے سرگرمی کو حذف کرنے پر آپ کا بھیجا گیا پیغام حذف نہیں ہوگا۔
  • Google کے ساتھ براہ راست مواصلات۔ مثال کے طور پر، آپ کی جانب سے Google Maps میں کسی مقام میں ترمیم کرنے کا مشورہ دینے پر۔

گمنام ڈیٹا

چند مخصوص سروسز کو تقویت دینے میں مدد کرنے کیلئے، آپ کے ڈیٹا حذف کرنے کے بعد بھی اس کے ایک گمنام ورژن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ گمنام ڈیٹا کو آپ کے یا آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ مزید وابستہ نہیں کیا جا سکتا۔

مثال کے طور پر، اگر آپ 'میری سرگرمی' سے کسی تلاش کو حذف کرتے ہیں تو آپ نے کچھ تلاش کیا ہے، اس کے ایک گمنام ورژن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے تاکہ عالمی تلاش کے رجحانات جیسی فعالیت تخلیق کی جا سکے۔

Google سروسز کا استعمال

کسی ڈیٹا کو حذف کئے جانے پر، Google سروسز کے آپ کے استعمال سے متعلق کچھ معلومات کو آپ کا Google اکاؤنٹ حذف کئے جانے تک محفوظ رکھا جاتا ہے، جیسے کہ آپ کن Google سروسز کا استعمال کرتے ہیں اور آپ ان کا کتنی مرتبہ استعمال کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ Google Maps میں تلاش کردہ کسی پتے کو حذف کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں اب بھی یہ چیز اسٹور ہو سکتی ہے کہ آپ نے ڈائریکشنز خصوصیت کا استعمال کیا تھا۔ اسی لئے، Google Maps مستقبل میں آپ کو 'ڈائریکشنز' خصوصیت استعمال کرنے کا طریقہ دکھانے سے گریز کر سکتا ہے۔

Google آپ کی رازداری کی حفاظت کیسے کرتا ہے

اپنی سرگرمی کا نظم اور اسے حذف کرنے کا طریقہ

اپنی سرگرمی تلاش اور حذف کرنے کیلئے activity.google.com پر جائیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

دیگر مقامات پر محفوظ کردہ ڈیٹا حذف کریں

منتخب کریں کہ آپ کے اکاؤنٹ میں کون سی سرگرمی محفوظ کی جائے

اس کے بعد، آپ کے Google اکاؤنٹ میں کون سی سرگرمی محفوظ کی جائے، اس کا انتخاب کرنے میں مدد کیلئے، آپ اپنے سرگرمی کنٹرولز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے سرگرمی کنٹرولز کو آف کرنے پر، 'میری سرگرمی' میں محفوظ کردہ ڈیٹا حذف نہیں ہوتا ہے۔
true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6183344895353029191
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false