اپنے موبائل فراہم کنندہ (ڈائریکٹ کیریئر بلنگ) کے ذریعے ادائیگی کے مسائل حل کریں

اگر آپ کو اپنے موبائل فون کیرئیر کے ذریعے بل کردہ خریداری سے متعلق کوئی دشواری پیش آ رہی ہے تو ان ٹربل شوٹنگ تجاویز کو آزمائیں۔

نئے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ کسٹمرز کے لیے تجاویز

اگر آپ کو کیریئر بلنگ کا استعمال کر کے خریداری کرنے میں کوئی دشواری پیش آ رہی ہے تو ہم آپ کو درج ذیل اقدامات کو یقینی بنا کر شروع کرنے کی تجویز کرتے ہیں:

  • اگر آپ YouTube پر پہلی بار کیریئر بلنگ کا استعمال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے کیرئیر نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔
  • آپ YouTube ایپ استعمال کر رہے ہیں نہ کہ موبائل براؤزر یا کمپیوٹر۔

ہم آپ کو اپنے آلے کو آف کر کے کچھ سیکنڈ انتظار کرنے کے بعد اسے دوبارہ آن کرنے کی بھی تجویز کرتے ہیں۔ اپنے آلے کو آن کرنے کے بعد خریداری کرنے کی دوبارہ کوشش کریں۔

ٹربل شوٹنگ کی اضافی تجاویز

اگر آپ اب بھی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو:

  • یقینی بنائیں کہ آپ ایک ذاتی اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ کمپنیاں کارپوریٹ اکاؤنٹس پر کیریئر بلنگ کو مسدود کر سکتی ہیں۔
  • تصدیق کریں کہ آپ روٹڈ آلے کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔
  • اگر آپ دہری SIM کارڈز والا آلہ استعمال کر رہے ہیں تو صحیح SIM کارڈ کو سلاٹ 1 میں ڈالنے کو یقینی بنائیں اور سلاٹ 2 کو خالی چھوڑ دیں۔

اپنے کیرئیر کی ترتیبات چیک کریں

اگر درج بالا کسی تجاویز سے آپ کے مسئلے کا حل نہیں ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ کیرئیر کی کچھ ترتیبات آپ کی سروس کو متاثر کر رہی ہیں۔ درج ذیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کیرئیر چیک کریں:

  • آپ نے اپنے کیرئیر کے ذریعے کل یا انفرادی خریداری کی قیمتوں کے لیے سیٹ کردہ ماہانہ اخراجات کی کسی حد کا انتخاب نہیں کیا ہے (ان حدود تک پہنچنے پر بلنگ کا اختیار غائب ہو جاتا ہے)۔
  • آپ کے پری پیڈ پلان استعمال کرنے کی صورت میں آپ کے پاس خریداری کی رقم کے لیے کافی بیلنس ہے
  • آپ کا آلہ اور سروس پلان پریمیئم مواد خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔
  • آپ کا آلہ موبائل فون بلنگ کا استعمال کر سکتا ہے۔

اگر آپ نے ان اقدامات کو آزمایا ہے اور باوجود اس کے دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو مزید مدد کے لیے اپنے موبائل فون سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

موبائل فون کیرئیر کے ذریعے بل کردہ موجودہ ممبرشپس کے لیے تجاویز

24 جنوری 2023 سے Rogers Communications کینیڈا میں اعادی ادائیگی والی رکنیتوں کے لیے ادائیگی کا قابل قبول طریقہ نہیں رہے گا۔ اگر آپ نے YouTube Premium, YouTube Music Premium یا Rogers Communications کے ذریعے کسی چینل ممبرشپ کیلئے سائن اپ کیا ہے تو اپنی ادائیگی کے طریقے کو ادائیگی کے منظور شدہ طریقوں میں سے کسی ایک پر اپ ڈیٹ کریں۔

اگر آپ YouTube کی بامعاوضہ ممبرشپ کی ادائیگی کے لیے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ کا استعمال کرتے آئے ہیں اور ادائیگی میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو مسترد کئے جانے کی وجہ جاننے کے لیے اپنے کیرئیر سے رابطہ کریں۔ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے جیسے کہ خرچ کی حد سے تجاوز کر جانا۔

اگر آپ کے کیرئیر اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے تو اسے بطور ادائیگی کے طریقے سے ہٹا کر دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کریں:

  1. اپنے Google Pay پر ادائیگی کے طریقے کے صفحے پر جائیں اور اپنے کیریئر بلنگ کے ادائیگی کے طریقے کو ہٹائیں۔ نوٹ: اگر آپ اس ادائیگی کے طریقے کا استعمال فی الوقت فعال کسی بھی ممبرشپس کے لیے کر رہے ہیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ سے کیریئر بلنگ کو ہٹانے سے قاصر ہوں گے۔
  2. YouTube ایپ پر جائیں اور اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  3. خریداریاں اور ممبرشپس پر تھپتھپائیں اور سائن اپ پروسیسکو دوبارہ مکمل کریں۔

اگر آپ کو کیریئر بلنگ کو دوبارہ شامل کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو پہلی بار استعمال کرنے والے صارفین کیلئے درج بالا ٹربل شوٹنگ کی تجاویز آزمائیں۔

اگر ان سے مدد حاصل نہیں ہوتی ہے تو مزید مدد کے لیے اپنے موبائل فون سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15658116185365398803
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false