فریق ثالث ٹولز اور سروسز

نوٹ: اس فہرست میں موجود سروسز کسی فریق ثالث کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہیں، Google نہ تو سروسز کے معیار کی ضمانت دے سکتا ہے اور نہ ہی آپ کے اور سروس فراہم کنندہ کے درمیان پیدا ہونے والے کسی تنازعہ میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ فہرست جامع نہیں ہے ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی بھی نہیں کرتی ہے کہ Google کا ان فراہم کنندگان کے ساتھ کوئی رسمی تعلق ہے۔ سروس فراہم کنندگان کی جانب سے اس فہرست میں شرکت رضاکارانہ ہے۔

آپ فریق ثالث ٹولز اور سروسز کی مدد سے کیپشنز، تراجم اور سب ٹائٹل سے متعلق اپنی ضروریات کا نظم کر سکتے ہیں۔ فریق ثالث کے یہ ٹولز اور سروسز اپنی ذاتی شرائط و ضوابط کے زیر انتظام ہوتی ہیں جنہیں آپ کو پڑھنا اور سمجھنا چاہیے۔

کیپشننگ اور سب ٹائٹلنگ سروس فراہم کنندگان

کمپنی تفصیل
3Play Media ‫3Play Media آن لائن ویڈیو کیلئے سب ٹائٹلز اور ویڈیو ایکسیسبیلٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے، 3Play Media سائٹ پر موجود یہ مضمون چیک کریں۔
Amara ‫Amara سب ٹائٹلز اور ویڈیو ایکسیسبیلٹی سروسز (Amara مطالبے پر) اور کمیونٹی کے تعاونات کا نظم کرنے میں مدد کرنے والے ٹولز (Amara کمیونٹی) فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Amara سائٹ پر موجود یہ مضمون چیک کریں۔
Cielo24 ‫Cielo24 آن لائن ویڈیو کیلئے سب ٹائٹلز اور ویڈیو ایکسیسبیلٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Cielo24 سائٹ پر موجود یہ مضمون چیک کریں۔
Rev

‫Rev آن لائن ویڈیو کیلئے سب ٹائٹلز اور ویڈیو ایکسیسبیلٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Rev سائٹ پر موجود یہ مضمون چیک کریں۔

Amberscript ‫Amberscript سب ٹائٹلز، ترجمہ شدہ سب ٹائٹلز، آڈیو تفصیل اور ڈبنگ سروسز فراہم کرتا ہے۔ 1000 سے زیادہ زبان کے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ مصنوعی ذہانت کو یکجا کر کے، Amberscript پیشہ ورانہ کیپشنز یا سب ٹائٹلز کو نسبتاً کم قیمت میں پیش کرتا ہے۔ اپنی YouTube ویڈیو میں کیپشنز شامل کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہاں ایک نظر ڈالیں یا اضافی سروسز کے لیے Amberscript سائٹ ملاحظہ کریں۔

ڈبنگ سروس فراہم کنندگان

کمپنی تفصیل
Creator Global ‫CreatorGlobal ایک ڈبنگ فراہم کنندہ ہے جو تخلیق کاروں کو ان کے مواد کو لوکلائز کر کے اور ان کے چینل کو نئے بازاروں میں ترقی دے کر عالمی سپر اسٹار بننے میں مدد کرتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Creator Global ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
Air.io

‫AIR ‏YouTubers کیلئے 50 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ اور لوکلائزیشن کی سروسز کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے: سب ٹائٹلنگ، ترجمہ، لوکلائزیشن، AI- اور انسانی ڈبنگ سے لے کر ٹرن-کی ترجمہ شدہ اور لوکلائز کردہ YouTube چینلز تک۔ مزید معلومات کیلئے، AIR ویب سائٹ پر موجود یہ مضمون چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔

Papercup ‫Papercup کی AI تقویت یافتہ ڈبنگ ٹیکنالوجی، لاگت کی نسبت سے مفید ڈبنگ کی پیشکش کرتی ہے، جس کا معیار مترجمین چیک کرتے ہیں۔ ‫Papercup کی معنی خیز مصنوعی آوازوں نے YouTube پر کروڑوں ملاحظات حاصل کیے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، Papercup ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
VITAC

‫VITAC عالمی سطح پر تمام بڑی TV پروڈکشن کمپنیوں، نیٹ ورکس اور YouTube مواد کے تخلیق کاروں کو ڈبنگ، سب ٹائٹلنگ اور ترجمے کی سروسز فراہم کرنے والی میڈیا انڈسٹری کی ایک وربٹ کمپنی ہے۔ مزید معلومات کیلئے، VITAC ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔

Vidby ‫Vidby تیز رفتار، بجٹ کے موافق اور ویڈیو کا 100 فیصد درست ترجمہ کرنے اور 75 زبانوں اور 65 بولیوں میں ڈبنگ کیلئے ایک AI تقویت یافتہ سافٹ ویئر ہے جس میں منتخب کرنے کیلئے آوازوں (بچوں، نوعمروں، بالغوں اور بزرگوں کی آوازوں سمیت) سے بھرپور ایک لائبریری موجود ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Vidby ویب سائٹ پر موجود یہ مضمون چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
WellSaid Labs ‫WellSaid Labs انڈسٹری کا صف اول کا مصنوعی آواز فراہم کنندہ ہے، جس پر عالمی سطح پر ہزاروں کمپنیاں بھروسہ کرتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، WellSaid Labs ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
Shorthand Studios ‫Shorthand Studios جدید ترجمے کی صلاحیتوں سے لیس ڈیجیٹل فرسٹ تخلیق کاران اور برانڈز کے لیے اگلی نسل کا سروس فراہم کنندہ ہے۔ یہ اسٹوڈیو آج کے معروف برانڈز کیلئے 20 سے زیادہ زبانوں میں ڈبنگ کی سروسز فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Shorthand Studios ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
ڈیپ میڈیا ڈیپ میڈیا DubSync کے ساتھ ترجمہ اور ڈبنگ کی سروسز مفت فراہم کرتا ہے۔ یہ انقلابی AI تقویت یافتہ ٹول 20 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے اور زبان کی رکاوٹوں کو جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے دور کرتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، ڈیپ میڈیا ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
XTracks ‫XTracks آپ کے مواد کو لوکلائز کرنے اور نابینا اور کم بصارت والے سامعین کی خاطر قابل رسائی بنانے کیلئے اعلی معیار کی ڈبنگ اور آڈیو کی تفصیل فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے XTracks ویب سائٹ دیکھیں۔
Ollang ‫Ollang اینڈ ٹو اینڈ لوکلائزیشن کیلئے ایک جامع پلیٹ فارم ہے۔ یہ TV، موویز، تخلیق کاروں اور ای لرننگ پلیٹ فارمز کیلئے سب ٹائٹلز، اعلی معیار کی اسٹوڈیو ڈبنگ اور AI ڈبنگ فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Ollang ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
Dubverse

‫Dubverse.ai ایک سیلف سروس پلیٹ فارم کے طور پر 30 سے زیادہ زبانوں میں ریئل ٹائم، AI سے چلنے والی ویڈیو ڈبنگ اور سب ٹائٹلز پیش کرتا ہے، جو تخلیق کاروں کے لیے بنائے گئے مفت ورژن سے شروع ہوتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Dubverse.ai ویب سائٹ پر یہ مضمون چیک کریں۔

Camb.AI ‫Camb.AI مالکانہ اور پیٹنٹ شدہ AI تقویت یافتہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے تاکہ وہ محیطی آوازوں والے ماحول میں بھی ملٹی اسپیکر ویڈیوز میں پرفارمنس کی ایک مکمل منتقلی کیلئے درست اور بغیر کسی رکاوٹ والے تجربات کو یقینی بناتے ہوئے ریئل ٹائم میں وائس ماڈیولیشنز اور تقریر کی لطافت کو کیپچر اور منتقل کر سکے۔ 100 سے زیادہ زبانوں، 30 سے زیادہ لہجوں اور 40 سے زیادہ بولیوں میں سہولیات مہیا کرنے والا Camb.ai، عالمی ناظرین تک رسائی حاصل کرنے کیلئے مواد کے تخلیق کاروں کیلئے ایک پاسپورٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Camb.AI ویب سائٹ چیک کریں اور یہاں استفسارات جمع کرائیں۔
Dubly.AI ‫Dubly.AI مواد کے تخلیق کاروں اور کاروباروں کو ان کی ویڈیوز کیلئے ‎100% درستگی کے ساتھ ترجمے کے کامل حل کی پیشکش کرتا ہے۔ ‫YouTube تخلیق کاروں کیلئے، Dubly.AI ایک خصوصی رعایتی پروگرام کی پیشکش کرتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، Dubly.AI ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور یہاں اپنا استفسار جمع کرائیں۔
ElevenLabs ‫ElevenLabs مواد کا ترجمہ اور اس کی ڈبنگ کرنے کیلئے سرفہرست تخلیق کاروں اور تفریح فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مواد کی اصل آوازوں کے انداز کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی زبان میں اس کا مزہ لیا جا سکے۔ ‫ElevenLabs سرفہرست YouTubers کو 29 زبانوں میں خودکار ڈبنگ فراہم کرتا ہے اور وقف شدہ تعاون کی پیشکش کرتا ہے۔ آج ہی ElevenLabs ویب سائٹ پر اسے مفت میں آزمائیں یا انتہائی توجہ کے ساتھ فراہم کی جانے والی اس کی پریمیئم سپورٹ کیلئے یہاں سائن اپ کریں۔
MadLove ‫MadLove کو زبانوں، رسائی اور کنکشن میں مہارت حاصل ہے۔ یہ ایک ایسی آڈیو تفصیل فراہم کرتا ہے جو 'بلائنڈ سینٹرڈ' ہے، ایسی ڈبنگ فراہم کرتا ہے جس میں بہتر لِپ سِنک ہے اور جس میں ثقافتی کے حوالے سے ہوش مندی سے کام لیا گیا ہے اور یہ عالمی ناظرین کے ساتھ تعلق پیدا کرنے والا مواد فراہم کرتا ہے جو اہم اور معنی خیز ہے۔ اپنے پروجیکٹ کی خاطر مزید معلومات کیلئے، MadLove ویب سائٹ چیک کریں یا یہاں استفسارات جمع کرائیں۔

فریق ثالث کی رسائی ہٹانا

اگر آپ فریق ثالث کو اپنے Google اکاؤنٹ تک مزید رسائی نہیں دینا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی وقت اسے ہٹا سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10345209855503878624
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false