کمپیوٹر یا موبائل آلہ پر موویز اور TV شوز خریدنے کا طریقہ

YouTube پر موویز یا TV شوز خریدنے کیلئے، کسی تعاون یافتہ ملک میں آپ کی عمر 18 برس یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے اور آپ کے پاس ادائیگی کے درست طریقے کے ساتھ ایک Google اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔

نوٹ: YouTube پر خریدی گئی موویز آپ کی Google Play فیملی لائبریری میں دکھائی نہیں دیں گی۔ مزید جانیں۔

کسی کمپیوٹر پر موویز اور TV شوز خریدنے کیلئے، اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور خریداری کرنے کیلئے ان اقدامات کی پیروی کریں:

  1. آپ جو مووی یا TV شو خریدنا یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں، اس کیلئے موویز اور شوز کے صفحے پر جائیں یا YouTube پر تلاش کریں
  2. رینٹل یا خریداری کی قیمت ڈسپلے کرنے والے بٹن پر کلک کریں۔ مختلف ریزولیوشنز کیلئے مختلف قیمتیں بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔
  3. اگر آپ کے پاس بھنانے کیلئے کوپن ہے تو پروموشنل کوڈ کی فیلڈ دکھانے کیلئے 'پروموشنل کوڈ درج کریں' پر کلک کریں۔ اپنا کوڈ درج کریں اور تیر کے نشان پر کلک کریں، پھر جاری رکھنے کیلئے خریداری کے مناسب بٹن پر کلک کریں۔
  4. ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا ادائیگی کا ایک نیا طریقہ شامل کریں، پھر ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے خریدیں پر کلک کریں۔
  5. آپ کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، آپ کو خریداری کی ایک تصدیق حاصل ہوگی۔
  6. آپ اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان رہتے ہوئے https://www.youtube.com/purchases پر جا کر اپنی خریدی گئی تمام ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
قابل توجّہ چیزیں:
  • مووی رینٹلز کیلئے، جب آپ مووی کو پہلی بار دیکھنا شروع کر دیں گے، تو اس وقت سے لیکر رینٹل کی مدت ختم ہونے تک آپ کی مووی دستیاب رہے گی۔ خریدے گئے مواد کو آپ جتنی بار چاہیں دیکھ سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، ہمارے استعمال کے اصول دیکھیں
  • کچھ ویڈیوز کیلئے، مختلف ریزولیوشنز کیلئے مختلف قیمتیں بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔ HD اور UHD ٹائٹلز کے پلے بیک، کچھ مخصوص تعاون یافتہ آلات اور انٹرنیٹ اسپیڈ پر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، HD/UHD آلہ کے تقاضے دیکھیں۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15446201146351854713
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false