چیک کریں کہ آیا آپ کی ویڈیو کے ناظرین کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر سیٹ کیا گیا ہے

آپ کے مقام سے قطع نظر، چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ اور/یا دیگر قوانین کی تعمیل کرنا تخلیق کاروں کی قانونی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یہ بتانا آپ کیلئے لازمی ہے کہ آیا آپ کی ویڈیوز بچوں کیلئے تیار کردہ ہیں۔ 

تعمیل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے، نومبر 2019 کو ہم نے YouTube اسٹوڈیو میں ناظرین کی نئی ترتیب متعارف کروائی ہے۔ اس ترتیب کے ذریعے، آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کا مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے یا نہیں۔ آپ اپنے ناظرین کا تعین کر سکتے ہیں:

  • چینل کی سطح پر، جو آپ کے تمام آنے والے مواد اور موجودہ مواد کیلئے یہ تعین کرے گا کہ وہ 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہیں یا نہیں۔ 
  • یا، ویڈیو کی سطح پر۔ اگر آپ یہ اختیار منتخب کرتے ہیں تو آپ کو ہر ایک موجودہ ویڈیو اور نئی ویڈیو کے ناظرین کیلئے یہ تعین کرنا ہوگا کہ وہ بچوں کیلئے تیار کردہ ہے یا نہیں۔ 

چیک کریں کہ آیا آپ کی ویڈیو کے ناظرین کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا گیا ہے

آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی ویڈیو کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر یا تو خود یا YouTube نے سیٹ کیا ہے۔ جانیں کہ جب آپ کے مواد کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. فلٹر کریں پر کلک کریں اور اپنے فلٹر (فلٹرز) کو منتخب کریں: 
    • بچوں کیلئے تیار کردہ (آپ کے ذریعے سیٹ کردہ): ایسی تمام ویڈیوز جنہیں آپ نے بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا ہے۔ 
    • بچوں کیلئے تیار کردہ پر سیٹ کریں (YouTube کے ذریعے): ایسی تمام ویڈیوز جنہیں YouTube نے بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا ہے۔
    • بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں: ایسی تمام ویڈیوز جنہیں آپ نے بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں کے طور پر سیٹ کیا ہے۔ 
    • سیٹ نہیں ہے: ایسی تمام ویڈیوز جن میں "بچوں کے لیے تیار کردہ" ترتیب موجود نہیں ہے۔  

آپ اپنے موبائل آلے پر YouTube اسٹوڈیو ایپ میں پابندیوں کو چیک بھی کر سکتے ہیں۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5109203726877000186
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false