ایک غیر مجاز چارج کی اطلاع دیں

اگر آپ کو YouTube پر کسی ایسی ڈیجیٹل خریداری کیلئے اپنے کارڈ یا بینک اسٹیٹمنٹ پر کوئی چارج دکھائی دیتا ہے جو آپ نے نہیں کی ہے تو آپ ٹرانزیکشن کے 120 دن کے اندر ہماری سپورٹ ٹیم کو چارجز کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

مرحلہ 1: YouTube چارجز کی شناخت کریں

آپ کے اسٹیٹمنٹ پر YouTube کی تمام خریداریاں بطور GOOGLE*YouTube [service name] دکھائی دیں گی۔ مثال کے طور پر، YouTube TV کا چارج بطور GOOGLE*YouTube TV دکھائی دے گا۔

اگر زیر بحث چارج ان میں سے کسی ایک فارمیٹ میں نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ YouTube سے وصول نہیں کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، اپنے بینک یا کارڈ جاری کنندہ سے رابطہ کریں۔

مرحلہ 2: اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے پوچھیں

اگر آپ کسی YouTube ٹرانزیکشن سے لاعلم ہیں تو یہ چیک کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے پوچھیں کہ آیا:

  • انہوں نے خریداری کی ہے یا
  • ممکن ہے کسی بچے کے کوئی گیم کھیلنے کے نتیجے میں حادثاتی چارجز وصول کئے گئے ہوں

اگر آپ کو پتا چلتا ہے کہ چارج غیر مجاز اور حادثاتی تھا لیکن وہ دھوکے سے وصول نہیں کیا گیا تھا تو آپ ریفنڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

مرحلہ 3: اپنا دعوی دائر کریں اور اسے ٹریک کریں

اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ چارج YouTube کی جانب سے وصول کیا گیا اور آپ کے کسی شناسا نے اس کی ادائیگی نہیں کی، ٹرانزیکشن کے 120 دن کے اندر ہماری سپورٹ ٹیم کو چارجز کی اطلاع دیں۔ اپنا دعوی تلاش کرنے کیلئے، آپ کو وہ ای میل پتہ درکار ہوگا جس کا استعمال آپ نے دعوی جمع کروانے کیلئے کیا تھا۔ اس کے علاوہ، آپ کے ای میل پتے پر ارسال کردہ دعوی ID کی بھی ضرورت ہوگی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13482514491715583700
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false