اس بات کا تعین کرنا کہ آیا آپ کا مواد "بچوں کے لیے تیار کردہ" ہے

آپ کے مقام سے قطع نظر، ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کے ویڈیو بچوں کے لئے ہیں یا نہیں۔ بچوں کے آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور/یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے ہم امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کے ساتھ معاہدے کے تحت یہ کام کرتے ہیں۔ آپ کے مواد کو مناسب طریقے سے ترتیب دینے میں ناکامی کے نتیجے میں YouTube پر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں یا COPPA اور دیگر قوانین کے تحت قانونی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ہم نیچے بچوں کے لیے تیار کردہ سمجھے جانے والے مواد پر کچھ رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاہم ہم قانونی مشورہ فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پر یقین نہیں ہیں کہ آیا آپ کی ویڈیوز اس معیار کو پورا کرتی ہیں تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ قانونی مشیر سے صلاح لیں۔

نوٹ: نومبر 2019 میں، FTC نے YouTube تخلیق کاروں کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کے لئے مزید معلومات جاری کی ہے کہ آیا ان کا مواد "بچوں کے لیے تیار کردہ" یا نہیں۔ آپ FTC کے بلاگ پر مزید جان سکتے ہیں۔

 بچوں کیلئے تیار کردہ  بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں ہے

ایسے مواد کی مثالیں جنہیں بچوں کے لیے تیار کردہ کے بطور سمجھا جا سکتا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • بچے ویڈیو کے بنیادی ناظرین ہوتے ہیں۔
  • بچے بنیادی ناظرین نہیں ہیں، لیکن ویڈیو اب بھی بچوں کیلئے ہی تیار کردہ ہے کیونکہ اس میں اداکار، کردار، سرگرمیاں، کھیل، گانے، کہانیاں یا دیگر متعلقہ موضوع شامل ہیں جو بچوں کیلئے ہونے کے ارادے کی عکاسی کرتے ہیں۔

نیچے مزید گائیڈنس دیکھیں

ایسے مواد کی مثالیں جنہیں بچوں کے لیے تیار کردہ کے بطور نہیں سمجھا جا سکتا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • ایسا جنسی مواد جس میں جنسی تھیمز، تشدد، فحش یا دوسرے بالغ موضوعات شامل ہوں جو نوجوان ناظرین کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
  • عمر کی تحدید سے متعلق ویڈیوز جو 18 سال کی عمر سے نیچے کے ناظرین کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

نیچے مزید گائیڈنس دیکھیں

 

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ آیا مجھے بچوں کے لیے تیار کردہ کے بطور اپنے مواد کو سیٹ کرنا چاہیے یا نہیں؟
اگر آپ کی ویڈیو میں اداکاران، کردار، سرگرمیاں، کھیل، گانے، کہانیاں یا دیگر متعلقہ موضوع شامل ہیں جو بچوں کیلئے ہونے ارادے کی عکاسی کرتے ہیں تو یہ ممکنہ طور پر بچوں کے لئے بنایا گیا ہے۔ COPPA پر موجود FTC کی گائیڈنس کے مطابق، ایسی کوئی بھی ویڈیو بچوں کیلئے ہے (جسے ہم "بچوں کیلئے تیار کردہ" کہتے ہیں) اگر:
  • ذیل میں بیان کیے گئے عوامل کی بنیاد پر بچے بنیادی ناظرین ہوں۔ 
  • بچے بنیادی ناظرین نہ ہوں لیکن ذیل کے عوامل کی بنیاد پر ویڈیو اب بھی بچوں کیلئے ہی تیار کردہ ہو۔ (اسے COPPA کے تحت مخلوط ناظرین کے بطور جانا جاتا ہے جو بچوں کے لیے تیار کردہ مواد کی ہی ایک قسم ہے۔ عام ناظرین کا مواد مخلوط ناظرین کے مماثل نہیں ہوتا ہے۔)

یہ فیصلہ کرتے وقت کہ آپ کا چینل یا ویڈیو بچوں کے لئے بنایا گیا ہے یا نہیں آپ کو مختلف عوامل پر غور کرنا چاہیے، بشمول:

  • ویڈیو کا متعلقہ موضوع (مثال کے طور پر پری اسکول کے بچوں کے لیے تیارہ کردہ تعلیمی مواد)۔
  • آیا بچے آپ کے متوقع ناظرین ہیں (جیسا کہ آپ کے ویڈیو میٹا ڈیٹا میں اشارہ کیا گیا ہے) یا ویڈیو کے اصل ناظرین ہیں۔
  • آیا ویڈیو میں بچوں کے اداکاران یا ماڈلز شامل ہیں۔
  • آیا ویڈیو میں کردار، مشہور شخصیات یا کھلونے شامل ہیں جو بچوں کو پرکشش لگیں، جیسے متحرک کردار یا کارٹون۔
  • آیا ویڈیو کی زبان ایسی ہے جسے بچے سمجھ سکیں۔
  • آیا ویڈیو میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جو بچوں کو پرکشش لگتی ہیں جیسے کہ اداکاری، آسان گانے، گیمز یا ابتدائی تعلیم۔
  • آیا ویڈیو میں بچوں کے لئے گانے، کہانیاں یا نظمیں شامل ہیں۔
  • دیگر کوئی بھی ایسی معلومات جو آپ کی ویڈیو کے ناظرین کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے جیسے اس بات کا تجرباتی ثبوت کہ کون مواد دیکھ رہا ہے۔
  • آیا مواد کی تشہیر بچوں کے لیے کی گئی ہے۔ 

نوٹس:

  • صرف اس وجہ سے کہ آپ کے مواد میں ان میں سے کچھ ایسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں جس کا خودکار طور پر یہ معنی نہیں ہے کہ یہ بچوں کے لیے تیار کردہ ہے۔ جب آپ اپنے مواد اور مذکورہ عوامل کا تخمینہ کرتے ہیں تو آپ کو احتیاط سے غور کرنا چاہیے کہ آپ اپنی ویڈیوز کے ساتھ کس تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  • YouTube Analytics (YTA) کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کے لئے نہیں بنایا گیا ہے کہ آیا آپ کا مواد بچوں کے لیے تیار کردہ ہے۔ آپ کو اپنے ناظرین کو ترتیب دینے کے لیے اوپر FTC کے ذریعے بیان کردہ عوامل کا استعمال کرنا چاہیے۔
  • آپ جن ویڈیوز کو "بچوں کے لئے تیار کردہ" کے بطور سیٹ کرتے ہیں ان کی تجویز دوسرے بچوں کی ویڈیوز کے ساتھ کی جانے کا زیادہ امکان ہے۔ ہمارے بچوں کے لیے تیار کردہ مواد کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات کو چیک کریں۔  
اہم: ایک تخلیق کار کی حیثیت سے، آپ اپنی ویڈیوز اور اپنے ناظرین کو بخوبی جانتے ہیں اور یہ آپ کی قانونی ذمہ داری ہے کہ آپ COPPA اور/ یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کریں اور اپنے مواد کو درست طریقے سے نامزد کریں۔ اپنے مواد کیلئے ناظرین کا تعین کرتے وقت ہمارے سسٹمز پر منحصر نہ رہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے سسٹمز ایسے مواد کی نشاندہی نہ کر سکیں جسے FTC یا دیگر ادارے 'بچوں کیلئے تیار کردہ' خیال کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے مواد کی صحیح طریقے سے شناخت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو YouTube پر نتائج کے ساتھ ساتھ بچوں کے آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) یا دیگر قابل اطلاق مقامی قوانین کے تحت قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔ 
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ آیا مجھے بچوں کے تیار کردہ نہیں کے بطور اپنے مواد کو سیٹ کرنا چاہیے یا نہیں؟
اپنے مواد کا جائزہ لیتے وقت احتیاط سے غور کریں کہ آپ اپنی ویڈیوز کے ساتھ کن ناظرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر لازمی نہیں کہ کوئی ویڈیو محض اس لیے بچوں کیلئے تیار کردہ ہو کیونکہ:
  • یہ ہر کسی کے دیکھنے کے لیے محفوظ اور مناسب ہو (جسے "فیملی فرینڈلی" بھی جانا جاتا ہے۔)
  • اس میں ایک ایسی سرگرمی شامل ہو جو روایتی طور پر بچوں کے ساتھ وابستہ ہو۔
  • بچے اتفاقی طور پر اسے دیکھ سکتے ہوں۔ 

عام ناظرین کا مواد

عام ناظرین کا مواد ایسا مواد ہوتا ہے جو ہر ایک کو پسند آ سکتا ہے، لیکن یہ خاص طور پر بچوں کیلئے تیار نہیں کیا جاتا ہے یا ایسا مواد ہوتا ہے جو نوعمر یا بڑی عمر کے ناظرین کیلئے ہوتا ہے۔ عام ناظرین کے مواد کو "بچوں کے لیے تیار کردہ نہیں" کے بطور سیٹ ہونا چاہیے۔

یہاں ایسی ویڈیوز کی کچھ مثالیں پیش ہیں جنہیں اسلئے "عام ناظرین" کیلئے تیار کردہ سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں وہ معلومات شامل نہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کرے کہ اسے بچوں کیلئے تیار کیا گیا ہے:  

  • ایک ایسی DIY ویڈیو جس میں مشغلے کے شوقین افراد کو دوبارہ گڑیا بنانا یا مٹی سے مورتیاں بنانا سکھایا گیا ہو
  • ایک ایسا فیملی وی لاگ جس میں دیگر والدین کو تفریحی پارک کے دورے کے بارے میں بتایا گیا ہو 
  • MODS اور اوتار تخلیق کرنے سے متعلق مفصل ہدایات کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
  • ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا اینیمیٹڈ مواد
  • بالغانہ مذاق کو نمایاں کرنے والی گیمنگ ویڈیو

عام ناظرین اور مخلوط ناظرین کے درمیان کیا فرق ہے؟

دوسری طرف، مخلوط ناظرین کے مواد کو بچوں کیلئے تیار کردہ مواد کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔ بچے اس مواد کے مرکزی یا بنیادی ناظرین نہ ہوں، تب بھی یہ ایک ایسا مواد ہے جو بچوں کو اپنے ناظرین کے طور پر ہدف بناتا ہے۔ اوپر بیان کردہ عوامل میں توازن قائم کرنے کے بعد، یہ مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے بطور اہل بن جاتا ہے۔
 
نوٹ: ایسا مواد جس میں جنسی موضوعات، تشدد، فحش یا نوجوان بالغ ناظرین شامل ہوں جو نوجوان ناظرین کے لئے موزوں نہیں ہے ممکن ہے کہ یہ بچوں کے لیے تیار کردہ نہ ہو۔

بچے کی عمر کتنی ہے؟

ریاستہائے متحدہ میں، بچوں کی تعریف 13 سال سے کم عمر کے افراد کے طور پر کی جاتی ہے۔ تاہم، دوسرے ممالک میں بچے کی عمر مختلف ہو سکتی ہے لہذا یہ تخمینہ کرتے وقت کہ آیا مواد بچوں کے لیے تیار کردہ ہے یا نہیں قابل اطلاق قوانین کے تحت کسی بھی دیگر اضافی پابندیوں پر بھی غور کریں۔ اگر آپ کے پاس اضافی سوالات ہوں تو قانونی مشیر سے صلاح لیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1176295060452108811
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false