ایک YouTube تخلیق کار کے بطور، آپ کو یہ تعین کرنا ہوگا کہ آنے والی ویڈیوز اور موجودہ ویڈیوز بچوں کیلئے تیار کردہ ہیں یا نہیں۔ ایسے تخلیق کاران جو بچوں کیلئے ویڈیوز نہیں بناتے ہیں، انہیں بھی اپنے ناظرین کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ ایسا کرنے سے، ہمیں آپ کے مواد پر موزوں خصوصیات دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔
Important Update for All Creators: Complying with COPPA
تعمیل کرنے میں آپ کی مدد کیلئے، YouTube اسٹوڈیو پر 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے ناظرین کی ترتیبات موجود ہیں۔ آپ اپنے ناظرین کا تعین کر سکتے ہیں:
- چینل کے لیول پر، جو آپ کے تمام آنے والے مواد اور موجودہ مواد کیلئے یہ تعین کرے گا کہ وہ 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہیں یا نہیں۔
- یا، ویڈیو کے لیول پر۔ اگر آپ یہ اختیار منتخب کرتے ہیں تو ہر ایک موجودہ ویڈیو اور آنے والی ویڈیو کیلئے آپ کو یہ تعین کرنا ہوگا کہ وہ 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہیں یا نہیں۔
نوٹ:
- ہم مستقبل قریب میں، فریق ثالث کی ایپلیکیشنز اور YouTube API سروسز کیلئے بھی ناظرین کے انتخاب کا ٹول دستیاب کرائیں گے۔ فی الحال، براہ کرم 'بچوں کیلئے تیار کردہ' مواد اپ لوڈ کرنے کیلئے YouTube اسٹوڈیو کا استعمال کریں۔
اہم معلومات: ہر ایک تخلیق کار کیلئے اپنے ناظرین کا تعین کرنا کیوں ضروری ہے
امریکی وفاقی تجارتی کمیشن (FTC) اور نیویارک اٹارنی جنرل کے ساتھ ہونے والے ایک تصفیے کے حصے کے طور پر یہ تبدیلیاں لازمی ہیں اور یہ چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور/یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ آپ کے مقام سے قطع نظر، آپ کیلئے ہمیں یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ کی ویڈیوز 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہیں یا نہیں۔ اگر آپ اپنے مواد کا درست طریقے سے تعین کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو آپ کو FTC یا دیگر حکام کے ساتھ تعمیل کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اور ہم آپ کے YouTube اکاؤنٹ پر کارروائی کر سکتے ہیں۔ COPPA کے FTC کے نفاذ کے بارے میں مزید جانیں۔
- ہم واضح طور پر نوجوان ناظرین کو ہدف بنانے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرنے کیلئے مشین لرننگ کا استعمال کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ درست طریقے سے اپنے ناظرین کا تعین کرتے ہیں، حالانکہ خرابی پیش آنے یا بیجا استعمال کی صورتوں میں ہم آپ کی ناظرین کی ترتیب کو اوور رائیڈ کر سکتے ہیں۔
- اپنے مواد کیلئے ناظرین کا تعین کرتے وقت ہمارے سسٹمز پر منحصر نہ رہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے سسٹمز ایسے مواد کی نشاندہی نہ کر سکیں جسے FTC یا دیگر ادارے 'بچوں کیلئے تیار کردہ' خیال کرتے ہیں۔
- اگر آپ کو یہ متعین کرنے میں مدد درکار ہے کہ آپ کا مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے یا نہیں تو ہیلپ سینٹر کا یہ مضمون ملاحظہ کریں یا قانونی مشیر سے مشورہ کریں۔
- آپ جن ویڈیوز کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر متعین کرتے ہیں، انہیں بچوں کی دیگر ویڈیوز کے ساتھ تجویز کئے جانے کا کافی امکان ہوتا ہے۔
- اگر آپ اپنی ویڈیو کیلئے پہلے ہی اپنے ناظرین کا تعین کر چکے ہیں اور YouTube کو اس میں کسی خرابی یا بیجا استعمال کا پتا چلتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی ویڈیو "بچوں کیلئے تیار کردہ پر متعین" کے طور پر دکھائی دے۔ آپ اپنے ناظرین کی ترتیب تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم سے غلطی سرزد ہوئی ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔
اپنے چینل کے ناظرین سیٹ کریں
- studio.youtube.com (صرف ویب اسٹوڈیو) میں سائن ان کریں۔
- دائیں مینو میں، ترتیبات پر کلک کریں۔
- چینل پر کلک کریں۔
- جدید ترین ترتیبات کے ٹیب پر کلک کریں۔
- ناظرین کے تحت، منتخب کریں:
- "ہاں، اس چینل کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے بطور سیٹ کریں۔ میں بیشتر بچوں کیلئے تیار کردہ مواد اپ لوڈ کرتا ہوں۔"
- "نہیں، اس چینل کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں ہے' کے بطور سیٹ کریں۔ میں تقریباً بچوں کیلئے تیار کردہ مواد اپ لوڈ کبھی نہیں کرتا ہوں۔"
- "میری ترجیح یہ ہے کہ میں ہر ویڈیو کے لیے اس ترتیب کا جائزہ لوں۔"
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
اپ لوڈ کے دوران اپنے ناظرین کو سیٹ کریں
- studio.youtube.com پر جائیں۔ نوٹ: اپنے ناظرین کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کرنے کے لیے، آپ کو YouTube اسٹوڈیو استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ Creator اسٹوڈیو کلاسک میں ایسا نہیں کر سکیں گے۔
- اوپری بائیں کونے میں، تخلیق کریں پر کلک کریں۔
- ویڈیوز اپ لوڈ کریں پر کلک کریں۔
- بنیادی معلومات والے ٹیب پر، ناظرین تک اسکرول کریں۔
- منتخب کریں:
- ہاں، یہ 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے۔
- نہیں، یہ بچوں کیلئے تیار کردہ' نہیں ہے۔
- اپنا مواد اپ لوڈ کرنا جاری رکھنے کے لیے آگے پر کلک کریں۔
اپنی ویڈیو اپ لوڈ کر لینے کے بعد، اس پر آپ کی اپ لوڈز کی فہرست میں "بچوں کیلئے تیار کردہ - آپ کی طرف سے سیٹ کردہ" لیبل لگا دیا جائے گا۔
موجودہ ویڈیوز پر ناظرین کی ترتیب کو اپ ڈیٹ کریں
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ YouTube نے پہلے ہی کچھ ویڈیوز کو "بچوں کیلئے تیارکردہ" کے طور پر سیٹ کر دیا ہے۔ چونکہ آپ کو ابھی تک اپنی ویڈیوز یا چینل کو بچوں کیلئے تیار کردہ یا نہیں کے طور پر سیٹ کرنے کا موقع نہیں ملا ہے اس لیے آپ اب یہ کر سکیں گے:
- studio.youtube.com میں سائن ان کریں۔
- دائیں مینو سے، مواد منتخب کریں۔
- ان ویڈیوز کے آگے موجود باکسز کو نشان زد کریں جن میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ نوٹ: آپ اپنی اپ لوڈ فہرست کے اوپر "ویڈیو" کے ساتھ والے باکس کو نشان زد کر کے اپنی تمام ویڈیوز منتخب کر سکتے ہیں۔
- ترمیم کریں ناظرین ہاں، یہ 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے کو منتخب کریں۔
- ویڈیوز اپ ڈیٹ کریں کو منتخب کریں۔
- ہم واضح طور پر نوجوان ناظرین کو ہدف بنانے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرنے کیلئے مشین لرننگ کا استعمال کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ درست طریقے سے اپنے ناظرین کا تعین کرتے ہیں، حالانکہ خرابی پیش آنے یا بیجا استعمال کی صورتوں میں ہم آپ کی ناظرین کی ترتیب کو اوور رائیڈ کر سکتے ہیں۔
- اپنے مواد کیلئے ناظرین کا تعین کرتے وقت ہمارے سسٹمز پر منحصر نہ رہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے سسٹمز ایسے مواد کی نشاندہی نہ کر سکیں، جسے FTC یا دیگر ادارے 'بچوں کیلئے تیار کردہ' خیال کرتے ہیں۔
- اگر آپ کو یہ متعین کرنے میں مدد درکار ہے کہ آپ کا مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے یا نہیں تو ہیلپ سینٹر کا یہ مضمون ملاحظہ کریں یا قانونی مشیر سے مشورہ کریں۔
- آپ جن ویڈیوز کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ کرتے ہیں، انہیں بچوں کی دیگر ویڈیوز کے ساتھ تجویز کئے جانے کا کافی امکان ہوتا ہے۔
- اگر آپ اپنی ویڈیو کیلئے پہلے ہی اپنے ناظرین کا تعین کر چکے ہیں اور YouTube کو اس میں کسی خرابی یا بیجا استعمال کا پتا چلتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی ویڈیو "بچوں کیلئے تیار کردہ پر متعین" کے طور پر دکھائی دے۔ آپ اپنے ناظرین کی ترتیب تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم سے غلطی سرزد ہوئی ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔
اپنے لائیو سلسلہ کے ناظرین کو سیٹ کریں
لائیو سلسلہ بناتے وقت اپنے ناظرین کو سیٹ کریں
اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ کا مواد بچوں کیلئے تیار کردہ ہے یا نہیں ہے تو ہیلپ سینٹر کا یہ مضمون دیکھیں۔
- studio.youtube.com پر جائیں۔
- اوپری بائیں کونے میں، تخلیق کریں پر کلک کریں۔
- لائیو ہوں پر کلک کریں۔ نوٹ: اس پر کلک کرنے سے آپ کو لائیو کنٹرول روم میں بھیج دیا جائے گا۔ آپ ہمارے کلاسک لائیو سلسلہ بندی کے ٹولز کا استعمال کر کے اپنے لائیو سلسلہ کے ناظرین کو سیٹ نہیں کر پائیں گے، اس لیے آپ کو لائیو کنٹرول روم کا استعمال کر کے ایسا کرنا ہوگا۔
- بنیادی معلومات پُر کرنے اور رازداری کی ترتیب منتخب کرنے کے بعد، ناظرین تک سکرول کریں۔
- منتخب کریں:
- ہاں، یہ 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے۔
- نہیں، یہ بچوں کیلئے تیار کردہ' نہیں ہے۔
- اپنی لائیو سلسلہ بندی سیٹ کرنا جاری رکھنے کے لیے آگے پر کلک کریں۔
آرکائیو کردہ لائیو سلسلوں پر ناظرین کی ترتیب کو اپ ڈیٹ کریں
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ YouTube نے پہلے ہی کچھ آرکائیو کردہ لائیو سلسلوں کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ کر دیا ہے۔ چونکہ آپ کو ابھی تک اپنے آرکائیو کردہ لائیو سلسلوں کو بچوں کیلئے تیار کردہ ہے یا نہیں کے طور پر سیٹ کرنے کا موقع نہیں ملا، اس لیے آپ اب یہ کر سکیں گے:
- studio.youtube.com میں سائن ان کریں۔
- دائیں مینو سے، مواد منتخب کریں۔
- لائیو ٹیب پر کلک کریں۔
- ان ویڈیوز کے آگے موجود باکسز کو نشان زد کریں جن میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ نوٹ: آپ اپنی فہرست کے اوپر "لائیو سلسلہ" کے ساتھ والے باکس کو نشان زد کر کے اپنی تمام ویڈیوز منتخب کر سکتے ہیں۔
- ترمیم کریں ناظرین اگر یہ بچوں کا مواد ہے تو ہاں، یہ 'بچوں کے لیے تیار کردہ' ہے کو منتخب کریں۔ یا، اگر یہ بچوں کا مواد نہیں ہے تو نہیں، یہ بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں ہے کو منتخب کریں۔
- ویڈیوز اپ ڈیٹ کریں کو منتخب کریں۔
- ہم واضح طور پر نوجوان ناظرین کو ہدف بنانے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرنے کیلئے مشین لرننگ کا استعمال کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ درست طریقے سے اپنے ناظرین کا تعین کرتے ہیں، حالانکہ خرابی پیش آنے یا بیجا استعمال کی صورتوں میں ہم آپ کی ناظرین کی ترتیب کو اوور رائیڈ کر سکتے ہیں۔
- اپنے مواد کیلئے ناظرین کا تعین کرتے وقت ہمارے سسٹمز پر منحصر نہ رہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے سسٹمز ایسے مواد کی نشاندہی نہ کر سکیں جسے FTC یا دیگر ادارے 'بچوں کیلئے تیار کردہ' خیال کرتے ہیں۔
- اگر آپ کو یہ متعین کرنے میں مدد درکار ہے کہ آپ کا مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے یا نہیں تو ہیلپ سینٹر کا یہ مضمون ملاحظہ کریں یا قانونی مشیر سے مشورہ کریں۔
- آپ جن ویڈیوز کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر متعین کرتے ہیں، انہیں بچوں کی دیگر ویڈیوز کے ساتھ تجویز کئے جانے کا کافی امکان ہوتا ہے۔
- اگر آپ اپنی ویڈیو کیلئے پہلے ہی اپنے ناظرین کا تعین کر چکے ہیں اور YouTube کو اس میں کسی خرابی یا بیجا استعمال کا پتا چلتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی ویڈیو "بچوں کیلئے تیار کردہ پر متعین" کے طور پر دکھائی دے۔ آپ اپنے ناظرین کی ترتیب تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم سے غلطی سرزد ہوئی ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔
جب آپ کے مواد کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر متعین کیا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے
ہم قانون کی تعمیل کرنے کی غرض سے 'بچوں کیلئے تیار کردہ' مواد سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل اور اس کے استعمال کو محدود کر دیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں کچھ خصوصیات جیسے کہ تبصرے، اطلاعات اور دیگر خصوصیات کو محدود یا غیر فعال کرنا پڑتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم بچوں کے مواد پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں دکھاتے ہیں، جیسے کہ چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور/یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کیلئے ضروری ہے۔ بچوں کے مواد پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہ دکھائے جانے کی وجہ سے ایسے کچھ تخلیق کاروں کی آمدنی میں کمی آ سکتی ہے، جنہوں نے اپنے مواد کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر نشان زد کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کچھ تخلیق کاروں کیلئے ایسا کرنا آسان نہیں ہوگا، لیکن COPPA اور دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔
متاثر ہونے والی خصوصیات کی فہرست درج ذیل ہے:
اگر آپ کسی ویڈیو یا لائیو سلسلہ کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر متعین کرتے ہیں توجب آپ اپنے ناظرین کا تعین "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر کریں گے تو چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور/یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے کیلئے ہم کچھ خصوصیات کو محدود کر دیں گے۔ جب ایسا ہوگا تو انفرادی ویڈیوز یا لائیو سلسلہ پر درج ذیل خصوصیات دستیاب نہیں رہیں گی:
- ہوم پر آٹوپلے
- کارڈز اور اختتامی اسکرینز
- ویڈیو واٹر مارکس
- چینل ممبرشپس
- تبصرے
- عطیے کا بٹن
- YouTube Music پر پسندیدگیاں اور ناپسندیدگیاں
- لائیو چیٹ یا لائیو چیٹ عطیات
- اشیاء فروخت اور ٹکٹنگ
- اطلاع کی گھنٹی
- ذاتی نوعیت کی تشہیر
- مِنی پلیئر میں پلے بیک
- Super Chat یا Super Stickers
- پلے لسٹ میں محفوظ کرنا اور بعد میں دیکھنے کیلئے محفوظ کرنا
اگر آپ کا چینل بچوں کیلئے تیار کردہ چینل ہے تو آپ کی ویڈیوز یا لائیو سلسلہ میں مندرجہ بالا کوئی بھی خصوصیت دستیاب نہیں رہے گی۔ آپ کے چینل میں درج ذیل خصوصیات بھی دستیاب نہیں رہیں گی:
- چینل ممبرشپس
- اطلاع کی گھنٹی
- پوسٹس
اکثر پوچھے گئے سوالات
'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر متعین کئے گیے مواد سے اطلاعات، تبصرے اور دیگر خصوصیات کیوں آف کر دی جاتی ہے؟چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کیلئے، ہم 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر متعین مواد سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کو محدود کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً، اس مواد پر اطلاعات اور تبصروں کے بشمول، کچھ خصوصیات کو محدود یا آف کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وفاقی تجارتی کمیشن (FTC) اور نیویارک اٹارنی جنرل کے ساتھ ہونے والے ایک تصفیے کے حصے کے طور پر یہ تبدیلیاں لازمی ہیں اور یہ چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور/یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ آپ کے مقام سے قطع نظر، آپ کیلئے ہمیں یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ کی ویڈیوز 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہیں یا نہیں۔ اگر آپ اپنے ناظرین کا درست طریقے سے تعین کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو آپ کو FTC یا دیگر حکام کے ساتھ تعمیل کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اور ہم آپ کے YouTube اکاؤنٹ پر کارروائی کر سکتے ہیں۔ COPPA کے FTC کے نفاذ کے بارے میں مزید جانیں۔
نوٹ کریں: ہم واضح طور پر نوجوان ناظرین کو ہدف بنانے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرنے کیلئے مشین لرننگ کا بھی استعمال کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ درست طریقے سے اپنے ناظرین کا تعین کرتے ہیں، حالانکہ خرابی پیش آنے یا بیجا استعمال کی صورتوں میں ہم آپ کی ناظرین کی ترتیب کو اوور رائیڈ کر سکتے ہیں۔ حالانکہ، اپنے مواد کیلئے ناظرین کا تعین کرتے وقت ہمارے سسٹمز پر منحصر نہ رہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے سسٹمز ایسے مواد کی نشاندہی نہ کر سکیں، جسے FTC یا دیگر حکام 'بچوں کیلئے تیار کردہ' خیال کرتے ہیں اگر آپ درست طریقے سے اپنے ناظرین کا تعین 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو قانونی مسائل یا YouTube پر مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ متعین کرنے میں مدد درکار ہے کہ آپ کا مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے یا نہیں تو ہیلپ سینٹر کا یہ مضمون ملاحظہ کریں یا قانونی مشیر سے مشورہ کریں۔
بدقسمتی سے، ہم اس بارے میں رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں کہ آپ نے درست طریقے سے اپنے ناظرین کا 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر تعین کیا ہے یا نہیں، لیکن FTC نے اس بارے میں کچھ رہنمائی فراہم کی ہے کہ بچوں کو ہدف بنا کر مواد تخلیق کرنے (یا "بچوں کیلئے تیار کردہ") سے کیا مراد ہے۔ FTC فی الحال COPPA کے مختلف اپ ڈیٹس پر غور کر رہا ہے، جس میں ہو سکتا ہے کہ اس مسئلہ پر مزید رہنمائی فراہم کرنا بھی شامل ہو۔
واضح طور پر بچوں کیلئے تیار کردہ مواد تلاش کرنے کیلئے، ہم مشین لرننگ سسٹمز کا بھی استعمال کریں گے۔ لیکن اپنے مواد کا تعین کرتے وقت براہ کرم ہمارے سسٹمز پر منحصر نہ رہیں -- تمام دوسرے خودکار سسٹمز کی طرح، یہ بھی کامل نہیں ہے۔ کسی خرابی یا بیجا استعمال کا پتا چلنے کی صورت میں، ہمیں آپ کی ناظرین کی ترتیب کو اوور رائڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن زیادہ تر معاملات میں، یہ متعین کرنے کیلئے کہ ویڈیو 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ہے یا نہیں، ہم آپ کی ناظرین کی ترتیب پر ہی انحصار کریں گے۔
اگر آپ اپنے ناظرین کا تعین 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر نہیں کرتے ہیں، لیکن FTC یا دیگر حکام کا خیال ہے کہ ایسا کیا جانا چاہیے تھا، تو آپ کو قافونی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ ابھی بھی پُریقین نہیں ہیں کہ آپ کے مواد کا تعین 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر کیا جانا چاہیے یا نہیں تو ہیلپ سینٹر کا یہ مضمون ملاحظہ کریں یا قانونی مشیر سے رابطہ کریں۔
اگر آپ نے ابھی تک اپنی ویڈیو کیلئے ناظرین کا تعین نہیں کیا ہے تو: YouTube آپ کیلئے آپ کے ناظرین کا تعین کر سکتا ہے۔ یہ آپ کو COPPA اور/یا دیگر قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں مدد کرتا ہے۔ تاہم، اگر آپ YouTube کی جانب سے آپ کے مواد کا تعین کیے جانے کے طریقے سے متفق نہیں ہیں، تو زیادہ تر معاملات میں آپ ویڈیو کے ناظرین کی ترتیب تبدیل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی ویڈیو کیلئے پہلے ہی اپنے ناظرین کا تعین کر چکے ہیں: اور YouTube کو اس میں کسی خرابی یا بیجا استعمال کا پتا چلتا ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی ویڈیو "بچوں کیلئے تیار کردہ پر متعین" کے طور پر دکھائی دے۔ ایسا ہونے کے بعد، آپ اپنے ناظرین کی ترتیب تبدیل نہیں کر سکیں گے۔
تاہم، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات ہم سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں ہمارا فیصلہ غلط ہے، تو آپ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
اپنے کمپیوٹر پر اپیل شروع کرنے کے لیے:
- کمپیوٹر پر، studio.youtube.com پر جائیں۔
- دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
- اس ویڈیو پر جائیں، جس کیلئے آپ اپیل کرنا چاہتے ہیں۔
- "بچوں کیلئے تیار کردہ پر متعین" پر ہوور کریں اوراپیل پر کلک کریں۔
- اپیل کرنے کی وجہ درج کریں اور جمع کرائیں پر کلک کریں۔
اپنے فون پر اپیل شروع کرنے کے لیے:
- YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
- مینیو ویڈیوز پر تھپتھپائیں۔
- اپ لوڈز ٹیب میں، اس ویڈیو پر تھپتھپائیں جس کی آپ اپیل کرنا چاہتے ہیں۔
- پابندیاں کے تحت، بچوں کیلئے تیار کردہ پر سیٹ کریں پر تھپتھپائیں۔
- اپیل پر تھپتھپائیں اور اپیل کرنے کی اپنی وجہ درج کریں۔
- جمع کرائیں پر تھپتھپائیں۔
آپ کے اپیل جمع کرانے کے بعد
آپ کو YouTube سے ایک ای میل موصول ہوگی جس میں آپ کی اپیل کی درخواست کا نتیجہ آپ کو بتایا جائے گا۔ درج ذیل نتائج میں سے کوئی ایک نتیجہ ہوگا:
- اگر آپ کی اپیل کامیاب رہتی ہے، تو ہم 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ناظرین کی ترتیب ہٹا دیں گے۔
- اگر آپ کی اپیل ناکام ہو جاتی ہے، تو آپ کے مواد پر 'بچوں کیلئے تیار کردہ' ناظرین کی ترتیب موجود رہے گی۔ آئندہ سے، براہ کرم اپنے چینل اور/یا انفرادی ویڈیو کی ناظرین کی ترتیبات کا جائزہ لیں۔ اگر آپ اپنے ناظرین کا مناسب طریقے سے تعین کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو آپ کو COPPA کے تحت قانونی مسائل یا YouTube پلیٹ فارم پر مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔
آپ ہر ویڈیو کیلئے صرف ایک بار اپیل کر سکتے ہیں۔