مشتہر کیلئے موافق منیٹائزیشن کے جائزے کیسے کام کرتے ہیں

اگر آپ کی ویڈیو کو "محدود منیٹائزیشن" یا "پیلا آئیکن" ملتا ہے، تو آپ انسانی جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے جائزے کی درخواست کرنے پر، ایک پالیسی کا ماہر آپ کی ویڈیو کا جائزہ لیتا ہے اور منیٹائزیشن سے متعلق فیصلہ کرتا ہے۔ یہ مضمون وضاحت کرتا ہے کہ جائزہ کے دوران کیا ہوتا ہے۔

جائزہ لینے کے دوران جائزہ کاران کیا تجزیہ کرتے ہیں

ہمارے ماہرین ویڈیو سے متعلق تمام مواد کا جائزہ لیتے ہیں۔ وہ مواد کے ہر ٹکڑے کو بغور دیکھتے اور اس کا جائزہ لیتے ہیں، بشمول:

  • ویڈیو کا مواد
  • عنوان
  • تھمب نیل
  • تفصیل
  • ٹیگز

جائزہ کاران مواد کا تجزیہ کیسے کرتے ہیں

ہمارے تجزیہ کاران ویڈیو اور متعلقہ مواد کا مجموعی طور پر جائزہ لیتے ہیں۔ ہر ویڈیو کی اشتہار کی موزونیت اس کے سیاق و سباق پر منحصر ہے۔

جائزہ کے دوران، ماہرین مندرجہ ذیل اصولوں کے ساتھ مشتہر کے موافق گائيڈلائنز کا استعمال کرتے ہیں:

  • سیاق و سباق
  • فوکس
  • ٹون
  • حقیقت نگاری
  • گرافکنیس

سب سے اہم اصول سیاق و سباق ہے۔ آپ کی ویڈیو کے پس پشت کیا مقصد کار فرما ہے؟ کیا اس کا مقصد اطلاع دینا اور معلومات فراہم کرنا ہے یا اسے حیران کرنے اور بھڑکانے کیلئے تیار کیا گیا ہے؟ مثال کے طور پر، اگر اسے اطلاع دینے اور معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے تو آپ کو اپنے عنوان، تھمب نیلز، تفصیل اور ٹیگز میں سیاق و سباق شامل کرنا چاہیے۔ یہ سیاق و سباق منیٹائزیشن سے متعلق صحیح فیصلہ کرنے میں جائزہ کاروں کی مدد کرتے ہیں۔ سیاق و سباق کے بغیر، عین ممکن ہے کہ جائزہ کاران آپ کے مواد کا درست طریقے سے تجزیہ نہ کر سکیں۔

مثال کے طور پر، ایک ایسی ویڈیو کو اشتہارات حاصل ہو سکتے ہیں جس میں کچھ گالی گلوچ کے الفاظ ہیں۔ اسی طرح، ایک دوسری ویڈیو کو ممکن ہے اشتہارات حاصل نہ ہوں جس میں گالی گلوچ کے الفاظ نہیں ہیں لیکن کافی مقدار میں پرتشدد مواد ہے۔

جائزہ لینے کے بعد کیا ہوتا ہے

جائزہ مکمل ہونے کے بعد، آپ کو منیٹائزیشن کے فیصلے سے متعلق ای میل موصول ہوتی ہے۔ جائزہ کار کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو کے منیٹائزیشن کے اسٹیٹس میں مزید تبدیلی نہیں ہوگی۔

انسانی جائزے اہم کیوں ہیں

ہمارے سسٹمز لرننگ ٹیکنالوجی اور اپیلوں کے لاکھوں دستی جائزوں کے ذریعے تقویت یافتہ ہوتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں ساتھ مل کر سسٹم کو تربیت دیتے اور بہتر بناتے ہیں تاکہ ہر ویڈیو کیلئے منیٹائزیشن کے درست فیصلے کئے جا سکیں۔ ٹیکنالوجی انسان جائزہ کار کے فیصلوں اور خودکار فیصلوں کا موازنہ کرتی ہے اور اس معلومات کو سسٹم کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7545200821281211437
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false