موسیقی کے لیبلز کے لئے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز

اس مضمون میں وضاحت کردہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کیلئے دستیاب ہیں جو YouTube کا Content ID مماثل سسٹم استعمال کرتے ہیں۔

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز سے آپ کو زیادہ مرئیت حاصل ہوتی ہے اور Content ID کے آواز ریکارڈنگ کے اثاثوں پر آپ کے حقوق اور ڈیٹا کی نمائندگی کئے جانے کے طریقے پر زیادہ باریک کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔

آواز ریکارڈنگ کے اثاثوں پر، اب آپ کو ہر اس منفرد ISRC (انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ ریکارڈنگ کوڈ) کے لیے تخلیق کیا ہوا ایک "ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر" کا اثاثہ نظر آئے گا جو آپ YouTube کو ڈیلیور کرتے ہیں۔ اختیاری طور پر، اگر ایک مخصوص حسب ضرورت ID کے ساتھ ڈیلیور کیا جائے تو اسی ISRC کو آپ کے ایک سے زیادہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز پر بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

آواز ریکارڈنگ کے اثاثے کے بر عکس، ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر ایک مالک کے ذریعے فراہم کردہ میٹا ڈیٹا، ملکیت اور پالیسی کی معلومات کی ہی نمائندگی کرتا ہے۔ صرف آپ اپنے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کو دیکھ سکتے اور ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

ISRC کے ذریعے بریک آؤٹ سے آپ کو اثاثہ کے اپ ڈیٹ یا ضم کرنے کے دوران میٹا ڈیٹا کے سابقہ ڈیلیور کردہ ورژنز کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز سے مناسب ریکارڈ لیبل یا فنکار کو ایسی صورتوں میں آسان تر رپورٹنگ کی بھی اجازت مل سکتی ہے جہاں یکساں، لیکن مختلف آڈیو حوالہ جات کو Content ID کے لیے ڈپلیکیٹ سمجھا جاتا ہے اور وہ اسی ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے پر مشتمل ہوتے ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

مجھے اپنے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے اثاثے کہاں مل سکتے ہیں؛ وہ کس طرح نظر آتے ہیں؟

آواز ریکارڈنگ کے اثاثوں پر، آپ کو ایک ساؤنڈ ریکارڈنگ ٹیب نظر آئے گا۔ آپ کے شیئرز سیکشن کے تحت، آپ اپنی ملکیت کے تمام ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز دیکھ پائیں گے۔

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے عنوان پر کلک کرنے سے تفصیلات کا صفحہ کھل جاتا ہے۔ ہر ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر میں اس کی اپنی منفرد اثاثہ ID اور دو ٹیبز ہوتے ہیں: میٹا ڈیٹا اور ملکیت اور پالیسی۔ میٹا ڈیٹا اور ملکیت و پالیسی کے ٹیبز ہو بہو ویسے ہی ہیں جیسے آج آپ آواز ریکارڈنگ کے اثاثہ پر دیکھتے ہیں، لیکن وہ اس انفرادی ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کیلئے آپ کے فراہم کردہ میٹا ڈیٹا، ملکیت اور پالیسی کو ہی ظاہر کرتے ہيں۔

آپ ترمیم کریں کی پنسل پر کلک کر کے معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں یا اس انفرادی ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے لئے میٹا ڈيٹا کی ڈیلیوریز کو دیکھنے کے لئے میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں پر کلک کر سکتے ہیں۔

اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ فروری 2019 سے پہلے تخلیق کیے گئے شیئر کے لیے میٹا ڈیٹا کا موازنہ دیکھتے وقت آپ کو میٹا ڈیٹا کے موازنہ میں ایک سے زائد ISRC دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ ہم ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر پر صرف تازہ ترین ڈیلیور کردہ ISRC کو آفیشل ISRC شمار کرتے ہیں۔

کیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کے لیے حسب ضرورت ID مطلوب ہے؟

حسب ضرورت ID مطلوبہ فیلڈ نہیں ہے۔ حسب ضرورت ID اور ڈیلیور کردہ ISRC ایک ساتھ مل کر ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر تخلیق کرنے کے لیے ایک منفرد "کلید" بناتے ہیں؛ تاہم، حسب ضرورت ID مکمل طور پر اختیاری ہے۔ اگر آپ ایک ہی ISRC سے دو یا اس سے زیادہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز تخلیق کرنا چاہتے ہیں تو تفریق کرنے کے لیے حسب ضرورت ID کو استعمال کرنا ضروری ہے۔

کیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کو حذف کیا جا سکتا ہے؟

کسی ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر سے معلومات کو حذف کرنے کا کوئی باضابطہ طریقہ نہیں ہے۔ تاہم، چونکہ ہم ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر پر تازہ ترین شامل کردہ میٹا ڈیٹا، ملکیت اور پالیسی کو ہی زیر غور لاتے ہیں اس لیے مواد کے منتظم میں 'ترمیم کریں' پنسل پر کلک کر کے اس میں ترمیم کرنا یا اپ ڈیٹ ڈیلیور کرنا اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے لیے درست معلومات پیش کر رہے ہیں۔

ہم جلد ہی اضافی، غیر مطلوبہ شیئرز کو "حذف" کرنے کے لیے آپ کے اپنے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کو ایک ساتھ ضم کرنے کی صلاحیت بھی شامل کریں گے۔

کسی متعلقہ ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے کے لیے کس ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کی ملکیت اور پالیسی کا اطلاق ہوتا ہے؟

فی الحال، ہم صرف آپ کے تازہ ترین ڈیلیور کردہ یا تازہ ترین اپڈیٹ کردہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر سے ماخوذ ملکیت اور پالیسی کو آواز ریکارڈنگ کے اثاثے کے لیے آپ کی ملکیت اور پالیسی کے طور پر شمار کر رہے ہیں۔

مستقبل میں، ہم اس منطق کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ آپ کے اپنے تمام ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کی ملکیت کے ایک مجموعے کو ایک آواز ریکارڈنگ کے اثاثے پر لے جائيں تاکہ آپ کے ڈیلیور کردہ ISRCs کی سب سے جامع ملکیت اور سب سے تحدیدی پالیسی کو محفوظ کیا جا سکے، یہاں تک کہ اثاثوں کے انضمام کی صورتوں میں بھی۔

مجھے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کی ملکیت کے تنازعات کو کیسے حل کرنا چاہیے؟

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز میں ملکیت کے تنازعات نہیں ہوتے ہیں، کیونکہ ہر ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کا صرف ایک مالک ہوتا ہے۔

اثاثہ کے تمام مالکان کی مجموعی ملکیت کے مطابق، ملکیت کے تنازعات، ایک متعینہ آواز ریکارڈنگ کے اثاثہ کے لئے ہر مالک کی تازہ ترین ڈیلیور کردہ یا تازہ ترین اپڈیٹ کردہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کی بنیاد پر، آواز ریکارڈنگ کے اثاثے کی سطح تک ہی محدود رہتے ہیں۔ مزید جانیں۔

ملکیت کے تنازعات کو ملکیت و پالیسی اور ساؤنڈ ریکارڈنگ ٹیبز دونوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز میں حوالہ جات یا تاثیری دعوے ہوتے ہیں؟

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز حوالہ جات سے وابستہ نہیں ہوتے ہیں اور وہ کسی دعوی پر اثر انداز نہیں ہوتے ہیں۔

آپ کو یہ دکھائی دے سکتا ہے کہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز نئے حوالہ جات کی ڈیلیوری کے دوران تخلیق کیے جاتے ہیں، لیکن یہ حوالہ جات اور دعوے آواز ریکارڈنگ کے اثاثے سے وابستہ رہتے ہیں۔

کیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز میرے مواد کی ڈیلیوری کے ساتھ آواز کی ریکارڈنگ میں اپ ڈیٹس بھیجنے کے طریقے پر اثرانداز ہوتے ہیں؟

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز سے آپ کا مواد کی ڈیلیوری کے ساتھ اپ ڈیٹس ڈیلیور کرنے کا طریقہ متاثر نہيں ہونا چاہیے۔

جب آپ کسی آواز ریکارڈنگ کے اثاثے کو کوئی اپ ڈیٹ ڈیلیور کرتے ہیں:

  • اگر آپ کا فراہم کردہ ISRC آپ کے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز میں سے کسی ایک کے تازہ ترین ڈیلیور کردہ ISRC کے طور پر موجود نہیں ہوتا ہے تو ایک نیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر تخلیق ہو جائے گا۔
  • اگر آپ کا فراہم کردہ ISRC آپ کے ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز میں سے کسی ایک کے تازہ ترین ڈیلیور کردہ ISRC کے طور پر موجود نہیں ہوتا ہے تو ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
  • اگر آپ کا فراہم کردہ ISRC آپ کے ایک سے زیادہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے لیے تازہ ترین ڈیلیور کردہ ISRC کے طور پر موجود ہوتا ہے اور تفریق کرنے کے لیے کوئی حسب ضرورت ID فراہم نہیں کی جاتی ہے تو اس ISRC کے ساتھ آپ کے سب سے پہلے تخلیق کردہ شیئر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر میں اپنے آواز ریکارڈنگ کے اثاثوں کے لیے ISRCs ڈیلیور نہ کروں تو کیا ہوگا؟

جب بھی ممکن ہو ISRCs فراہم کیے جانے چاہئیں، کیونکہ یہ شناخت کاران آڈیو ریکارڈنگز کے لیے انڈسٹری کا معیار ہیں؛ تاہم، اگر آپ کے پاس ریکارڈنگ کے لیے ISRC نہ ہو، تب بھی حسب ضرورت ID یا آواز ریکارڈنگ کے اثاثہ کی ID کے ساتھ ڈیلیور کرنا ممکن ہے۔ آواز ریکارڈنگ کے اثاثے میں آپ کی ابتدائی ڈیلیوری کے لیے ایک ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر ۃخلیق کیا جائے گا، لیکن ڈیٹا کو اس اثاثے میں بعد کی اپڈیٹس سے اوور رائٹ کیا جا سکتا ہے جس میں ISRC فراہم نہیں کیا گیا ہو۔

میں کسی مخصوص ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کو کیسے تلاش کر سکتا ہوں؟

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کو اثاثوں کی فہرست کے اندر ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر ID کے ذریعے تلاش نہیں کیا جا سکتا ہے؛ تاہم، آپ ایسی آواز ریکارڈنگ کی اثاثہ ID کو تلاش کرسکتے ہیں جو ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے اثاثہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ متبادل کے طور پر، آپ کسی مخصوص ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے لیے اپنے تازہ ترین ڈیلیور کردہ ISRC کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں۔

کیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز YouTube Analytics میں ظاہر ہوتے ہیں؟

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز سے متعلق معلومات YouTube Analytics میں ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ آپ آواز ریکارڈنگ کے اثاثہ کی ID کے ذریعے YouTube Analytics میں تلاش کر سکتے ہیں۔ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کے ذریعے اپنے ڈیٹا کا بریک آؤٹ دیکھنے کے لیے، آپ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کی ڈاؤن لوڈ کے قابل رپورٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کے قابل رپورٹس میں ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کیسے ظاہر ہوتے ہیں؟

آپ تمام ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز اور متعلقہ میٹا ڈیٹا کو اپنے مواد کے منتظم کے رپورٹس > اثاثہ سیکشن کے اندر نیا اثاثہ شیئر میں دیکھ سکتے ہیں۔

ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کسی دوسرے میٹا ڈیٹا یا ڈاؤن لوڈ کے قابل مالی رپورٹس میں واضح طور پر ظاہر نہیں ہوتے ہیں۔ دیگر تمام رپورٹس کے لیے، آپ کے فراہم کردہ میٹا ڈیٹا کا تازہ ترین ورژن یا اگر آپ نے میٹا ڈیٹا فراہم نہیں کیا ہے تو ڈسپلے میٹا ڈیٹا، وہ میٹا ڈیٹا کا ورژن ہے جو دکھایا جاتا ہے۔

تاہم، چونکہ اثاثہ شیئر کی رپورٹ ہر ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر ID اور متعلقہ آواز ریکارڈنگ کی اثاثہ ID کا مزید باریک ڈیٹا ظاہر کرتی ہے اس لیے ISRC کے ذریعے ریکارڈ لیبل یا فنکار کی زيادہ واضح تصویر فراہم کرنے میں مدد کے لیے معلومات کو دیگر رپورٹس سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ نے ISRC کے ساتھ کسی گانے کا ایسا ری ماسٹرڈ ورژن ڈیلیور کیا ہے جسے اسی آواز ریکارڈنگ کے اثاثے میں اصل ورژن کی مانند اس کے منفرد ISRC کے ساتھ ضم کیا گیا ہے تواثاثہ شیئر کی رپورٹ آپ کو ایک ہی ساؤنڈ ریکارڈنگ اثاثہ ID سے متعلق اصل اور ری ماسٹرڈ ورژن دونوں کے لیے علیحدہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز دکھا سکتی ہے۔ اگر یہ ورژنز مختلف ریکارڈ لیبلز کے زیر ملکیت ہیں تو آپ دونوں لیبلز کو Content ID کی کارکردگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے مالی رپورٹس کے ساتھ موازنہ کرنا پسند کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10903439282887507037
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false