تلاش میں آفیشل کارڈز

آفیشل کارڈز YouTube تلاش میں آفیشل مواد کو ہائی لائٹ کر کے، ناظرین کو مواد دریافت کرنے میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔ ان کارڈز میں سرفہرست چینلز کی آفیشل ویڈیوز شامل ہوتی ہیں، جیسے کہ سرفہرست YouTube تخلیق کاران، مشہور شخصیات اور موسیقی کے فنکاران کے ساتھ ساتھ اسپورٹس ٹیمز، موویز اور TV، موسیقی اور خاص ایونٹس سے متعلق مواد۔ یہ کارڈز خود کار طور پر تیار کیے جاتے ہیں اور انہیں حسب ضرورت بنانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

موسیقی کارڈز

موسیقی کارڈز میں موسیقی کے فنکار، گانے، صنف یا حالیہ البمز اور موسیقی کی ویڈیوز شامل ہو سکتی ہیں۔ آپ آفیشل فنکار کارڈز پر اپنے پسندیدہ فنکار کے حالیہ پریمئیرز اور لائیو سلسلے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ سر فہرست چارٹس کے کارڈز تلاش میں YouTube Music کے سر فہرست گانے اور موسیقی کی ویڈیوز دکھاتے ہیں۔ میوزک چارٹس اور بصیرتوں کے بارے میں مزید جانیں۔

اسپورٹس کارڈز

اسپورٹس کارڈز میں اسپورٹس ٹیمز، آئندہ کے یا لائیو گیمز، ٹورنامنٹس یا مختلف اسپورٹس سے متعلق مواد دکھائے جاتے ہیں۔ ان کارڈز میں حالیہ اسکورز، ہائی لائٹس اور متعلقہ ٹیمز بھی شامل ہوتی ہیں۔

TV کارڈز

TV کارڈز میں مخصوص شوز یا نیٹ ورکس شامل ہوتے ہیں۔ ان میں عام طور پر حالیہ ایپی سوڈز یا سیزنز شامل ہوتے ہیں اور تصدیق شدہ چینلز ہونے کی صورت میں سبسکرائب کرنے کا بٹن دکھائی دے سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ شوز مفت میں دستیاب ہوں، یک وقتی ادائیگی کی ضرورت ہو یا صرف Premium سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوں۔

ویڈیو گیم کے کارڈز

ویڈیو گیم کے کارڈز میں فراہم کردہ ویڈیو گیم سے متعلق آفیشل مواد شامل ہوتا ہے۔ کسی ویڈیو گیم کارڈ کا انتخاب کرنے سے، اس گیم سے متعلق مزید مواد دکھائی دینے لگتا ہے، جیسے کہ لائیو سلسلے اور تازہ ترین اپ لوڈز اور مقبول ویڈیوز۔

خاص ایونٹس کے کارڈز

خاص ایونٹس کے کارڈز میں ایونٹس، جیسے کہ موسیقی کے فیسٹیولز اور کھیل کے بڑے مقابلے، جیسے کہ عالمی کپ سے متعلق مواد شامل ہوتے ہیں۔

آفیشل ذاتی معلومات کے کارڈز

آفیشل ذاتی معلومات کے کارڈز میں YouTube پر سب سے زیادہ تلاش کیے گئے افراد، جو پلیٹ فارم پر یا اس کے باہر بھی معروف شخصیات ہیں، جیسے کہ اداکاران، موسیقاران ایتھلیٹس اور سر فہرست YouTube تخلیق کاران۔ ان کارڈز میں سبسکرائب کرنے کا بٹن موجود ہوتا ہے اور بالکل حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو دکھائی دیتی ہے۔

نوٹ: آفیشل ذاتی معلومات کے کارڈز فی الحال محدود تعداد میں لوگوں کے لیے دستیاب ہیں۔ اس کے لیے درخواست کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے، لیکن ہمارا ارادہ ہے کہ ہم مستقبل قریب میں مزید چینلز میں وسعت دیں۔

آفس ہولڈر کارڈز

آفس ہولڈر کارڈز تلاش کے استفسارات میں درج ذیل کے بارے میں دکھائے گا:

  • ایگزیکیٹیو پاور کے ساتھ حکومتی شاخ کے لیڈرز کے نام۔ ملک کی بنیاد پر، اس میں وزیر اعظم، صدر یا کوئی ایسا دوسرا عہدہ شامل ہے جس کے پاس ریاست کی حکمرانی کے لیے حتمی ذمہ داری ہوتی ہے۔
  • ایگزیکیٹیو پاور کے ساتھ حکومتی شاخ کا دفتر۔
نوٹ:آفس ہولڈر کارڈ صرف کچھ ملکوں میں تعاون یافتہ ہے۔ یہ اس عہدے کے لیے انتخاب سے پہلے تک ظاہر نہیں ہو گا۔

آفیشل سیاسی پارٹی کے کارڈز

ان ممالک میں جہاں یہ خصوصیت دستیاب ہے، سیاسی پارٹی کے آفیشل کارڈز متعلقہ تلاش کے استفسارات کے لیے دکھائے جا سکتے ہیں۔ اہلیت ایک سیاسی جماعت کی نمائندگی اور اکثریتی سیاسی پارٹی کے طور پر قومی، نمائندہ طرز حکومت میں انتخاب پر مبنی ہے۔

نوٹ: سیاسی پارٹی کے آفیشل کارڈز فی الحال صرف امریکہ میں تعاون یافتہ ہیں۔

پوڈکاسٹ کے آفیشل کارڈز

پوڈکاسٹ کے آفیشل کارڈز پوڈکاسٹ کے مخصوص شوز اور اس شو کے حالیہ ترین ایپی سوڈز نمایاں کرتے ہیں۔

نوٹ: پوڈکاسٹ کے آفیشل کارڈز پوڈکاسٹ تخلیق کاران کے ایک چھوٹے ذیلی سیٹ تک محدود ہوتے ہیں۔ مستقبل میں اسے مزید چینلز تک پھیلانے کا ہمارا ارادہ ہے۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12226972089313388545
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false