اپنے آفیشل آرٹسٹ چینل کا نظم کریں

اپنے فنکار کے نام کو اپنے چینل کے نام کے طور پر استعمال کریں

چینل کے مؤثر ناموں سے آپ کے مداحوں کو تلاش کے نتائج میں پورے YouTube پر آپ کے آفیشل چینل اور آپ کی آفیشل ویڈیوز کو آسانی سے تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ چینل کے خراب ناموں سے مداحوں کے لئے آپ کے چینل اور آپ کی ویڈیوز کی دریافت کرنا زیادہ دشوار ہو سکتا ہے اور اس سے ممکنہ طور پر آپ کے اینالیٹکس پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اپنے OAC کے لیے آفیشل آرٹسٹ کا نام، بینڈ کا نام یا اپنی تازہ ترین ریلیز کا نام استعمال کرنے پر غور کریں۔

مثال کے طور پر، Big Light بینڈ کے لئے چینل کا اچھا نام Big Light ہوگا۔ وہ نام استعمال کرنے کی کوشش کریں جو آپ کی تازہ ترین ریلیز میں ہے۔

اپنے چینل کا نام لکھنے کے بہترین طریقے

یہ یقینی بنانے کے لئے ان بہترین طریقوں کی پیروی کریں کہ YouTube پر آپ کے چینل کا نام مداحوں کے لئے بہتر ہے:
  • مناسب بڑے حروف کا استعمال کریں: مثال کے طور پر، "big light" یا "BIG LIGHT" استعمال نہ کریں، الا یہ کہ آپ کا برانڈ اسٹائل کے حصے کے طور پر صراحت کے ساتھ بڑے حروف کو استعمال نہ کرتا ہو۔
  • مناسب اسپیس کا استعمال کریں: مثال کے طور پر، "BigLight" استعمال نہ کریں، الا یہ کہ آپ کا برانڈ صراحت کے ساتھ نام کو جفت شکل میں استعمال کرتا ہو۔
  • اضافی الفاظ استعمال کرنے سے بچیں: مثال کے طور پر، "آفیشل"، "TV"، "چینل"، "YouTube"، یا "پروڈکشنز" جیسے الفاظ کو اپنے نام میں شامل نہ کریں۔
  • بنیادی زبان منتخب کریں: اگر آپ کے ناظرین متعدد زبانوں سے تعلق رکھتے ہیں تو اپنے نام کے لئے ایک زبان کا انتخاب کریں۔ آپ متبادل ترجمے شامل کرسکتے ہیں جو مداحوں کی زبان کی ترجیحات کے مطابق ظاہر ہوں گے۔
نوٹ: اپنے چینل کا نام تبدیل کرنے سے دوسرے Google پروڈکٹس میں بھی آپ کا نام تبدیل ہو جائے گا، الا یہ کہ آپ نے اپنے چینل کو برانڈ اکاؤنٹ میں منتقل کیا ہو۔ برانڈ اکاؤنٹ صرف ایسے نام کی اجازت دے گا جو صرف YouTube پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ آپ کو اپنی ٹیم کے دوسرے لوگوں کو بھی چینل کی اجازتیں دینے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

اطلاعات

مداحوں کے سبسکرائب کرنے کے بعد، جب آپ نئی ویڈیوز شائع کرتے ہیں تو انہیں بھی اطلاعات ملنا شروع ہو سکتی ہیں۔ بطور ڈیفالٹ، ہم صرف چینل سے ہائی لائٹس بھیجیں گے۔

اگر آپ کے پاس آفیشل آرٹسٹ چینل ہے تو ناظرین اپنی سبسکرپشنز فیڈ میں صرف آفیشل چینل سے بھیجی جانے والی اطلاعات دیکھیں گے۔

آفیشل آرٹسٹ چینل سے ان کو کس قسم کی اطلاع ملے گی اس کا انحصار اطلاع کی ان ترجیحات پر ہے جو انہوں نے آپ کے دوسرے چینلوں کے لئے متعین کی ہیں۔ موضوع پر مبنی چینل کی ترجیحات آفیشل آرٹسٹ چینل کے لئے اطلاع کی ترتیبات کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔

جانیں کہ ناظرین کی ترتیبات اطلاعات کو کیسے متاثر کرتی ہیں

  • اگر ناظرین OAC پر گھنٹی کی اطلاعات سیٹ کرتے ہیں تو دوسرے چینلوں پر ان کی ترتیب سے قطع نظر انہیں گھنٹی کی اطلاعات حاصل ہوں گی۔
  • اگر ناظرین OAC پر ہائی لائٹس سیٹ کرتے ہیں تو انہیں دوسرے چینلوں پر ان کی ترتیب سے قطع نظر ہائی لائٹس حاصل ہوں گی۔ 
  • اگر کسی ناظر نے آپ کے موجودہ چینل کے لئے اطلاع کی ترتیبات کا انتخاب کیا ہے اور پھر اس نے آپ کے OAC کو سبسکرائب کیا تو ان کی اطلاع کی ترتیبات OAC پر جاری رہیں گی۔

YouTube Analytics برائے فنکاران ملاحظہ کریں

اگر آپ YouTube پر ایک فنکار کا درجہ رکھتے ہیں اور آپ کے پاس آفیشل آرٹسٹ چینل ہے تو آپ اینالیٹکس دیکھنے کے لئے YouTube اسٹوڈیو ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ Analytics میں آپ کے ان سبھی چینلوں کا ڈیٹا نظر آئے گا جہاں آپ کی موسیقی موجود ہے (مثال کے طور پر، آرٹسٹ کے زیر ملکیت اور ان کے ذریعے آپریٹ کردہ چینل، موضوع پر مبنی چینل، اور VEVO)۔

YouTube Analytics برائے فنکاران کے بارے میں مزید جانیں۔

اپنے فنکار کی ڈسکوگرافی کو اپ ڈیٹ کریں

اگر آپ کو اپنی ڈسکوگرافی میں غلطیاں نظر آتی ہیں، جیسے کہ البم کے غلط عنوانات یا گانے کا میٹا ڈیٹا، تو اپنے لیبل یا ڈسٹری بیوٹر سے رابطہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14684391563284975827
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false