میوزک چارٹس اور بصیرتیں

YouTube چارٹس سے آپ کو دنیا بھر کے مقبول ترین فنکاروں، گانوں اور موسیقی کی ویڈیوز کو دیکھنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ ہم کبھی کبھار اپنے چارٹس کے معیار کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ اپ ڈیٹس کیلئے بعد میں پھر چیک کریں۔

یومیہ YouTube چارٹس

YouTube ملاحظات کی بنیاد پر، مندرجہ ذیل چارٹس کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

رجحان ساز چارٹ

رجحان ساز چارٹ کی مدد سے آپ موسیقی کی دنیا میں نئی اور مقبول چیزیں دیکھ سکتے ہیں۔ ریلیز کے وقت مقبولیت کی بنیاد پر گانوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ رجحان ساز چارٹ کو دن میں کئی مرتبہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

روزانہ کی سرفہرست موسیقی کی ویڈیوز

روزانہ کی سرفہرست موسیقی کی ویڈیوز کے چارٹ کو روزانہ ریفریش کیا جاتا ہے اور YouTube پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی آفیشل میوزک ویڈیوز کو نمایاں کیا جاتا ہے۔

Shorts پر روزانہ کے سرفہرست گانے

Shorts پر سرفہرست گانوں میں YouTube Shorts پر گانوں کی کارکردگی کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ گانوں کی درجہ بندی روزانہ کی جاتی ہے اور یہ درجہ بندی ان تخلیق کردہ Shorts کی کُل تعداد پر مبنی ہوتی ہے جن میں گانے کا استعمال کیا گيا ہو۔

ہفتہ وار YouTube چارٹس

مندرجہ ذیل چارٹس کو ہفتہ وار YouTube ملاحظات کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

ہفتہ وار سرفہرست گانے

ہفتہ وار سرفہرست گانے کے چارٹ میں YouTube پر سب سے زیادہ چلنے والے گانوں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ اس چارٹ میں گانے کے ہر آفیشل ورژن کے کُل ملاحظات شامل ہوتے ہیں، بشمول:
  • آفیشل میوزک ویڈیو
  • آفیشل گانے کے ساتھ صارف کی تیار کردہ ویڈیوز
  • گانے کے بول دکھانے والی ویڈیوز

ہفتہ وار سرفہرست فنکاران

ہفتہ وار سرفہرست فنکاران کا چارٹ YouTube پر مقبول ترین فنکاران کے اعتراف میں بنایا جاتا ہے۔ کسی فنکار کی مکمل ڈسکوگرافی پر موصول ہونے والے ملاحظات کی کُل تعداد کا استعمال کر کے، اس چارٹ میں فنکاروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے، بشمول:
  • آفیشل میوزک ویڈیوز
  • آفیشل گانے کے ساتھ صارف کی تیار کردہ ویڈیوز
  • آفیشل لائیو کارکردگیاں
  • ری مکسز
  • گانے کے بول دکھانے والی ویڈیوز
  • البم کے گانے
  • تعاونات

ہفتہ وار سرفہرست موسیقی کی ویڈیوز

ہفتہ وار سرفہرست موسیقی کی ویڈیوز کے چارٹ میں پلیٹ فارم پر مقبول ترین آفیشل میوزک ویڈیوز کو ان کے ملاحظات کی تعداد کی بنیاد پر نمایاں کیا جاتا ہے۔

Shorts پر ہفتہ وار سرفہرست گانے

Shorts پر سرفہرست گانوں میں YouTube Shorts کے اندر گانوں کی کارکردگی کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ گانوں کی درجہ بندی ہر ہفتے کی جاتی ہے اور یہ درجہ بندی ان تخلیق کردہ Shorts کی کُل تعداد پر مبنی ہوتی ہے جن میں گانے کا استعمال کیا گيا ہو۔

YouTube چارٹس کے بارے میں مزید جانیں

دستیاب مقامات

YouTube چارٹس دنیا بھر کے 61 ممالک یا علاقوں میں دستیاب ہیں:

  • ارجنٹینا
  • آسٹریلیا
  • آسٹریا
  • بیلجیم
  • بولیویا
  • برازیل
  • کینیڈا
  • چلی
  • کولمبیا
  • کوسٹاریکا
  • چیک ریپبلک
  • ڈنمارک
  • جمہوریہ ڈومینیکن
  • ایکواڈور
  • مصر
  • ایل سیلواڈور
  • استونیا
  • فن لینڈ
  • فرانس
  • گوئٹے مالا
  • جرمنی
  • ہونڈوراس
  • ہنگری
  • آئس لینڈ
  • ہندوستان
  • انڈونیشیا
  • آئرلینڈ
  • اسرائیل
  • اٹلی
  • جاپان
  • کینیا
  • لگژمبرگ
  • میکسیکو
  • نیدرلینڈ
  • نیوزی لینڈ
  • نکاراگوا
  • نائیجیریا
  • ناروے
  • پاناما
  • پیراگوئے
  • پیرو
  • پولینڈ
  • پرتگال
  • رومانیہ
  • روس
  • سعودی عرب
  • سربیا
  • جنوبی کوریا
  • جنوبی افریقہ
  • اسپین
  • سویڈن
  • سوئٹزرلینڈ
  • تنزانیہ
  • ترکی
  • یوگانڈا
  • برطانیہ
  • یوکرین
  • متحدہ عرب امارات
  • یوروگوئے
  • امریکہ
  • زمبابوے

امید رکھیں کہ آپ کے پسندیدہ گانوں اور فنکاروں سے متعلق مزید چارٹس جلد ہی ریلیز کئے جائیں گے۔

YouTube چارٹس کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

YouTube چارٹس میں YouTube پر سب سے زيادہ دیکھی جانے والی موسیقی کو گانے، ویڈیو، فنکار اور Shorts کی بنیاد پر الگ کیا جاتا ہے۔

  • سرفہرست گانوں کے چارٹس پر گانے کے مجموعی ملاحظات کی تعداد کی بنیاد پر YouTube پر اس کی کارکردگی کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ YouTube ویڈیو کی مندرجہ ذیل اقسام پر آفیشل گانے کے ملاحظات کو اکٹھا کر کے سرفہرست گانوں کیلئے یومیہ اور ہفتہ وار چارٹس تیار کرتا ہے:
    • آفیشل میوزک ویڈیو
    • صارف کا تیار کردہ مواد جو آفیشل گانے کا استعمال کرتا ہے
    • گانے کے بول دکھانے والی ویڈیوز
  • سرفہرست موسیقی ویڈیو کے چارٹس پر ویڈیو کے ملاحظات کی تعداد کے لحاظ سے آفیشل موسیقی کی کارکردگی کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ YouTube سرفہرست موسیقی ویڈیوز کیلئے یومیہ اور ہفتہ وار چارٹس تیار کرتا ہے۔
  • Shorts پر سرفہرست گانوں کی فہرست میں Shorts میں استعمال کردہ سرفہرست 50 گانوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ گانوں کی درجہ بندی ان تخلیق کردہ Shorts کی کُل تعداد پر مبنی ہوتی ہے جن میں گانے کا استعمال کیا گيا ہو۔ Shorts پر سرفہرست گانوں کیلئے YouTube یومیہ اور ہفتہ وار چارٹس تیار کرتا ہے۔
  • ہفتہ وار سرفہرست فنکاران میں کُل ملاحظات کے لحاظ سے سرفہرست 100 فنکاروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ کسی فنکار کے کُل ملاحظات YouTube پر اس فنکار سے منسوب گانے کے ملاحظات کی مجموعی تعداد پر منحصر ہوتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ YouTube چارٹس میں سب سے زیادہ رجحان ساز اور مقبول گانے ہی دکھائی دیں، وہ گانے ہماری پالیسیوں کے مطابق YouTube چارٹ سے ہٹائے جا سکتے ہیں جو کچھ مہینوں سے چارٹ میں شامل تو ہیں لیکن ان کے ناظرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

نوٹ: YouTube پر بامعاوضہ تشہیر کے ملاحظات کو YouTube چارٹس میں شمار نہیں کیا جاتا ہے۔

YouTube موسیقی کے اعداد و شمار

ہم YouTube موسیقی کے اعداد و شمار کے ٹول کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں، جو 2024 میں YouTube چارٹس کے اندر دستیاب ہوگا۔ ہم عارضی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، لیکن اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔ 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10952153035291391394
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false