زبان یا مقام کی ترتیبات تبدیل کریں

 

آپ اپنے کمپیوٹر، YouTube ایپ یا اپنے موبائل براؤزر کا استعمال کر کے YouTube پر اپنی ترجیحی زبان اور مقام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ 

زبان کی ترتیبات دستیاب ہونے پر چینل کا نام اور ویڈیو کا عنوان اور صوتی تلاش کی زبان جیسے ویڈیو میٹا ڈیٹا کو تبدیل کرتی ہیں۔ آپ جس مقام کا انتخاب کرتے ہیں وہ درج ذیل کیلئے دکھائی گئی ویڈیوز پر اثر انداز ہوتا ہے: 

  • تجاویز
  • رجحان ساز
  • خبریں

YouTube ان تمام ممالک، علاقوں اور زبانوں کیلئے زبان اور مواد کی ترجیحات فراہم کرتا ہے جہاں YouTube دستیاب ہے۔ ہم پروڈکٹ کے مزید صارفین تک پہنچنے کی اہلیت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ اگر آپ اپنی زبان یا ملک یا علاقہ تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو ایک اختیار منتخب کریں جو آپ کی ضروریات اور دلچسپیوں کو بہترین طریقے سے پورا کرتا ہو۔

YouTube کے آپ کے ملک یا علاقہ تلاش نہ کر پانے کی صورت میں ریاستہائے متحدہ امریکہ ڈیفالٹ مقام ہوگا۔

ویب یا YouTube ایپ پر اپنی زبان تبدیل کریں

YouTube ایپ یا موبائل سائٹ کیلئے ذیل کی ہدایات پر عمل کریں۔

YouTube ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر  پر تھپتھپائیں۔
  2. ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. عمومی پر تھپتھپائیں۔
  4. مقام  یا ایپ کی زبان پر تھپتھپائیں۔
  5. اس زبان یا مقام پر تھپتھپائیں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

موبائل ویب

بطور ڈیفالٹ، YouTube موبائل سائٹ آپ کے آلے کی زبان کی ترتیب کی پیروی کرتی ہے۔ آپ موبائل سائٹ پر زبان اور مقام کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے اکاؤنٹ  میں جائیں۔
  2. ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. اکاؤنٹ  پر تھپتھپائیں۔
  4. کوئی مختلف زبان منتخب کرنے کے لیے زبان پر تھپتھپائیں۔
  5. کوئی مختلف مقام منتخب کرنے کے لیے مقام پر تھپتھپائیں۔

TV پر YouTube

  1. TV پر YouTube ایپ پر ترتیبات  پر کلک کریں۔
  2. "زبان اور مقام" سیکشن تک اسکرول کریں۔
  3. زبان منتخب کریں۔
  4. ترمیم کریں پر کلک کریں۔
  5. اپنی منتخب کردہ زبان تک اسکرول کریں۔
  6. تبدیلی کی تصدیق کریں پر کلک کریں۔

How to change the language and country settings on YouTube from your mobile device

ای میل اطلاعات کے لیے زبان تبدیل کریں

YouTube سے آپ کی ای میلز آپ کے ملک کے لیے ڈیفالٹ زبان میں ڈیلیور کی جاتی ہیں۔ اگر آپ نے اپنے YouTube کی زبان کی ترتیبات کو تبدیل کیا ہے تو آپ اپنی ای میل کی ترتیبات کو درج ذیل سے مماثل کرنے کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں:

  1. اپنی ای میل کی ترتیبات پر جائیں۔
  2. اپنی ای میل اطلاع کی زبان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے "زبان" پر اسکرول کریں۔

اسمارٹ TVs، سلسلہ بندی والے آلات، گیم کنسولز پر اپنی زبان یا مقام تبدیل کریں


بطور ڈیفالٹ، اسمارٹ TVs، سلسلہ بندی کرنے والے آلات اور گیم کونسولز پر موجود YouTube ایپ آپ کے آلے کی زبان اور مقام کی ترتیبات کی پیروی کرے گی۔ آپ YouTube کی ان ترتیبات کو کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔ ان ترتیبات کو تبدیل کرنے کے لیے:

  • اپنے آلے پر YouTube ایپ کھولیں۔
  • ترتیبات کو منتخب کریں۔ 
  • کوئی مختلف زبان منتخب کرنے کے لیے زبان منتخب کریں۔
  • کوئی مختلف مقام منتخب کرنے کے لیے مقام منتخب کریں۔

اپنے کی بورڈ کے لیے تلاش کی زبان تبدیل کریں۔

آپ سرچ کی بورڈ کے لیے تلاش کی زبان کی ترتیب بھی تبدیل کر سکتے ہیں:

  1. اپنے سمارٹ TV، سلسلہ بندی کرنے والے آلے یا گیم کونسول پر YouTube ایپ کھولیں۔
  2. تلاش کریں کو منتخب کریں، پھر کسی زبان کا انتخاب کریں۔

سرچ کی بورڈ درج ذیل زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے:
 

  • عربی
  • کوریائی
  • چینی (آسان کردہ) 
  • نارویجین
  • چینی روایتی (ہانگ کانگ)
  • پولش
  • چینی روایتی (تائیوان)
  • پُرتگالی
  • ڈينش
  • پرتگالی (ﺑﺮﺍﺯﻳﻞ)
  • ڈچ
  • روسی
  • انگريزی
  • ہسپانوی
  • فرانسيسی
  • ہسپانوی (میکسیکو)
  • فرانسیسی (کینیڈا)
  • ہسپانوی (ریاستہائے متحدہ)
  • جرمن
  • سویڈش
  • يونانی
  • تھائی
  • عبرانی
  • ترک
  • ہنگریائی
  • یوکرینیائی
  • اطالوی
  • ویتنامی
  • جاپانی

 

نوٹ: اگر آپ کی ایپ کی زبان تعاون یافتہ نہیں ہے تو سرچ کی بورڈ انگریزی میں ڈیفالٹ ہوگا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1901895488489698695
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false