کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواستوں میں رابطے کی معلومات

جب آپ ہمارے ویب فارم کے ذریعے کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست جمع کراتے ہیں تو کچھ ذاتی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ کی معلومات کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے

  • اگر کسی ویڈیو کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹا دیا جاتا ہے، تو ویڈیو کی جگہ کاپی رائٹ کے مالک کا نام YouTube پر نظر آئے گا۔
    • اگر آپ ہمیں کوئی درست قانونی متبادل دیتے ہیں، جیسے کہ کمپنی کا نام یا مجاز نمائندہ، تو ہم اس کا جائزہ لیں گے اور اگر مناسب ہوا تو اس کا اطلاق کریں گے۔
    • آپ کی جانب سے درج کردہ کاپی رائٹ کے مالک کا نام، آپ کی درخواست کے عوامی ریکارڈ کا حصہ بن جائے گا۔ اپنی ہٹانے کی درخواست کے عوامی ریکارڈ کے بارے میں مزید جانیں۔
  • کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست مکمل کرنے کیلئے آپ کا پورا قانونی نام درکار ہے۔ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹائے گئے ویڈیو کے اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ اس کا اشتراک کیا جا سکتا ہے۔
  • آپ کی ہٹانے کی درخواست کے بنیادی ای میل پتے کا اشتراک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹائے گئے ویڈیو کے اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ اپ لوڈ کنندہ اپنی متعلقہ کاپی رائٹ اسٹرائیک کو حل کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
  • آپ کا طبعی پتہ اور فون نمبر رازدارانہ رہے ہوگا الا یہ کہ قانونی چارہ جوئی کے طور پر اس کی درخواست کی جائے۔ اگر YouTube کو کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تو ہم ایسا کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کریں گے۔
  • مبینہ طور پر خلاف ورزی والے کام کی تفصیل کا اشتراک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹائی گئی ویڈیو کے اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ وہ سمجھ سکے کہ اس کی ویڈیو کو کیوں ہٹایا گیا ہے۔ 

ہٹانے کی درخواستوں کا عوامی ریکارڈ

خلاف ورزی کرنے والی ویڈیو کا اپ لوڈ کنندہ آپ کی ہٹانے سے متعلق درخواست کی کاپی کے لیے درخواست کر سکتا ہے۔ اس عوامی ریکارڈ میں دکھائی جانے والی معلومات میں درج ذیل معلومات شامل ہیں:

  • کاپی رائٹ کے مالک کا نام
  • بنیادی ای میل پتہ
  • ثانوی ای میل پتہ (ویب فارم میں موجود ایک اختیاری فیلڈ)
  • آپ کا پورا قانونی نام
  • مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے کام سے متعلق آپ کی تفصیل
  • مزید معلومات کے لیے YouTube کی درخواستوں پر آپ کے جوابات۔ آپ کی ہٹانے کی ابتدائی درخواست کے نامکمل ہونے یا غلط ظاہر ہونے پر YouTube مزید معلومات کی درخواست کرے گا۔

رابطے کی معلومات کا اشتراک کرنے سے متعلق تشویشات

اگر آپ کو تشویش لاحق ہے کہ کوئی YouTube پر آپ کو ہراساں کر رہا ہے تو ممکن ہے کہ آپ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی بجائے ہراساں کرنے اور آن لائن ہراساں کرنے کی اطلاع دینے کے بارے میں مزید جاننا چاہیں۔

اگرچہ ہراساں کرنے اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی تشویشات بعض اوقات اوورلیپ ہو جاتی ہیں لیکن ان معاملات میں ممکن ہے کاپی رائٹ کے ہٹانے کی درخواست پر کارروائی بہترین اختیار نہ ہو۔ ممکن ہے آپ کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست جمع کرانے سے پہلے منصفانہ استعمال جیسے کاپی رائٹ کے مستثنیات کے بارے میں بھی مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں۔

یاد رکھیں کہ ایک مجاز نمائندہ (جیسے ایک وکیل) کاپی رائٹ کے مالک کی جانب سے کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ درخواست جمع کرانے کے لیے مجاز نمائندے کو اپنا YouTube اکاؤنٹ استعمال کرنا لازمی ہے۔ نیز، انہیں ہٹانے کی درخواست میں کاپی رائٹ کے مالک سے اپنے تعلق کو واضح کرنا ضروری ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13177823712935601040
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false