YouTube Priority Flagger پروگرام کے بارے میں

YouTube Priority Flagger پروگرام سرکاری ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو مضبوط ٹولز فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ایجنسیاں اور NGOs خاص طور پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے بارے میں YouTube کو مطلع کرنے میں مؤثر ہیں۔

YouTube Priority Flagger پروگرام میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • ایک ایسا ویب فارم جسے سرکاری ایجنسیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) YouTube سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے استعمال کر سکتی ہیں
  • رپورٹ کردہ مواد سے متعلق فیصلوں میں مرئیت
  • بڑھتی ہوئی کارروائی کیلئے پرچم کے ترجیحی جائزے
  • YouTube مواد کے شعبوں سے متعلق جاری گفتگو اور تاثرات
  • کبھی کبھار کی آن لائن ٹریننگز

پروگرام کی اہلیت

سرکاری ایجنسیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs)‏ YouTube Priority Flagger پروگرام میں شرکت کی اہل ہیں۔ آئیڈیل امیدواروں کی خصوصیات:

  • انہوں نے کم از کم ایک پالیسی کے تعین میں مہارت کی نشاندہی کی ہے
  • وہ کثرت سے درستگی کی اعلی شرح کے ساتھ مواد پر جھنڈا لگاتے ہیں
  • وہ مواد کے شعبوں کے بارے میں YouTube کے ساتھ جاری گفتگو اور تاثرات پر غور کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں

کچھ تنظیمیں، ان ممالک/علاقوں کی تنظیموں سمیت جہاں انسانی حقوق کی پامالیوں یا اظہارِ رائے کو دبانے کی تاریخ موجود ہو، مزید جائزہ کے ساتھ مشروط ہو سکتی ہیں۔

YouTube Priority Flagger پروگرام میں شمولیت کا طریقہ

اگر آپ کسی غیر سرکاری تنظیم (NGO) یا سرکاری ایجنسی کی نمائندگی کرتے ہیں تو YouTube یا Google پر اپنے مقامی رابطے کے نمائندے سے رابطہ کریں۔

تجویز: Priority Flagger بننے سے پہلے، حکومتوں اور NGOs کے شرکت کنندگان کو YouTube کی ٹریننگ میں شرکت کرنی ہوگی تاکہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اور نفاذ کے طریقوں کے بارے میں جان سکیں۔

پروگرام کے تقاضے

Priority Flagger پروگرام ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ میں مدد کرنے کیلئے موجود ہے۔ شرکاء کیلئے شرائط:

  • انہیں ہماری گائیڈلائنز کی ممکنہ خلاف ورزی کرنے والے مواد کی باقاعدگی سے اطلاع دینے کے تئیں پابند ہونا چاہیے۔ YouTube کو پروگرام میں خاطر خواہ طور پر شرکت نہ کرنے والے کسی بھی شرکت کنندہ کو ہٹانے کا حق حاصل ہے۔
  • انہیں YouTube کے مواد کے مختلف شعبوں پر جاری گفتگو اور تاثرات پر غور کرنے کیلئے بھی آمادہ ہونا چاہیے۔
  • Priority Flagger پروگرام کے حصے کے طور پر، انہیں مواد پر پرچم لگانے کیلئے YouTube میں سائن ان کرنا چاہیے۔
  • انہیں اپنے ای میل پتے یا اپنی تنظیم کے کم از کم ایک ایسے فرد کا ای میل پتہ فراہم کرنا چاہیے جو Priority Flagger پروگرام کیلئے مسلسل رابطے کا نمائندہ رہا ہو۔ ہم اس ای میل پتے پر Priority Flagger پروگرام کے بارے میں وقتاً فوقتاً ای میلز بھیجیں گے۔

Priority Flagger پروگرام میں شامل تمام شرکت کنندگان عدم افشاء کے معاہدے (NDA) کے ساتھ مشروط ہیں۔

YouTube کو پروگرام میں شرکت سے منع کرنے، پروگرام کے تقاضوں میں ترمیم کرنے یا ہماری خالص صوابدید کے مطابق پروگرام کو معطل کرنے کا حق حاصل ہے۔

پرچم کا جائزہ لینے کا عمل

YouTube کے مواد کے ماڈریٹرز Priority Flaggers کے ذریعے پرچم زدہ ویڈیوز کا YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کے مطابق جائزہ لیتے ہیں۔ Priority Flaggers کے ذریعے اطلاع کردہ مواد کو خودکار طور پر نہیں ہٹایا جاتا ہے اور نہ ہی کسی امتیازی پالیسی کے ساتھ مشروط کیا جاتا ہے — دوسرے صارفین سے موصول ہونے والے پرچموں کیلئے بھی یہی معیارات لاگو ہوتے ہیں۔ تاہم، ان کی اعلی درجے کی درستگی کی وجہ سے، ہماری ٹیمیں جائزہ لینے کیلئے Priority Flaggers کے پرچموں کو ترجیح دیتی ہیں۔

Priority Flagger پروگرام خاص طور پر کمیونٹی گائیڈلائنز کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دہندگی کیلئے موجود ہے۔ یہ ایسے مواد کی اطلاع دہندگی کا فلو نہیں ہے جو مقامی قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔ مقامی قانون پر مبنی درخواستیں یہاں دی گئی ہدایات پر عمل کر کے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14548958900327807703
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false