بطور نجی مقفل ویڈیوز

YouTube پر، ہم ان طریقوں سے بدسلوکیوں سے نمٹنے میں یقین رکھتے ہیں جن سے حقیقی، مثبت اثر پڑتا ہے اور ساتھ ہی دنیا بھر کے تخلیق کاروں اور ناظرین کیلئے سائٹ کو شاندار بناتے ہیں۔ ہم یہ کام جس طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کرتے ہیں، وہ غیر متعلقہ یا گمراہ کن ٹیگز کے استعمال پر پابندی لگانا ہے۔

اگر آپ کی ویڈیو کی ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی کے طور پر نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے نجی کے طور پر مقفل کیا جا سکتا ہے۔ جب ویڈیو کو نجی کے طور پر مقفل کر دیا جاتا ہے تو یہ عوام کو نظر نہیں آتی ہے۔ اگر کسی ناظر کے پاس ویڈیو کا لنک ہے تو یہ غیر دستیاب کے بطور ظاہر ہوگی۔

مجھے اس کاروائی سے کیسے مطلع کیا جائے گا؟

آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس کے ذریعے آپ کو یہ بتایا جائے گا کہ آپ کی ایک ویڈیو کو نجی کے طور پر مقفل کر دیا گیا ہے۔ کچھ صورتوں میں، آپ اپیل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اپیلوں کی کارروائی کے حصے کے بطور آپ کو مزید پیغام بھیجا جا سکتا ہے جس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ ای میل کے ذریعے آگے کی کارروائی کیسے کرنی ہے۔

جب میری ویڈیو کو نجی کے طور پر مقفل کر دیا جاتا ہے تو اس کا کیا ہوتا ہے؟

جب کسی ویڈیو کو نجی کے طور پر مقفل کر دیا جاتا ہے تو وہ آپ کے چینل پر یا تلاش کے نتائج میں ظاہر نہیں ہوگی اور دوسرے صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔ آپ کے کسی بھی سبسکرائبر کو نجی کے طور پر مقفل شدہ ویڈیو نظر نہیں آئے گی۔ صارف کی منتخب کردہ نجی ویڈیوز کے برخلاف، آپ اس وقت تک ویڈیو کی حالت کو تبدیل نہیں کر سکیں گے جب تک کہ آپ کامیابی کے ساتھ دوبارہ جائزہ کیلئے ویڈیو کو جمع نہ کرا دیں۔

جب ایسا ہوتا ہے تو آپ کے اکاؤنٹ پر کوئی اسٹرائیک نافذ نہیں ہوتی ہے۔ آپ براہ راست اپنے ویڈیو مینیجر سے کسی بھی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں اور ویڈیو کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے ایک اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔ ایک اپیل جمع کرانے کے طریقے کے بارے میں مراحل ذیل میں دیکھیں۔

میں اسے کیسے ٹھیک کر سکتا ہوں؟

  1. YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کا جائزہ لیں۔
  2. اس بات کی دوبارہ جانچ کریں کہ آپ کا مواد ہماری گائیڈلائنز کے مطابق ہے۔
  3. اگر آپ نے کوئی بھی مسئلہ حل کر لیا ہے یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم نے غلطی کی ہے تو YT اسٹوڈیو میں اپیل کریں۔

غیر تصدیق شدہ API سروس کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے جن ویڈیوز کو نجی کے طور پر مقفل کر دیا گیا ہے ان کے لیے آپ اپیل نہیں کر سکیں گے۔ آپ کو تصدیق شدہ API سروس کے ذریعے یا YouTube ایپ/سائٹ کے ذریعے ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ غیر تصدیق شدہ API سروس API آڈٹ کیلئے بھی درخواست دے سکتی ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کی ویڈیو دوبارہ نجی کے طور پر مقفل نہ ہو، کوئی ایسا مواد شائع نہ کریں: 

  • جس میں آپ کی ویڈیو کے "تفصیل" اور "ٹیگ" سیکشنز سے غیر متعلقہ یا گمراہ کن ٹیگز ہوں۔ میٹا ڈیٹا کے بہترین طریقوں کے بارے میں ہمارے مضمون میں مزید جانیں۔
  • جسے غیر تصدیق شدہ فریق ثالث API سروس کے ذریعے اپ لوڈ کیا گیا ہو۔

نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ 

اگر میری اپیل کامیاب ہوتی ہے تو کیا میری ویڈیو خودکار طور پر عوامی ہو جائے گی؟

نہیں۔ اگر آپ اپیل کرنے کے اہل قرار پا جاتے ہیں اور آپ کی ویڈیو کا کامیابی سے جائزہ لے لیا جاتا ہے تو آپ اسے عوامی بنانے کے اہل ہو جائیں گے۔ تاہم، یہ خودکار طور پر عوامی نہیں ہوگی۔ جب تک آپ ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات کو تبدیل نہیں کرتے ہیں تب تک ویڈیوز نجی رہتی ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہے کہ جس وقت آپ کی ویڈیو کو عوامی بنایا جاتا ہے اسے آپ کنٹرول کر سکتے ہیں۔

منیٹائزیشن پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟

نجی کے طور پر مقفل کردہ ویڈیوز منیٹائزیشن کی اہل نہیں ہیں۔ جب اپیل جمع کرا دی جائے گی اور یہ پایا جائے گا کہ ویڈیو اب ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں تو ویڈیو دوبارہ منیٹائزیشن شروع کر سکتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11477784252524526960
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false