YouTube گفٹ کارڈ یا کوڈ کو بھنائیں

YouTube پر خریداری کرنے کیلئے YouTube گفٹ کارڈ یا کوڈ کا استعمال کریں۔ بھنائے جانے پر، آپ کا گفٹ کارڈ یا کوڈ آپ کے Google Play بیلنس میں اضافہ کر دے گا۔ پھر آپ درج ذیل سروسز خریدنے کیلئے، بیلنس کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • YouTube Premium
  • YouTube Music Premium
  • YouTube TV
  • YouTube پر موجود موویز اور TV شوز
  • Google Play پر موجود ڈیجیٹل مواد
  • چینل ممبرشپس
  • Super Chats اور Super Stickers (موبائل پر)

Google Play بیلنس کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔ اپنے Google Play بیلنس سے متعلق مسائل کیلئے Google Play سپورٹ سے رابطہ کریں۔

میکسیکو میں گفٹ کارڈ خریدنے کیلئے

آپ میکسیکو میں کئی Oxxo مقامات سمیت، MX$100،‏ MX$300 یا MX$600 کی اضافی ادائیگی کر کے کئی ریٹیلرز سے گفٹ کارڈز خرید سکتے ہیں۔

اپنا YouTube گفٹ کارڈ یا کوڈ بھنائیں

  1. اپنا گفٹ کارڈ بھنانے کیلئے، اس Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں جس کا آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
  2. اپنے گفٹ کارڈ پر مندرج URL ملاحظہ کریں یا youtube.com/redeem پر جائیں۔
  3. اپنے گفٹ کارڈ پر موجود کوڈ درج کریں۔
  4. آگے پر کلک کریں۔
  5. اگر آپ ابھی اپنا بیلنس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو منتخب کریں کہ آپ کیا خریدنا چاہتے ہیں۔ Google Play بیلنس کو اپنی ادائیگی کے طریقے کے طور پر منتخب کریں۔
  6. ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے، خریدیں پر کلک کریں۔

YouTube کی موجودہ بامعاوضہ ممبرشپ کی ادائیگی کرنے کیلئے، اپنے Google Play بیلنس میں پیسے ڈالیں۔

  1. اپنا گفٹ کارڈ بھنانے کیلئے، اس Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں جس کا آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
  2. اپنے گفٹ کارڈ پر مندرج URL ملاحظہ کریں یا youtube.com/redeem پر جائیں۔ 
  3. اپنے گفٹ کارڈ پر موجود کوڈ درج کریں۔
  4. آگے پر کلک کریں۔

اپنا گفٹ کارڈ بھنانے کے بعد، یقینی بنائیں کہ اسے آپ کے YouTube Premium، ‏YouTube Music Premium یا YouTube TV کی ممبرشپ کیلئے ادائیگی کے طریقے کے طور پر منتخب کیا گیا ہو:

  1. payments.google.com میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی YouTube کی بامعاوضہ ممبرشپ تلاش کریں اور نظم کریں کو منتخب کریں۔
  3. "آپ کی ادائیگی کا طریقہ" کے تحت ادائیگی کا طریقہ تبدیل کریں پر کلک کریں۔
  4. اپنا Google Play بیلنس منتخب کریں۔
  5. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

گفٹ کارڈ یا کوڈ کیلئے ریفنڈ کی درخواست کریں

ریفنڈ کی درخواست کرنے کیلئے، Amazon یا اس ریٹیلر سے رابطہ کریں جس سے گفٹ کارڈ خریدا گیا تھا۔
نوٹ: گفٹ کارڈ کا استعمال کرنے کیلئے، آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ ملک/علاقے اور اس ملک/علاقے کا مماثل ہونا ضروری ہے جہاں گفٹ کارڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔ اگر آپ کو کوئی ایسا پیغام نظر آتا ہے جس میں کہا گیا ہو کہ YouTube کے گفٹ کارڈز آپ کے ملک/علاقے میں استعمال کیلئے درست نہیں ہیں تو تصدیق کریں کہ آپ کے گفٹ کارڈ کا ملک/علاقہ اور آپ کی رہائش کا ملک/علاقہ، دونوں ایک ہی ہیں۔ اگر آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ میں اپنے پتے یا آبائی ملک/علاقے کو درست کرنے کی ضرورت ہے تو ممکن ہے کہ آپ اپنا موجودہ Google Play کریڈٹ استعمال نہ کر سکیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15301660257778935518
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false