ابھرتا ہوا تخلیق کار اور ابھرتا ہوا فنکار

نوٹ: یہ خصوصیت منتخب ممالک اور علاقوں میں کمپیوٹرز اور موبائل آلات پر YouTube پر دستیاب ہے۔

YouTube پر روزانہ نئے تخلیق کاران اور فنکاران ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ ہم ان میں سے چند تخلیق کاروں اور فنکاروں کا دنیا کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتے ہیں تاکہ YouTube کے تنوع اور گونج کا جشن منایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ہم مداح تلاش کرنے میں تخلیق کاروں اور فنکاروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

YouTube ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں اور فنکاروں کو رجحان ساز پر ہائی لائٹ کرتا ہے:

  • ابھرتا ہوا فنکار: کسی ابھرتے ہوئے فنکار کی طرف سے موسیقی کی نئی ویڈیو کو شوکیس کرتا ہے
  • ابھرتا ہوا تخلیق کار: ابھرتے ہوئے YouTube چینل (غیر موسیقی) کو ہائی لائٹ کرتا ہے
  • Gaming Creator on the Rise: کمپیوٹر اور موبائل آلات پر ابھرتے ہوئے گیمنگ تخلیق کاروں کو ہائی لائٹ کرنا

رجحان ساز منتخب فنکاروں اور تخلیق کاروں کو 24 گھنٹے دکھاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران، انہیں ایک نیلے رنگ کا "ابھرتا ہوا فنکار" یا "ابھرتا ہوا تخلیق کار" بَیج بھی ملتا ہے جو رجحان ساز پر ان کے چینل کے نام کے ساتھ نظر آتا ہے۔ رجحان ساز کے بارے میں مزید جانیں۔

تعاون یافتہ ممالک اور علاقے

  • اُبھرتا ہوا فنکار: کینیڈا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ
  • ابھرتا ہوا تخلیق کار: آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، برطانیہ، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، لاطینی امریکہ، ملائیشیا، میکسیکو، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، پاکستان، فلپائن، پولینڈ، جنوبی کوریا، اسپین، تائیوان، تھائی لینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، ویتنام
  • Gaming Creator on the Rise: جاپان، ریاست ہائے متحدہ امریکہ

انتخاب کا معیار

ابھرتا ہوا تخلیق کار اور ابھرتا ہوا فنکار YouTube پر آنے والے تخلیق کاروں اور فنکاروں کو ہائی لائٹ کرتا ہے۔ اس میں ایپلیکیشن کا پروسیس نہیں ہے۔ اوپر مندرج تعاون یافتہ ممالک کے 1,000 سے زیادہ سبسکرائبرز والے ابھرتے ہوئے فنکار اور تخلیق کار اپنے متعلقہ ممالک میں خودکار طور پر اہل ہو جاتے ہیں۔ اہلیت کے حامل ملک کا تعین چینل کے مقام یا اس مقام سے کیا جاتا ہے جہاں سے چینل سب سے زیادہ مرتبہ اپ لوڈ کرتا ہے۔

ہم ابھرتی ہوئی صلاحیت کی نشاندہی کرنے کیلئے مختلف عوامل پر غور کرتے ہیں۔ ملاحظے کی تعداد، دیکھنے کے وقت میں اضافہ اور ویڈیوز کو کتنے تواتر کے ساتھ اپ لوڈ کیا جاتا ہے، یہ ان میں سے چند ایسے عوامل ہیں جنہیں ہم دیکھتے ہیں۔ YouTube کے سسٹمز اور اس کی ٹیمیں ان میٹرکس کی بنیاد پر انتخابات کا جائزہ لیتی ہیں۔

انتخاب کی اطلاع

اگر آپ کو ابھرتے ہوئے تخلیق کار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تو آپ کو اسی روز YouTube کی طرف سے ایک ای میل اور موبائل اطلاع موصول ہوگی۔ جہاں ممکن ہو، ہم آپ کے انتخاب کا جشن منانے کیلئے اپنے مقامی تخلیق کار Twitter ہینڈل سے tweet بھی کریں گے۔ اگر آپ کے پاس Twitter ہینڈل ہے تو ٹوئٹ میں آپ کا ذکر ہوگا۔

اگر آپ منتخب ہوتے ہیں تو آپ کو اپنے چینل پر معمول سے زیادہ ملاحظہ کاران مل سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے چینل کی ترتیبات پر نظرثانی کرنا چاہیں، بالخصوص اپنی ویڈیوز پر تبصرے کو ماڈریٹ کرنے کے طریقے پر۔

رجحان ساز پر ابھرتا ہوا تخلیق کار یا ابھرتا ہوا فنکار نظر نہیں آ رہا ہے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ کو ابھرتے ہوئے تخلیق کار یا ابھرتے ہوئے فنکار رجحان ساز میں دکھائی نہ دیں، اس کی چند وجوہات یہ ہیں:

  • تعاون یافتہ ممالک یا علاقوں میں، YouTube ایک ہفتے میں چند مرتبہ رجحان ساز پر ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں اور فنکاروں کو ہائی لائٹ کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نمایاں کردہ تخلیق کاروں/فنکاروں میں گیپ کے دوران رجحان ساز کو ملاحظہ کر رہے ہوں، اسلئے بعد میں دوبارہ چیک کریں۔
  • اگر آپ کسی تعاون یافتہ ملک میں نہيں ہیں تو آپ کو کوئی ابھرتا ہوا تخلیق کار یا فنکار نظر نہیں آئے گا۔ آپ اپنے مقام کی ترتیب کو تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے سے نہ صرف رجحان ساز سیکشن بلکہ آپ کے YouTube کے مجموعی تجربے پر اثر پڑے گا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
378577621241347493
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false