اپ لوڈ ہونے کے بعد ویڈیو کی ادنی کوالٹی

آپ کے کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے پر، اسے شروع میں ادنی کوالٹی میں پروسیس کیا جائے گا۔ یہ پروسیس اپ لوڈ کے پروسیس کو تیزی سے مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اپ لوڈ کا فلو مکمل ہونے پر، آپ کی ویڈیو مختلف قسم کے آلات پر ادنی کوالٹی میں سلسلہ بندی کیلئے دستیاب ہوگی۔

اعلی کوالٹیز، جیسے کہ 4K یا 1080p والی ویڈیو کو پروسیس ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس پروسیسنگ کے دوران، ہو سکتا ہے کہ کئی گھنٹوں تک آپ کی ویڈیو پر اعلی کوالٹیز ظاہر نہ ہوں۔ اعلی ریزولیوشن میں پروسیسنگ مکمل ہونے کے بعد، آپ کی ویڈیو پر اعلی کوالٹیز دستیاب ہوں گی۔

پروسیسنگ کے وقت کے بارے میں

پروسیسنگ کا وقت کئی عوامل پر مبنی ہوتا ہے، جیسے کہ:

  • ویڈیو فارمیٹ
  • ویڈیو کی طوالت
  • فریم ریٹ
  • کوالٹی

4K یا 1080p کی ویڈیوز جیسی اعلی کوالٹی والی ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے اور پروسیس کرنے، دونوں میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ ایسا ہی اعلی فریم ریٹس والی ‎60-fps جیسی ویڈیوز میں بھی ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر، 4K والی ویڈیوز 1080p والی ویڈیوز کے مقابلے 4 گنا بڑی ہوتی ہیں۔ اپ لوڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد، 4K کوالٹی والی ویڈیو کو دستیاب ہونے میں 4 گنا زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ 60 منٹ طوالت کی 30‎ fps کے فریم ریٹ والی 4K ویڈیو کی اعلی ریزولیوشن میں پروسیسنگ مکمل کرنے میں 4 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ 60fps کے فریم ریٹ والی 4K ویڈیو کو زیادہ وقت لگے گا۔

ویڈیو کوالٹی چیک کریں

یہ دیکھنے کیلئے کہ آیا آپ کی ویڈیو کی اعلی کوالٹیز میں پروسیسنگ مکمل ہو گئی ہے، ویڈیو کے دیکھنے کا صفحہ چیک کریں۔

  1. اپنی ویڈیو کا دیکھنے کا صفحہ کھولیں۔
  2. ویڈیو پلیئر میں، ترتیبات منتخب کریں۔
  3. کوالٹی پر کلک کریں۔

اگر اعلی کوالٹی کے اختیارات اب بھی موجود نہ ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پس منظر میں پروسیسنگ اب تک جاری ہے۔ اپنی ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کرنے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6586630477831712265
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false