15 منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز اپ لوڈ کریں

اپنی ویڈیو کی طوالت کی حد بڑھائیں

بطور ڈیفالٹ، آپ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں جو 15 منٹ تک طویل ہیں۔ توثیق شدہ اکاؤنٹس سے 15 منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

اپنے Google اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کیلئے:

  1. YouTube موبائل ایپ کھولیں۔
  2. تخلیق کریں  اور پھر ویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. 15 منٹ سے زیادہ طویل ایک ویڈیو کا انتخاب کریں۔
  4. اپنی ویڈیو کا عنوان، تفصیل اور ترتیبات منتخب کریں، پھر اگلی پر تھپتھپائیں۔
  5. اپنے Google اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کیلئے، اقدامات کی پیروی کریں۔ آپ کسی موبائل آلے یا خودکار صوتی کال پر ایک ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے توثیقی کوڈ حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

اپ لوڈ کا زیادہ سے زیادہ سائز

آپ زیادہ سے زیادہ ‎256 GB یا 12 گھنٹے کی ویڈیو، جو بھی کم ہو، اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں اپ لوڈز کی حدود کو تبدیل کیا ہے، اسلئے آپ کو ایسی پرانی ویڈیوز دکھائی دے سکتی ہیں جو 12 گھنٹے سے زیادہ طویل ہیں۔

عمومی مسائل ٹربل شوٹ کریں

میں نے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کر دی مگر میری ویڈیو ابھی بھی نہیں چلے گی۔

اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کے بعد، آپ کو اپنی ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی:
  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. تخلیق کریں  منتخب کریں اور اپنی ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کریں۔
مجھے معلوم نہیں ہے کہ آیا میں نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کی ہے۔

یہ چیک کرنے کیلئے کہ آیا آپ نے پہلے ہی اپنے Google اکاؤنٹ کی توثیق کر لی ہے، خصوصیت کی اہلیت پر جائیں۔ اگر آپ نے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کر لی ہے تو آپ ان خصوصیات میں "فعال کردہ" دیکھیں گے جن کیلئے فون کا توثیقی باکس مطلوب ہوتا ہے۔

میں نے پہلے ہی اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کر لی لیکن میں طویل ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کر پاتا ہوں۔

اگر آپ کو پہلے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل تھی اور آپ مزید ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو کاپی رائٹ کے دعووں اور اسٹرائیکس کیلئے اپنا اکاؤنٹ چیک کریں۔

میری ویڈیو ‎256 GB سے بڑی ہے۔

اگر آپ کی ویڈیو ‎256 GB سے بڑی ہے تو اپنی ویڈیو کو YouTube پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اسے کسی ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر میں کمپریس کرنے کی کوشش کریں۔ کمپریس کرنے سے آپ کی ویڈیو فائل کا سائز کم ہو جائے گا، جبکہ ویڈیو کی کوالٹی برقرار رہے گی۔ YouTube کیلئے ویڈیو کمپریس کرنے کا ایک عام طریقہ H.264 کوڈیک کو استعمال کر کے اسے ان کوڈ کرنا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17754955816916182951
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false