YouTube پر موسیقی کے حقوق کا نظم و نسق

ملکیت کا دعوی

دہائیوں پہلے، شائقین نے اپنے پسندیدہ نغمے یا پرفارمنسز کو مکس ٹیپس پر اشتراک کیا ہے۔ آج، وہ اشتراک اور اظہار پسندیدگی آن لائن ہو چکی ہے۔ ہزاروں لیبلز اور حقوق کے حاملین کے پاس YouTube کے ساتھ لائسنس کے اقرار نامے ہیں جو در اصل شائقین کی ویڈیوز باقی رکھتے ہیں اور ان سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایک ایسی دنیا جہاں شائقین کنسرٹ فوٹیج اور ریمکسز اپ لوڈ کر کے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے تئيں محبت کا اظہار کرتے ہیں، ایسی چیز ہے جس کا جشن منایا جانا ہے۔ اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ شائقین کے اپ لوڈ کردہ مواد ایکسپوژر حاصل کرنے اور فروخت کو بڑھانے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

یہ سب ممکن ہے کیونکہ Content ID حقوق کے نظم و نسق کو خود کار بناتی ہے۔ جب کوئی شائق YouTube پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے تو اسے مواد کے ڈیٹا بیس سے اسکین کیا جاتا ہے جسے مواد کے مالکان کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔ جب اسے کوئی مماثلت مل جاتی ہے تو وہ مواد کے مالک کی جانب سے اس ویڈیو پر دعویٰ پیش کرتا ہے اور انہیں یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیتا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے ساتھ کیا کارروائی چاہتے ہیں۔ موسیقی کے تمام دعووں میں سے صرف 0.5 فیصد کو شخصی طور پر جاری کیا جاتا ہے، ہم باقی 99.5 فیصد کو 99.7 فیصد درستگی کے ساتھ سنبھالتے ہیں۔ آج، شائقین کے اپ لوڈ کردہ مواد سے حاصل ہونے والی آمدنی YouTube پر میوزک انڈسٹری کی آمدنی کا 50 فیصد ہے۔ 

Content ID نے YouTube کو میوزک انڈسٹری کو اربوں ڈالر کی کمائی کرنے کے قابل بنایا ہے اور یہ تعداد سال بہ سال نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لیبلز اور فنکاروں کو یہ تجویز کرتے دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے کہ YouTube نے فنکاروں کو آمدنی سے محروم کر کے، اپنے پلیٹ فارم پر "بغیر لائسنس والی" موسیقی کے بہتات کی اجازت دی ہے۔ سچائی یہ ہے کہ YouTube کاپی رائٹ کے نظم ونسق کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں کہ حقوق یافتگان پیسے کمائیں خواہ ان کی موسیقی کوئی بھی اپ لوڈ کرے۔ کوئی دوسرا پلیٹ فارم بڑے اور چھوٹے تخلیق کاروں کو تمام قسم کے مواد سے اتنا پیسہ کمانے کی سہولت نہیں دیتا ہے۔

موسیقی کے لائسنس کا نظم و نسق

YouTube پر گانا چلانے کے لیے بہت سے مختلف حقوق کے مجموعے کی ضرورت ہوتی ہے اور عام طور پر ان حقوق میں سے ہر ایک مختلف فریق کے زیر انتظام ہوتا ہے۔ جب بھی کوئی نغمہ استعمال کیا جاتا ہے تو YouTube ادائیگیوں کو دنیا بھر کے درجنوں ان کے حقوق یافتگان کے درمیان ضروری طور پر تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر کوئی اپنا واجب حصّہ لیتا ہے۔ 

ہم سمجھتے ہیں کہ فنکاروں کے لیے میوزک انڈسٹری کے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت بہت ضروری ہے، تو آئیے ان حقوق اور حقوق یافتگان پر ایک نظر ڈالیں جو اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماسٹر کے استعمال کے حقوق

عام طور پر، نغمہ ریکارڈ کرنے والے ریکارڈ لیبل کو ماسٹر ریکارڈنگ کے استعمال کے حقوق حاصل ہوں گے۔ جب بھی کسی ویڈیو کے اندر ماسٹر ریکارڈنگ کا استعمال کیا جاتا ہے تو اس کیٹلاگ کو کنٹرول کرنے والے ریکارڈ لیبل کو اپنی ریکارڈنگ کی ملکیت کے لیے رائلٹیز ادا کی جاتی ہے جس کا وہ فنکار کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔ کاپی رائٹ شدہ آواز کی ریکارڈنگ کا نظم کرنے کے لیے متعدد لیبلز کو ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دیکھنا کوئی خلاف معمول بات نہیں ہے جس میں مختلف لیبلز مختلف علاقوں میں حقوق کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ تاہم، ممکن ہے لیبلز کے پاس اپنے طور پر مواد فراہم کرنے یا مواد کا نظم کرنے کے وسائل نہ ہوں۔ ان صورتوں میں، وہ کسی جمع کنندہ یا ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے کام کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

پبلک پرفارمنس کے حقوق

موسیقی (ماسٹر ریکارڈنگز) کے تمام ریکارڈ شدہ نمونوں کا ایک بنیادی میوزیکل ورک (کمپوزیشن) ہوتا ہے اور حقوق کے مختلف مجموعے کا اطلاق اس بنیادی کام پر ہوتا ہے۔ YouTube کے مقاصد کے لیے ان حقوق کو دو زمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے - پبلک پرفارمینس کے حقوق اور دیگر حقوق۔

پبلک پرفارمنس لائسنسز کو اکثر پرفارمنگ رائٹس آرگنائزیشنز (PROs) کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ PROs اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بار، ریسٹورنٹس، ہوٹل کی لابیاں وغیرہ اپنے اداروں میں استعمال ہونے والی موسیقی کے لیے ادائیگی کریں۔ جب YouTube پر کسی نغمے کی سلسلہ بندی کی جاتی ہے تو یہ تنظیمیں رائلٹیز جمع کرتی ہیں تاکہ کمپوزیشن کی پبلک پرفارمنس کی قیمت ادا کرنے کے لئے انہیں نغمہ نگاروں اور میوزک پبلشرز میں تقسیم کیا جا سکے۔ بسا اوقات، "رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹیز" نامی ادارے دوسرے ممالک میں انہی فرائض کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ ان تنظیموں کو عمومی حقوق کے انتظام کے کاموں کو سنبھالنے کے لیے متعین کیا گیا ہے اور وہ اکثر سادہ لائسنس پیش کرتی ہیں، جن سے لائسنس یافتہ کو کام کے ہر حصے کے لیے انفرادی لائسنس حاصل کرنے کی بجائے کچھ عرصے کے لیے رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹی کی پوری کیٹلاگ استعمال کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

دیگر حقوق

کمپوزیشن کے دیگر حقوق عام طور پر پبلشرز کے زیر کنٹرول ہوتے ہیں۔ ریکارڈ لیبلز کی مانند، ممکن ہے کچھ پبلشرز کے پاس ان حقوق کو از خود سنبھالنے کے وسائل نہ ہوں اور وہ اپنی جانب سے حقوق کا نظم کرنے کے لیے کسی بڑے ادارے کو متعین کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یہ ادارے اکثر جمع کنندگان یا ڈسٹری بیوٹرز کے طور پر کام کریں گے۔ نیز، رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹیز دوسرے ممالک میں کام کو استعمال کرنے اور رائلٹیز اکٹھا کرنے اور تقسیم کرنے کے واسطے غیر خصوصی لائسنس فروخت کرنے کے لیے ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1233903292224958039
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false