YouTube کے لئے اپنا Google اکاؤنٹ استعمال کریں

YouTube میں سائن ان کرنے کیلئے آپ کو ایک Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ Google اکاؤنٹ Google کے تمام پروڈکٹس (جیسے Gmail‏، Blogger‏، Maps‏، YouTube) وغیرہ) پر کام کرتا ہے۔

شروع کرنا | YouTube میں کیسے اور کیوں سائن ان کریں اور کیوں YouTube چینل بنائیں

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

اگر آپ پہلے ان میں سے کسی بھی پروڈکٹ میں سائن ان ہو چکے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے ہی Google اکاؤنٹ ہے۔ سائن ان کرنے کے لئے وہ ای میل پتہ درج کریں جو آپ نے ان پروڈکٹس کے لئے استعمال کیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Gmail استعمال کرتے ہیں تو وہ آپ کا Gmail صارف نام ہے۔ اگر آپ کے پاس Google اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ YouTube پر ایک اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

Google اکاؤنٹس اور YouTube کے بارے میں یاد رکھنے کے لئے یہاں کچھ اہم تفصیلات پیش ہیں:

  • آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کرتے ہیں۔ YouTube میں سائن ان کرنے کے لئے، اپنے Google اکاؤنٹ کی ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔ YouTube کے لئے سائن اپ کرنے کے بعد، کسی اور Google سروس پر اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے سے آپ خود کار طور پر YouTube میں سائن ان ہو جائیں گے۔
  • اپنا Google اکاؤنٹ حذف کرنے سے آپ کا YouTube کا ڈیٹا حذف ہو جائے گا، بشمول سبھی ویڈیوز، تبصرے، اور سبسکرپشنز۔ اپنا Google اکاؤنٹ حذف کرنے سے پہلے، آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی ہوگی کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ YouTube سمیت تمام Google سروسز پر اپنا ڈیٹا مستقل طور پر حذف کر رہے ہیں۔
کچھ پرانے، غیر استعمال شدہ YouTube چینلز (مئی 2009 سے پہلے بنائے گئے) شاید Google اکاؤنٹ کا حصہ نہ ہوں۔ ان چینلز کو استعمال کرنے سے پہلے انہیں کسی Google اکاؤنٹ میں شامل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنے Google اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کرنے پر آپ YouTube کی بہت ساری خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں:

  • ویڈیوز پسند کریں
  • پسندیدگیوں کو محفوظ کریں
  • چینلز کو سبسکرائب کریں
  • بعد میں دیکھیں
  • دیکھنے کی سرگزشت
  • ویڈیوز کی اطلاع دیں

YouTube آپ کی دیکھی ہوئی ویڈیوز اور آپ کی سبسکرپشنز کی بنیاد پر ویڈیو کی تجاویز کو ذاتی نوعیت کا بھی بنا سکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے دیکھنے کی کوئی اہم سرگزشت نہیں ہے تو YouTube کی خصوصیات جو ویڈیو کی تجاویز دینے کیلئے آپ کی دیکھنے کی سرگزشت پر منحصر ہیں، جیسے کہ YouTube ہوم پیج پر تجاویز کو ہٹا دیا جاتا ہے۔
 
جب تک آپ چینل نہیں بناتے ہیں، YouTube پر آپ کی عوامی موجودگی نہیں ہوگی۔ آپ کی سرگرمی مکمل طور پر نجی ہے۔ اگر آپ اپنی نجی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا، ویڈیوز پر تبصرہ کرنا یا پلے لسٹس بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی وقت YouTube چینل بنا سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17973051709452225992
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false