فریق ثالث کی ایپ کو اپ لوڈ کرنے کے مسائل کو حل کریں

YouTube، ‏YouTube Data API سروس v2 سے YouTube Data API سروس v3 میں اپ گریڈ ہو گیا ہے۔ فریق ثالث کی ایپس کو آن کرنے اور انہیں YouTube کے ساتھ ضم کرنے میں مدد کرنے کے لیے یہ API ایک نئی ٹیکنالوجی ہے۔ فریق ثالث کی ایپ کے ڈیولپرز کو 2014 میں اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کر دیا گیا تھا تاکہ انہیں ہماری نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کیلئے کافی وقت مل جائے۔ اس وقت سے، ہم نے اپنی تعاون یافتہ نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے میں ان کی مدد کی ہے۔

زیادہ تر فریق ثالث کی ایپس پہلے سے YouTube Data API سروس v3 کا استعمال کرتی ہیں لہذا YouTube پر اپ لوڈ کرنے کیلئے ان اپ گریڈ کردہ فریق ثالث کی ایپس کے آپ کے استعمال کے طریقے میں کچھ بھی تبدیلی نہیں آئے گی۔

فریق ثالث کی ایپس جنہیں نئی YouTube ڈیٹا API سروس v3 ٹیکنالوجی میں اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے وہ YouTube پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے وقت مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ آپ ان ایپس کے ذریعے YouTube پر اپ لوڈ نہیں کر سکتے۔ 

نوٹ: فریق ثالث کی ایپس کو اجازتیں فراہم کرتے وقت آپ سے دوبارہ تصدیق کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔

اپ لوڈ کے مسائل کو ٹربل شوٹ کریں

اگر آپ کو کسی فریق ثالث کی ایپ میں سائن ان کرتے وقت "صارف نام/پاس ورڈ کا مجموعہ ناکام ہو گیا" پیغام موصول ہوتا ہے تو اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کیلئے ان اقدامات کا استعمال کریں:

  1. فریق ثالث کی ایپ سے ویڈیو کو ایکسپورٹ کریں۔
  2. YouTube ویب سائٹ یا YouTube موبائل ایپ کا استعمال کر کے ویڈیو اپ لوڈ کریں۔ 
آپ فریق ثالث ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ اگر ڈویلپر YouTube Data API سروس v3 استعمال کرنے والی ایپ کے ایک اپ گریڈ کردہ ورژن کی پیشکش کرتا ہے تو اپ ڈیٹ کرنے سے مدد مل سکتی ہے۔ اگر اپ ڈیٹ کرنے سے بھی مدد نہیں ملتی ہے تو آپ اپنے فریق ثالث ایپ ڈویلپر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6553610969888545006
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false