ادائیگی روک دی گئی ہے کیونکہ آپ نے اپنی ذاتی معلومات کی تصدیق نہیں کی ہے

ایسے چند مواقع ہیں جب ہم آپ سے ذاتی معلومات طلب کر سکتے ہیں۔ ایسا ایک موقع تب ہوتا ہے جب AdSense ادائیگیوں کی ٹیم آپ کی شناخت کی توثیق کرنے کیلئے آپ سے مخصوص معلومات جمع کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ایسا ہونے پر، آپ کے AdSense اکاؤنٹ پر اس وقت تک کیلئے ایک عارضی ادائیگی ہولڈ لاگو کر دیا جائے گا جب تک کہ آپ اس معلومات کی تصدیق نہیں کر دیتے۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ آیا میں متاثر ہوا ہوں؟

اگر آپ اس ادائیگی ہولڈ سے متاثر ہوئے ہیں تو:

  • ہم آپ کو اس ای میل پتہ پر ایک ای میل بھیجیں گے جسے آپ نے اپنے AdSense اکاؤنٹ کے "ادائیگی > ترتیبات" سیکشن میں متعین کیا ہے۔ یہ ای میل ادائیگیوں کی ٹیم کی طرف سے آئے گی اور Google کی ایک متبادل ای میل سے بھیجی جائے گی۔ اس ای میل میں ہم آپ سے کچھ ذاتی معلومات فراہم کرنے کیلئے کہیں گے۔
  • آپ کو اپنے AdSense اکاؤنٹ میں سرخ الرٹ اطلاع نظر آئے گی جو یہ بتاتی ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ پر ادائیگی ہولڈ لاگو کر دیا گیا ہے۔
  • اپنے "ٹرانزیکشنز" صفحے پر، آپ دیکھیں گے کہ آپ کیلئے ادائیگی جاری کی جا چکی ہے، لیکن ساتھ ہی آپ کے اکاؤنٹ پر ادائیگی ہولڈ بھی لگا ہوا ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اگر میں متاثر ہوا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں ادائیگی ہولڈ سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں؟
اگر آپ کو Google کی متبادل ای میل کے ذریعے Google کی ادائیگیوں کی ٹیم سے ای میل موصول نہیں ہوتی ہے تو آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں سرخ ادائیگی ہولڈ اطلاع دکھائی دیتی ہے، لیکن Google کی ادائیگی ٹیم سے آپ کو کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی ہے تو براہ کرم اطلاع میں موحود بٹن کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو Google کی متبادل ای میل کے ذریعے Google کی ادائیگیوں کی ٹیم کی جانب سے وہ ای میل موصول نہیں ہوتی ہے، جو کہ آپ سے آپ کی ذاتی معلومات کی تصدیق کرنے کیلئے کہتی ہے تو براہ کرم مندرجہ ذیل چیزیں کریں:

  1. ای میل کا براہ راست جواب دیں۔
  2. تمام ضروری معلومات یا کچھ معاملات میں، اپنی دستاویزات کی ایک کاپی فراہم کریں۔

براہ کرم 5 کاروباری دنوں کے اندر ضروری معلومات کے ساتھ ای میل کا جواب دیں۔ نوٹ کریں کہ جب تک آپ یہ معلومات فراہم نہیں کر دیتے، تب تک آپ کوئی بھی ادائیگی موصول نہیں کر سکیں گے۔

آپ مجھ سے یہ معلومات کیوں طلب کر رہے ہیں؟
کبھی کبھار، Google کے بینک (یا ثالث بینک) کو AdSense کی ادائیگی کی کارروائی کو مکمل کرنے کیلئے ذاتی معلومات کی توثیق کیے جانے کی ضرورت ہوگی۔ Google ناشرین کی معلومات جیسے پیدائش کی تاریخ، قومیت وغیرہ کو اسٹور نہیں کرتا ہے، لہذا جب بینک کو ادائیگی پر کارروائی کرنے سے پہلے اس معلومات کی توثیق کرنے کی ضرورت ہوگی تو ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

نوٹ کریں کہ سبھی ناشرین اس ادائیگی ہولڈ سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ کارروائی ایسے ممالک میں زیادہ عام ہے جن میں دھوکہ دہی کی شرح زیادہ ہے۔

آپ مجھ سے کون سی معلومات فراہم کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں؟
ہم آپ سے مندرجہ ذیل میں سے کچھ یا سبھی کی توثیق کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں:
  • آپ کی تاریخ پیدائش
  • آپ کی پیدائش کا ملک
  • آپ کے اکاؤنٹ میں درج وصول کنندہ کا پورا نام
  • آپ کا پتہ
  • آپ کی قومیت
  • آپ کا پاسپورٹ نمبر
  • آپ کا قومی شناختی نمبر

ہم آپ سے مندرجہ ذیل میں سے کچھ یا سبھی کی کاپی فراہم کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں:

  • آپ کا پاسپورٹ یا حکومت کی طرف سے جاری کردہ دیگر ID
  • پتہ کا ثبوت (مثلاً، یوٹیلیٹی بل، بینک اسٹیٹمنٹ)
میرے اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
آپ کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم کیے جانے اور اس کی توثیق کیے جانے کے بعد، معلومات طلب کرنے والا بینک ادائیگی کی کارروائی مکمل کرے گا اور آپ کے اکاؤنٹ سے ادائیگی ہولڈ کو ہٹا دیا جائے گا۔
کیا میری ذاتی معلومات کا اشتراک کیا جا رہا ہے؟
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ ہمارے پاس جو معلومات جمع کراتے ہیں، ممکن ہے کہ ادائیگی کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے ہم اس کا اشتراک فریق ثالث (ہمارے بیںک یا ثالث بیںک) کے ساتھ کریں۔ ضروری معلومات کے ساتھ ہماری ای میل کا جواب دے کر، آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس معلومات کا فریق ثالث (ہمارے بیںک یا ثالث بیںک) کے ساتھ اشتراک کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ہماری رازداری کی پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو براہ کرم Google کی رازداری کی پالیسی ملاحظہ کریں۔
یاد رکھیں:
  • ہماری ای میل ہمیشہ Google کی آفیشل متبادل ای میل سے آئے گی۔ مثلاً، account-compliance@google.com۔ یہ paymentsgoogle@gmail.com جیسے ای میل پتہ سے نہیں آئے گی۔
  • ہم کبھی بھی آپ سے بیںک اکاؤںٹ کی تفصیلات طلب نہیں کریں گے، لہذا ایسی کسی بھی پُر فریب ای میل سے محتاط رہیں جو ایسا کر سکتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
703957453080814862
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false