سرایت پذیری کو محدود کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

بطور ڈیفالٹ، مواد کے منتظم کے صارفین YouTube ویڈیوز کو سرایت پذیری کے ذریعے اپنی ویب سائٹس اور ایپس میں شامل کر سکتے ہیں۔ کن ویب سائٹس اور ایپس کو مسدود کیا جائے یا اجازت دی جائے، اس کا تعین کر کے آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کی ویڈیوز کو کہاں سرایت کیا جائے۔ ان اصولوں کا اطلاق ایسی ویڈیوز پر ہو سکتا ہے جن کے آپ مالک ہیں (لائسنس یافتہ مواد) اور ایسی ویڈیوز پر ہو سکتا ہے جن پر آپ دعوی کرتے ہیں (صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ مواد

نوٹ: سرایت پذیری کی پابندیوں کا اطلاق iOS ایپ پر نہیں کیا جا سکتا۔

ویب سائٹس پر سرایت پذیری کو محدود کریں

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ترتیبات منتخب کریں۔
  3. مجموعی جائزہ سیکشن میں، ڈومینز پر سرایت پذیری کو مسدود کریں پر اسکرول کریں۔
  4. صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ مواد پر کلک کریں اور اس اصول کا انتخاب کریں جسے آپ ان ویب سائٹس پر لاگو کرنا چاہتے ہیں جو آپ کے اثاثوں میں سے کسی ایک کے خلاف دعوی کردہ صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو سرایت کرتا ہے:
    • سبھی ڈومینز پر اجازت دیں (ڈیفالٹ اختیار): کسی ویب سائٹ پر سرایت پذیری پر کوئی پابندی نہیں۔
    • مخصوص ڈومینز پر اجازت دیں: ہر ویب سائٹ پر سرایت پذیری کو مسدود کریں، ماسوا ان مخصوص ویب سائٹس کیلئے جنہیں آپ ڈومینز کے ٹیکسٹ باکس میں درج کرتے ہیں۔
    • مخصوص ڈومینز پر مسدود کریں: صارفین کو ان مخصوص ویب سائٹس پر ویڈیوز کو سرایت کرنے کی اجازت نہ دیں جنہیں آپ ڈومینز کے ٹیکسٹ باکس میں درج کرتے ہیں۔
    • سبھی ڈومینز پر مسدود کریں: کسی بھی ویب سائٹ پر کسی بھی ویڈیو کو سرایت کرنے کی اجازت نہ دیں۔
  5. ڈومینز کے ٹیکسٹ باکس میں URLs درج کریں (فی لائن ایک ڈومین URL)۔
  6. لائسنس یافتہ مواد پر کلک کریں اور اس اصول کا انتخاب کریں جسے آپ اپنے چینلوں سے ویڈیوز سرایت کرنے والی ویب سائٹس پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
  7. ڈومینز کے ٹیکسٹ باکس میں URLs درج کریں (فی لائن ایک ڈومین URL)۔
  8. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

ایپس پر سرایت پذیری کو محدود کریں

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ترتیبات  منتخب کریں۔
  3. مجموعی جائزہ سیکشن میں، ایپس میں سرایت پذیری کو مسدود کریں پر اسکرول کریں۔
  4. صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ مواد پر کلک کریں اور اس اصول کا انتخاب کریں جسے آپ ان ایپس پر لاگو کرنا چاہتے ہیں جو آپ کے اثاثوں میں سے کسی ایک کے خلاف دعوی کردہ صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو سرایت کرتا ہے:
    • سبھی ایپس میں اجازت دیں (ڈیفالٹ اختیار): کسی ایپ میں سرایت پذیری پر کوئی پابندی نہیں۔
    • ID پر مبنی ایپس میں اجازت دیں: ہر ایپ میں سرایت پذیری کو مسدود کریں، ماسوا ان مخصوص ایپس کیلئے جنہیں آپ ایپ IDs کے ٹیکسٹ باکس میں درج کرتے ہیں۔
    • ID پر مبنی ایپس میں مسدود کریں: صارفین کو ان مخصوص ایپس میں ویڈیوز کو سرایت کرنے کی اجازت نہ دیں جنہیں آپ ایپ IDs کے ٹیکسٹ باکس میں درج کرتے ہیں
    • سبھی ایپس میں مسدود کریں: کسی بھی ایپ میں کسی بھی ویڈیو کو سرایت کرنے کی اجازت نہ دیں۔
  5. ایپ IDs کے ٹیکسٹ باکس میں URLs درج کریں (فی لائن ایک ایپ ID)۔
  6. لائسنس یافتہ مواد پر کلک کریں اور اس اصول کا انتخاب کریں جسے آپ اپنے چینلوں سے ویڈیوز سرایت کرنے والی ایپس پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
  7. ایپ IDs کے ٹیکسٹ باکس میں URLs درج کریں (فی لائن ایک ایپ ID URL)۔
  8. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12194049064417617204
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false