YouTube Kids پر تشہیر

YouTube Kids ایپ میں فروخت ہونے والے تمام اشتہارات کو ذیل میں بیان کردہ اضافی تشہیری پالیسیوں کے ساتھ ساتھ YouTube کی عمومی تشہیر کی پالیسیوں کی تعمیل کرنی چاہیے۔ YouTube Kids کی تشہیری پالیسیوں میں گزرتے وقت کے ساتھ ترقی ہو سکتی ہے۔ ہم آپ کو تازہ ترین اپ ڈیٹس پڑھنے کے لئے اکثر دوبارہ چیک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ YouTube Kids کے تمام بامعاوضہ اشتہارات کو YouTube Kids ایپ میں پیش کئے جانے سے پہلے YouTube کی پالیسی ٹیم کی طرف سے منظور شدہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، مشتہرین کو قابل اطلاق قوانین و ضوابط (بشمول کسی بھی متعلقہ ذاتی انضباطی یا صنعتی گائیڈ لائںز) کی تعمیل بھی کرنی چاہیے۔ آپ ذیل میں ہماری اشتہار کی فارمیٹ کے تقاضوں کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

YouTube Kids میں بامعاوضہ اشتہار کیا ہوتا ہے؟

مفت تجربہ فراہم کرنے کے لئے، YouTube Kids محدود تشہیر کے ساتھ اشتہار کے ذریعے تعاون یافتہ ہے۔ جب آپ ایپ میں کسی YouTube ویڈیو کو منتخب کرتے ہیں تو آپ کو ایک اشتہار کا بمپر نظر آ سکتا ہے جس کے بعد ویڈیو اشتہار ہوتا ہے- "اشتہار" کی اعلان دستبرداری کے ساتھ- آپ کی منتخب کردہ ویڈیو سے پہلے۔ یہ بامعاوضہ اشتہارات ("بامعاوضہ اشتہارات") ہیں۔

صارفین کی طرف سے اپنے چینلز پر اپ لوڈ کردہ مواد کو بامعاوضہ اشتہارات شمار نہیں کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، "ٹرین" تلاش کرنے کے نتیجے میں کسی صارف یا کھلونا ٹرین کی کمپنی کی طرف سے اپ لوڈ کردہ کھلونا ٹرینوں کے کسی TV کمرشیل اشتہار چل سکتا ہے جن میں سے کوئی بھی بامعاوضہ اشتہار نہیں ہے۔ اسی طرح "چاکلیٹ" کی تلاش چاکلیٹ قندی بنانے سے متعلق صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو دکھا سکتی ہے حالانکہ ہم چاکلیٹرز کے لئے بامعاوضہ اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

اشتہار کے فارمیٹ کے تقاضے

  • فارمیٹ: فی الحال ہم YouTube Kids میں صرف درون سلسلہ ویڈیو اشتہار فارمیٹ کو قبول کرتے ہیں۔
  • وقت کا زیادہ سے زیادہ عرصہ: ناقابل نظر انداز کے لئے 15 سے 20 سیکنڈ (ناظر کے محل وقوع پر انحصار کرتا ہے) اور قابل نظر انداز کے لئے 60 سیکنڈ (مارکیٹ کی بنیاد پر عرصہ مختلف ہو سکتا ہے)۔ اس میں 3 سیکنڈ کا اشتہار بمپر شامل نہیں ہے جو بامعاوضہ اشتہار سے پہلے چل سکتا ہو۔
  • منزل کے URLs: منزل کے URLs اور آؤٹ باؤنڈ لنکس (بشمول کال ٹو ایکشن اوورلیز اور انفو کارڈز) کو ایپ سے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ YouTube Kids میں اشتہارات قابل کلک نہیں ہوں گے۔
  • سائٹ پر پیش کردہ: تمام بامعاوضہ اشتہارات کو YouTube پر ہوسٹ کیا جانا چاہیے۔ فریق ثالث کی جانب سے پیش کردہ اشتہارات ممنوع ہیں۔

اشتہار کی ہدف بندی اور ڈیٹا کی مجموعہ سازی

  • ہم YouTube Kids میں مفاد پر مبنی تشہیر کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔
  • دوبارہ مارکیٹنگ یا دیگر ٹریکنگ پکسلز والے بامعاوضہ اشتہارات ممنوع ہیں۔

تحدید شدہ پروڈکٹ کے زمرے

YouTube Kids میں درج ذیل پروڈکٹس کے بامعاوضہ اشتہارات ممنوع ہیں۔

عمر کے لحاظ سے حساس میڈیا مواد

13 سال سے کم عمر کے صارفین کو دکھانے کے لئے حساس میڈیا ممنوع ہے۔ اس کی مثالوں میں MPAA کی طرف سے 'PG' سے زیادہ درجہ بند فلموں کے اشتہارات اور وہ ٹیلیویژن شوز شامل ہیں جن کی درجہ بندی TV سے متعلق والدین کی گائیڈ لائنز کے مطابق 'G' سے زیادہ ہو۔

خوبصورتی اور تندرستی

خارجی ذاتی نگہداشت، تندرستی، ورزش، وزن گھٹانے، خوراک اور غذائیت سے متعلقہ پروڈکٹس ممنوع ہیں۔

ڈیٹنگ یا تعلقات

ڈیٹنگ سائٹس، فیملی کاؤنسلنگ اور ازدواج یا طلاق کی خدمات کے لئے بامعاوضہ اشتہارات ممنوع ہیں۔

غذاء اور مشروبات

غذائیت کے مواد سے قطع نظر، قابل استعمال خوراک اور مشروبات سے متعلق پروڈکٹس ممنوع ہیں۔

غیر قانونی یا منضبط پروڈکٹس

وہ پروڈکٹس جو منضبط ہیں یا بچوں میں تشہیر کرنے کے واسطے غیر قانونی ہیں، بشمول ممنوعہ مواد اور تحدید شدہ مواد ممنوع ہیں۔ اس میں وہ پروڈکٹس بھی شامل ہیں جن سے بچوں کو حفاظتی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

آن لائن یا ورچوئل کمیونٹیز

ورچوئل کمیونٹیز سے متعلق پلیٹ فارمس اور خدمات ممنوع ہیں جن میں اراکین بنیادی طور پر انٹرنیٹ پر تعامل کرتے ہیں۔

سیاسی اشتہارات

کسی بھی قسم کے بامعاوضہ سیاسی اشتہارات ممنوع ہیں جن میں سیاسی امیدواروں یا ان کی پالیسی کی مواقف، سیاسی پارٹیوں، فنڈ جمع کرنے کی مہم یا سیاسی ایکشن کمیٹیوں یا ان کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات شامل ہوں۔

مذہبی اشتہارات

کسی بھی قسم کے بامعاوضہ مذہبی اشتہارات ممنوع ہیں۔

ویڈیو گیمز

وہ الیکٹرانک ویڈیو گیمز (اور متعلقہ لوازمات) جو ویڈیو گیم کونسول، کمپیوٹر یا کسی دوسرے الیکٹرانک آلہ جیسے سیل فون یا ٹیبلیٹ پر کھیلے جا سکتے ہیں، اگر اس گیم کی انڈسٹری ریٹنگ 12 سال سے کم عمر کے ناظرین کے لئے موزوں نہ ہو تو وہ ممنوع ہیں۔ مثال کے طور پر، +ESRB E10،‏ PEGI 7 تک اور اس کے بشمول یا IARC کے مطابق کسی بھی مقامی انڈسٹری کی درجہ بندی کے مساوی درجے تک کی اجازت ہے۔ پہیلیاں، ورک شیٹس، ریاضی کے مسائل، زبان سیکھنے کی مشق جیسے متعامل تعلیمی مواد والی ایپس یا ویب مواد کی اجازت ہے۔

ممنوعہ مواد کی گائیڈ لائنز

ایسے بامعاوضہ اشتہارات جو مندرجہ ذیل مواد میں سے کسی کو پیش یا پروموٹ کرتے ہیں وہ سختی سے ممنوع ہیں۔

بالغوں کے اور جنسی لحاظ سے مجوزہ مواد

جنسی اور بالغوں کے مواد جو بالغ ناظرین کے لئے ہوتے ہيں اور 13 سال سے کم عمر کے صارفین کے لئے مناسب نہیں ہیں۔

برانڈنگ

بامعاوضہ اشتہارات کو مشتہر اور/یا ویڈیو میں مارکیٹنگ کئے جانے والے پروڈکٹ کے ذریعے واضح طور پر برانڈ شدہ ہونا ضروری ہے۔ بامعاوضہ اشتہار کو صارف کے لئے نمایاں ہونا ضروری ہے کہ یہ ایک اشتہار ہے اور YouTube کا عام مواد نہیں ہے۔

مقابلے

مقابلے یا سویپ اسٹیکس کے پروموشنز، حتی کہ اگر اندراج کے لئے مفت ہوں۔

خطرناک مواد

وہ مواد جو 13 سال سے کم عمر کے صارفین کے لئے خطرناک اور نامناسب ہوتے ہیں یا جن میں عام طور پر بالغوں کی نگرانی درکار ہوتی ہے۔

خریدنے پر آمادگی

ایسے پروموشنز یا مواد جو بچوں کو کوئی پروڈکٹ یا سروس خریدنے یا اس آئٹم کو خریدنے کے واسطے والدین یا دوسروں پر زور دینے کے لئے آمادہ کرتے ہوں۔

گمراہ کن اور پر فریب دعوے
  • بامعاوضہ اشتہارات بچوں کے لئے گمراہ کن نہیں ہو سکتے اور نہ ہی پر فریب اور/یا بے بنیاد دعوے کر سکتے ہیں۔ تمام دعووں اور بیانات کو ویڈیو کے اندر ہی ثابت کئے جانے کی ضرورت ہے۔
  • بامعاوضہ اشتہارات یہ اشارہ نہیں کر سکتے ہیں کہ پروڈکٹ سے آپ کی سماجی حیثیت بہتر ہو جائے گی۔
  • بامعاوضہ اشتہارات میں ایسی خصوصیات یا کال ٹو ایکشنز شامل نہیں ہو سکتی ہیں جو کارگر نہیں ہوتی ہیں یا جہاں مطلوبہ کارروائی مکمل نہیں ہو سکتی ہے۔
پرتشدد مواد

پرتشدد اور گرافک مواد جو بالغ ناظرین کے لئے ہوتے ہیں اور 13 سال سے کم عمر کے صارفین کے لئے مناسب نہیں ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
80848519761278246
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false