YouTube تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے

اگر youtube.com پر جاتے وقت آپ کو YouTube کی بجائے خرابی کا صفحہ نظر آتا ہے تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات میں سے ایک وجہ ہو سکتی ہے:

  • آپ کے کنکشن میں کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ ابھی بھی دیگر ویب سائٹس تک عام طور پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ Google Apps کے ڈومین پر ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے ڈومین کے منتظم نے YouTube کو آن نہ کیا ہو۔ YouTube کو بطور سروس شامل کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • ہو سکتا ہے YouTube کو آپ کے نیٹ ورک کا منتظم یا ISP مسدود کر رہا ہو۔ اپنے نیٹ ورک کے منتظم یا ISP کے ساتھ رابطہ کریں اور مزید جانیں۔

اس وقت مواد کا نظم کریں جب آپ YouTube تک رسائی حاصل نہ کر سکتے ہوں

اگر YouTube پر آپ کا عوامی مواد ہے تو ابھی بھی آپ اسے چھپا یا ہٹا سکتے ہیں اگر چہ آپ YouTube تک رسائی حاصل نہ کر پا رہے ہوں:

  1. اپنے Google اکاؤنٹ کی ترتیبات پر جائیں۔
  2. اپنے YouTube چینل کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کرنے کو یقینی بنائیں۔
  3. اپنے ڈیٹا اور ذاتی نوعیت سازی کا نظم کریں کو منتخب کریں۔
  4. "اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ یا حذف کریں" کے تحت، سروس حذف کریں پر کلک کریں۔
  5. سروس حذف کریں پر کلک کریں۔
  6. فہرست سے، YouTube پر کلک کریں۔
  7. اگر آپ کا چینل برانڈ اکاؤنٹ سے منسلک ہے تو صفحہ کے اوپر بائیں جانب موجود اپنے آئیکن پر کلک کریں۔ آپ YouTube مواد والا وہ صفحہ منتخب کر سکتے ہیں جس کا آپ نظم کرنا چاہتے ہیں۔ 
  8. یہ منتخب کریں کہ آیا آپ اپنے YouTube چینل اور مواد کو چھپانا یا حذف کرنا چاہتے ہیں۔ بغور پڑھنے کو یقینی بنائیں — اگر آپ کچھ مواد کو حذف کر دیتے ہیں تو آپ اسے واپس حاصل نہیں کر سکتے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12788691562310387371
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false